محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سارے برتن مجھے دھونے تھے، kitchen بھی دھویا​
کیوں توقف تھا مرے کلمہء اقرار کے بیچ

ہا ہااہاہاہاہاہ!!!!!!! خلیل بھائی لگتا ہے کہ آپ نے ابھی تک پوری طرح ہتھیار نہیں ڈالے !
بھئی کلمہء اقرار بالکل صاف صاف اور واضح ہونا چاہئے ۔ اس کلمے میں این و آن کی گنجائش نہیں ۔ :):):)
 
واہ خلیل میاں واہ۔ بہت سی داد۔
لیکن کیا بات ہے کہ ہمارے معاملے میں ’بڑی دیر سے چپ ہیں‘؟

سر تسلیم خم ہے

استادِ محترم کی خاص فرمائش پر پیشِ خدمت ہے ان کے خوبصورت کلام کی پیروڈی

یہ جتانا ضروری اس لیے سمجھا کہ یوں ہماری ہمت نہ ہوتی کہ استاد کی غزل کا تیا پانچہ کرتے۔

دوسری بیوی از محمد خلیل الرحمٰن

ایے نازوں کی پالی، مری اے دوسری بیوی
گو میں ترا پہلا ہوں بڑی دیر سے چُپ ہوں

اتنا سا کوئی چھیڑ دے ، طوفان اُٹھادوں
گو ریت کا ذرّہ ہوں، بڑی دیر سے چُپ ہوں

ہاں یاد ہے اک دن تو میں بولا تھا کوئی لفظ
کہنے کو میں "گویا" ہوں ،بڑی دیر سے چُپ ہوں

کب تک نہ کروں بات ذرا یہ تو بتادے!
"گونگا ہوں نہ بہرہ ہوں، بڑی دیر سے چُپ ہوں"

مانا کہ تو بیوی ہے مری، میں ترا شوہر
انساں ترے جیسا ہوں، بڑی دیر سے چُپ ہوں

باقی جو خواتین ہیں، بہنیں ہیں وہ میری
اتنا ہی تو کہتا ہوں ، بڑی دیر سے چُپ ہوں

جھاڑو ہو کہ برتن ہوں، سبھی کام ہیں "میرے"
چوں بھی نہیں کرتا ہوں ، بڑی دیر سے چُپ ہوں

استاد کی خوبصورت غزل یہاں ملاحظہ فرمائیے

بڑی دیر سے چپ ہوں۔ نذر شاذ
 
ایک دفعہ پھر راحیل فاروق بھائی کی خوبصورت غزل ہی ہمارے ہاتھ چڑھی ہے۔
جس کی ایک عدد خوبصورت پیروڈی @عاطف ملک بھائی کر چکے ہیں۔
مخمل میں ٹاٹ کاپیوند میری طرف سے بھی:

"دل نکلتا ہے جان سے آگے"
اُس کے ابا؛ دُکان سے آگے

بولی بیگم، جو پیش و پس دیکھی
بھیج دوں گی جہان سے آگے

ان سے جنت کا رستہ پوچھا تو
بولے اونچے مکان سے آگے

اب تو کھاتے ہیں نوجواں گٹکا
بات نکلی ہے پان سے آگے

چوٹ کا یہ نشان کیسا ہے؟
پوچھنا مت، نشان سے آگے

پاس دھیلا نہیں ہے، تابشؔ کے
سوچ گاڑی، مکان سے آگے
 
سبحان اللہ، تابشؔ بھائی۔ ٹھنڈ پڑ گئی اتنی گرمی میں! :redheart:
بولی بیگم، جو پیش و پس دیکھی
بھیج دوں گی جہان سے آگے
ابھی بھی لوگ کہتے ہیں کہ مشرقی شاعر حقیقت نگار نہیں ہوتے۔
اب تو کھاتے ہیں نوجواں گٹکا
بات نکلی ہے پان سے آگے
لکھنوی تہذیب کا نوحہ!
چوٹ کا یہ نشان کیسا ہے؟
پوچھنا مت، نشان سے آگے
وعدہ۔ نہ پوچھیں گے نہ کسی پوچھنے دیں گے!
پاس دھیلا نہیں ہے، تابشؔ کے
سوچ گاڑی، مکان سے آگے
تابشؔ بھائی، کیا اچھا شعر ہے۔ کیا خوب!
---
واہ تابش بھائی ۔ آپ تو اچھے خاصے شاعر بن سکتے ہیں ماشاء اللہ ۔
یہ ہیں۔ بس دادا کا لحاظ کرتے ہیں!
 

عاطف ملک

محفلین
بولی بیگم، جو پیش و پس دیکھی
بھیج دوں گی جہان سے آگے
کمال است :notworthy:
اب تو کھاتے ہیں نوجواں گٹکا
بات نکلی ہے پان سے آگے
کیا تخیل ہے :rollingonthefloor:
پاس دھیلا نہیں ہے، تابشؔ کے
سوچ گاڑی، مکان سے آگے
بیت الغزل :in-love::in-love::in-love:
اور ابھی بھی کسرِ نفسی کے چکر میں اپنے کلام سے محروم رکھتے ہیں۔ لکھنؤ والے کیا سوچیں گے؟؟
واہ تابش بھائی ۔ آپ تو اچھے خاصے شاعر بن سکتے ہیں ماشاء اللہ ۔
یہ ہیں۔ بس دادا کا لحاظ کرتے ہیں!
میرا بھی یہی خیال ہے :)
شاعر تو یہ ہیں،لیکن مانتے نہیں۔
ڈھیر ساری داد تابش بھائی!
 

اکمل زیدی

محفلین
ایک دفعہ پھر راحیل فاروق بھائی کی خوبصورت غزل ہی ہمارے ہاتھ چڑھی ہے۔
جس کی ایک عدد خوبصورت پیروڈی @عاطف ملک بھائی کر چکے ہیں۔
مخمل میں ٹاٹ کاپیوند میری طرف سے بھی:

"دل نکلتا ہے جان سے آگے"
اُس کے ابا؛ دُکان سے آگے

بولی بیگم، جو پیش و پس دیکھی
بھیج دوں گی جہان سے آگے

ان سے جنت کا رستہ پوچھا تو
بولے اونچے مکان سے آگے

اب تو کھاتے ہیں نوجواں گٹکا
بات نکلی ہے پان سے آگے

چوٹ کا یہ نشان کیسا ہے؟
پوچھنا مت، نشان سے آگے

پاس دھیلا نہیں ہے، تابشؔ کے
سوچ گاڑی، مکان سے آگے
:applause:
 
واہ تابش بھائی ۔ آپ تو اچھے خاصے شاعر بن سکتے ہیں ماشاء اللہ ۔
شکریہ عظیم بھائی۔ شاعر بننے کے لیے ایک اہم چیز قابلِ ذکر خیالات کا موجود ہونا ہے، اور اس حوالے سے اپنا معاملہ غالب سے تھوڑا ہی مختلف ہے:
آتے ہیں غیب سے "نہ" مضامیں خیال میں
یہ تو احباب سے خیال مستعار لے کر پیوند سے کام چلا لیتا ہوں۔ :)
بہت شکریہ۔
سبحان اللہ، تابشؔ بھائی۔ ٹھنڈ پڑ گئی اتنی گرمی میں! :redheart:
اور یہاں ٹھنڈ پڑ گئی آپ کی داد سے۔:in-love:
شکریہ۔
کمال است :notworthy:
کیا تخیل ہے :rollingonthefloor:
بیت الغزل :in-love::in-love::in-love:
محبت آپ کی۔:in-love:

آداب۔
یہ ہیں۔ بس دادا کا لحاظ کرتے ہیں!
اور ابھی بھی کسرِ نفسی کے چکر میں اپنے کلام سے محروم رکھتے ہیں۔ لکھنؤ والے کیا سوچیں گے؟؟
میرا بھی یہی خیال ہے :)
شاعر تو یہ ہیں،لیکن مانتے نہیں۔
ڈھیر ساری داد تابش بھائی!
مجھے بھی مراسلہ لکھنے کے بعد خیال آیا تھا کہ کہیں شاعر ہی نہ ہوں اور مجھ پر ہنستے ہوں کہ یہ کیا کہہ رہا ہے ۔
جیسے کھانا پکانا آ جانے سے بندہ باورچی نہیں بن جاتا، اس طرح چار لفظ جوڑ لینے سے شاعر نہیں بن جاتا۔ :p
آپ احباب کے حسنِ ظن پر سراپا سپاس ہوں۔ :)
 
پاس دھیلا نہیں ہے، تابشؔ کے
سوچ گاڑی، مکان سے آگے

تابشؔ بھائی، کیا اچھا شعر ہے۔ کیا خوب!


تابش کا کنگلا پن دیکھ کر احباب بڑے خوش ہوئے ہیں۔ :p

تفنن برطرف۔ بہت شکریہ یوسف بھائی۔ :)
 
Top