انٹرویو محمد بلال اعظم

نیرنگ خیال

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کس نیرنگ کی آمد ہے کہ دھاگہ کانپ رہا ہے۔
بلال کا جسم پس مراسلہ کانپ رہا ہے۔

ایسی بات نہیں کہ ہمیں شاعری نہیں آتی۔ :p

آپ کو شاعری تو خیر بہت آٹی ہے۔
گھریلو شاعری اور اوپر والی شاعری آپ نے عزیزی سے ہی سیکھی ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آ گئے باقی سوالات بھی جوابات کو ساتھ لے کر

1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟​
جیسے شعر میں پیدا کرتے ہیں۔
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟​
کیونکہ اُن کے دل کالے ہوتے ہیں۔
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟​
جب ہوا چلے یا جب وہ فصلِ گُل میں شجر سے ٹوٹ کے روتے ہیں۔
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟​
صاف دل، صاف سوچ، صاف نظر اور پاکیزہ محبت سے۔
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟​
جیسا غبارے آلو کا ہوتا ہے ویسا آلو غبارے کا ہوتا ہے۔
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟​
کیونکہ وہ کہیں اور نہیں لگ سکتا۔
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟​
بھینس ہوتی ہے اگر عقل ہو تو۔
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟​
آپ کو پتہ ہو گا۔
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟​
بھول "بھ" سے لکھتے ہیں اور فول "ف" سے۔
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟​
جیسے ایک محبوب کے لئے سو شاعر اور سو عاشق ہوتے ہیں ویسے ہی ایک انار کے لئے سو بیمار ہو جاتے ہیں۔
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟​
میں نے بیکری نہیں کھولی ہوئی۔
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟​
جیسے چلو بھر پانی میں شرم سے ڈوب کے مرتے ہیں۔
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟​
اپوزیشن نہیں ہوتی ہے گھریلو سیاست میں۔
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟​
انسان وقت سے ہار بھی جاتا ہے اور وقت کو ہرا بھی دیتا ہے۔
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟​
بہت مزہ آتا ہے۔
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟​
جہاں سے رس گلے میں گُلّا آتا ہے۔
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟​
جو جمہوریت اور آمریت میں ہے۔
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟​
اونچی دکان پھیکا پکوان۔ تو پھیکے پکوان کے طور پہ نمک پارے رکھے جاتے ہیں۔
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟​
اچھے لوگوں کی حفاظت کے لئے کچھ سپاہی تو ہوتے ہی ہیں۔
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟​
آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟​
جتنی xy-plane میں x-axis اور y-axis کی ہے۔
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟​
ٹارزن کے گھر سے دو سو میل جنوب کی طرف۔
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟​
رشوت اور سفارش کے درجات کا۔
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟​
میں کیوں بتاؤں!
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟​
ناک ہی نہیں کھیر بھی اکثر ٹیڑھی پائی گئی ہے۔
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟​
اولذکر مغرب کی طرف ہوتی ہے اور موخر الذکر مزرق کی طرف۔
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟​
اُڑ کے بیٹھتی ہے۔
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟​
آپ کو ان سے کیا لینا، اُن کی مرضی۔
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟​
چیز ایک ہے نام جدا رکھا ہے۔
بس ایویں ہی۔ ڈرامے بازی ہے۔
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟​
اب گلیوں میں ڈنڈے جو نہیں ملتے۔
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟​
جہاں گھمسان شریف موجود ہوں۔
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟​
آپ کو کیا؟ آپ نے کونسا نمکین پانی پینا ہوتا ہے۔
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟​
جیسے آپ بھاگیں گے یہ جوابات پڑھ کے۔
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟​
آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟​
رت جگے میں وقت بہت اچھا پاس ہوتا ہے۔ ہجر کی راتوں میں کبھی کر کے دیکھیے گا۔
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔​
خلا میں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟​
اپنے گھر میں۔
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟​
خاص خاص خبریں عوام سے متعلق ہوتی ہیں اور عام خبریں خواص سے متعلقہ ہوتی ہیںَ
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟​
نہیں نہیں، آپ جیسے لوگوں کا ہونا بھی بہت ضروری ہے، ایسی بات نہ کریں، اچھا نہیں لگتا۔
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟​
وہ اپنے آپ کو آپ سے چھڑاتا اور صدا لگاتا کہ
3310 اٹھو اب کوچ کرو
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟​
مریخی مٹی، مریخی پانی، مریخی ہوا
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟​
بندر کی۔
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟​
شاید اکبر الٰہ آبادی نے
الہٰ آباد سے لنگڑا چلا لاہور تک آیا
۔45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟​
کسی کو گولی مار دو، چاہے کیمرے سے یا چاہے پستول سے
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟​
کالا کولا بالوں میں لگاتے ہیں اور کوکا کولا لبوں کو۔
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟​
90 درجے کا۔
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟​
اگر ہلتے وقت "ہل" کو "کان" لگا دیے جائیں تو ہلکان ہو جاتے ہیں۔
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟​
بس ایویں ہی، دل کر رہا تھا پرندوں کی نقل کرنے کا۔
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟​
وہ رات کو جو دیکھتا ہے۔
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟​
پھل
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟​
کالے رنگ کی وجہ سے۔
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟​
جس سے مرضی لے لیں۔
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟​
ایسی بھی نہ کر بات کہ دونوں رو دیں
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟​
اس کا پیر اور آپ کا سر
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟​
حجم" ح" سے اور وزن "و" سے ہوتا ہے۔ حجم کا تعلق چہرے سے جبکہ وزن کا تعلق میک اپ سے ہوتا ہے۔
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟​
یہ تو سوچنا پڑے گا۔ شاید اس میں ہوا کے وزن کا بڑا عمل دخل ہے۔
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟​
یہی کوئی دو ڈھائی فٹ۔
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟​
لڑائی میں جو کچھ ہو جائز ہے۔ بغیر وجہ کے ہی ہوتی ہے اکثر۔
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟​
پہلے آپ بتائیے کہ کس لئے۔۔۔کیوں بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟​
جس طرح شوربہ کی بھنڈی ہو گی۔
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟​
برف کے گولے سے مزہ آتا ہے اور گول گپے سے بہت مزہ آتا ہے۔ سچی!!! مچی!!!
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟​
شعر میں شیر تو آ سکتا ہے لیکن شیر میں شعر نہیں آ سکتا۔
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟​
جواب تو خیر میں دے دوں لیکن آپ کے غصے سے ڈر لگتا ہے۔ چھوڑیں جی بس اتنا سمجھ لیں کہ اُس کی قسمت میں ہی ڈرنا لکھا ہے۔
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟​
اوبامہ کے کان سے موازنہ کرنے سے۔
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟​
خارش ہوتی ہے ناک پہ۔ ہاہاہا!
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟​
دنیا میں نام کمانے کے لئے، عزت شہرت دولت حاصل کرنے کے لئے۔
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟​
جہاں رس گلوں کے گُلّے ملتے ہیں۔
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟​
پھیکا
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟​
پتہ نہیں کیونکہ اگر یہ کھانے والے ٹنڈے ہیں تو پھر میں نہیں کھاتا۔
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟​
جو شیریں کا شیرینی سے ہے۔
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟​
پنیر ڈھونڈ رہا تھا۔
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟​
ڈرامے آپ دیکھتے ہیں جبکہ ڈرامے بازی آپ کرتے ہیں۔
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟​
میں سبز چاہے نہیں پیتا، میں تیز پتی کی چائے پیتا ہوں۔
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟​
میں دیکھ کے دکھاؤں؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟​
شاید کلائیڈو سکوپ کی مدد سے۔
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟​
یہ تو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے پوچھنا پڑے گا۔
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟​
جو مینڈک لا کے دیتا ہے۔
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟​
کیونکہ زمین گول ہوتی ہے۔
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟​
چرند چرتے ہیں اور پرند اڑتے ہیں۔
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟​
سِوِس بینکوں کو فائدہ ہو۔
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟​
سائنسدانوں کی سہولت کے لئے۔
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟​
پکا مسخرہ لگتا۔
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟​
جیسی اونٹنی کی ہوتی ہے۔
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔​
چڑیا گھروالوں سے پوچھنا پڑے گا۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟​
یہی کوئی دو ڈھائی من کا۔
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟​
چِلی مِلی
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟​
ایویں ہی۔ عادت پڑی ہوئی ہے۔
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟​
شاید دھوبن کرتی ہے ویسے زیادہ تر تو وہ بیچارہ خود ہی کرتا ہے۔
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟​
خرچ کرنے کے لئے۔
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟​
دھوپ میں سکھانے سے۔
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟​
جس کو ملتا ہے، اُسی کی جیب میں نہیں بلکہ پرس میں جاتا ہے۔ کچھ تو خیال کو انیس الرحمن صاحب
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟​
جوں کی مرضی، اگلی دفعہ رینگے تو اُس سے پوچھ لیجیے گا احتیاطاً۔
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟​
جب دل مردہ ہو جاتے ہیں۔
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟​
اس قوم کو واپس خوابِ غفلت کی نیند سُلانے کے لئے۔
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟​
حاضر دماغی کا الٹ یا معکوس کہہ لیں۔
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟​
کر جیب میں ڈال۔
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟​
کسی ریسلر یا پہلوان سے کُشتی یا ریسلنگ کر لیں۔
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟​
کہیں بھی ہو سکتا ہے۔
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟​
اگلی دفعہ میں کھا کے بتاؤں گا۔
 

مقدس

لائبریرین
میں بھی ڈھونڈ کے کچھ سوال لائی ہوں چھوٹے بھائی

برف زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے یا برف کا پانی؟
اگر محبت بازار میں بکتی تو آپ کتنی بات خریدتے؟
کیا پانی کے اندر رویا جا سکتا ہے؟
کیا مچھلی کو بھی پیاس لگتی ہے؟
پرندے سوتے ہوئے درخت سے گرتے کیوں نہیں؟
پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جس کو اردو میں لکھتے ہوئے پندرہ نکتے ڈالنے ہوتے ہیں، بتائیں ذرا کون سا ہے؟
ایک آدمی کی چھ انگلیاں تھیں، سب لوگ اسے اکبر بلاتے تھے۔ بھلا کیوں؟

:):):)
 
1-آپ کا نام؟
2-آپ کی جائے پیدائش اور تاریخِ پیدائش؟
3-آپ کا سٹار
4-کیا آپ سٹارز پر یقین کرتے ہیں؟
5-آپ کتنے فیملی ممبرز ہیں اور ان میں آپ کا نمبر؟
6-شادی یا منگنی ہو گئی ، یا نہیں ، یا پھر کب تک کرنے کا ارادہ ہے؟
7-گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
8-آپ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے؟
9-مستقبل میں کیا ارادے ہیں؟
10-کون سی ایسی باتیں ہیں جن کو سن کر آپ دکھی ہو جاتے ہیں؟
11-غصہ کب آتا ہے؟اور کیسے اظہار کرتے ہیں غصے کا؟
12-آپ کی زندگی کا خوبصورت ترین حصہ؟
13--آپ کا پسندیدہ کھانا؟
14-کوئی ایسا کام جس پر فخر ہو؟
15-آپ کی کون سی ایسی عادت ہے جس سے گھر والے اور دوست پریشان ہیں؟
16--آپ کی زندگی کا مقصد؟
17-زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جو آپ چاہیں لوٹ آئے؟
18-کون سے ملک میں رہائش پزیر ہیں؟
19-کون سا پھل پسند ہے؟
20-کون سا شاعر پسند ہے؟
21-کون سا تہوار پسند ہے؟
22-آپ کس طرح کے انسان ہیں؟شرارتی ، سنجیدہ؟؟
23-اردو محفل پر کیسے آئے؟
24-اردو محفل میں کون سا سیکشن زیادہ پسند ہے؟
25-اردو محفل میں کس سیکشن میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں؟
26-یہاں آپ کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟
27-کون سا ممبر سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے؟
28-آپ کو کس طرح کا فیشن پسند ہے؟
29-اگر میک اپ بین ہو جائے تو آپ کا پہلا تاثر کیا ہو گا؟
30-آپ کو کھانا بنانا پسند ہے یا کھانا کھانا؟
31-محبت اور دوستی میں فرق؟
32-خوش نصیبی کیا ہے؟
33-زیادہ برا کیا ہے جیلسی یا سیلفش؟
34-اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ آپ اپنا نام رکھیں تو کیا نام رکھیں گے؟
35-کیا آپ ڈائیٹ کونشیس ہیں؟
36-آج تک کا آپ کی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ؟
37-آپ کی زندگی کی تین اہم چیزیں؟
38-جاب آج کے دور میں خواتین کی ضرورت یا شوق؟
39-اگر آپ لڑکی ہوتیں تو کیا کرتے؟
40-ٹی وی کتنا دیکھتے ہیں؟
41-رونے دھونے کے سین دیکھ کر خود بھی روتے ہیں کیا؟
42-اگر آپ کو چاند پر بھیجا جائے تو کس کو ساتھ لے جانا چاہیں گے؟
43-کسی سے بات کرنے کا موڈ نہ ہو تو اس سے جان کیسے چھڑاتے ہیں؟
44-کون سا ناول زیادہ پسند ہے جسے بار بار پڑھتے بھی نہیں تھکتے؟
45-ہم سب کو کیا نصیحت کریں گے؟


یہ کچھ سوالات تعارف کے ہوگئے اب
جنرل نالج کے کچھ سوالات




1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟

اچھا کیا پیپر آوٹ کر دیا، کیا پتا اگلی باری میری ہو۔
 
میں بھی ڈھونڈ کے کچھ سوال لائی ہوں چھوٹے بھائی

برف زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے یا برف کا پانی؟
اگر محبت بازار میں بکتی تو آپ کتنی بات خریدتے؟
کیا پانی کے اندر رویا جا سکتا ہے؟
کیا مچھلی کو بھی پیاس لگتی ہے؟
پرندے سوتے ہوئے درخت سے گرتے کیوں نہیں؟
پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جس کو اردو میں لکھتے ہوئے پندرہ نکتے ڈالنے ہوتے ہیں، بتائیں ذرا کون سا ہے؟
ایک آدمی کی چھ انگلیاں تھیں، سب لوگ اسے اکبر بلاتے تھے۔ بھلا کیوں؟

:):):)
دلچسپ
 
Top