مردوں کی بیٹھک

سمساد بھائی بس آج کل کی کسر ہے۔ رات میں بھی اٹھ اٹھ کر دیکھنا پڑتا ہے کئی بار۔ کب کا ہو جائے۔ ویسے بھی مچھر وچھر بہت ہیں تو دھونی بھی سلگانی رہتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے سعود بھائی اس موسم میں مچھر کہاں سے آئی گے سسرے۔ آجکل تو اتنی سردی ہوے ہے۔ اچھا اللہ اپنا رحم کرے۔ جانور کے ساتھ اور بھی صلہ رحمی کرنا چاہیے۔ بے زبان ہے، تکلیف میں خود سے بتا بھی تو نہیں سکت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے تو پہلے کیوں نہیں ذکر کیا۔ وہ اپنے نذیر بابو کا بڑا لونڈا، وہ آجکل شہر میں کمیٹی میں نوکری کرے ہے۔ ہفتے بعد گھر آوے ہے۔ اب کے آوے گا تو اس کو بول کے ولائتی دوا منگواؤں گا۔ ایک دن میں ہی مکھی مچھر کا صفایا ہو جاوے ہے۔
 
ایسا ہو جاوت مجا ہی مجا ہو۔

اب تو سب سے مسکل چارہ جمع کرنا ہی ہے۔ بھوسا بھری ہوتا نہیں ہے سارہ اناج کھیتوں میں کمپین سے کٹ‌جاتا ہے۔ پہلے بیلوں یا تھلیسر سے دنوائی ہوتی تھی اناج کی تو بھوسے کی کمی نہیں رہتی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں یہ تو ہے۔ لیکن مولوی تمیز الدین تو کہیں نہ کہیں سے اپنے جانوروں کے لیے لے ہی آتے ہیں۔ آج رات بیٹھک میں آئیں گے تو ان سے پوچھتے ہیں کہ کہاں سے لاوت ہیں۔ اور یہ کہ اپنا بھی کوئی بندوبست کر دیویں تو کیا ہے بات ہے۔
 
بھوسا تھا ہمرے پاس کاپھی لیکن برکھا میں بھسیلا میں چوہوں کے چلتے پانی بھر گیا اور آدھے سے جیادہ تو کھراب ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ تو اچھا نہیں ہوا۔ آپ کا تو خاصا نقصان ہو گیا ہو گا۔ اب جتنا بچا ہے، اس کا تو کوئی بندوبست کریئے اور جب تک یہ چلتا ہے استعمال کر لیں، پھر بعد کی بعد میں دیکھی جائے گی۔
 
ہاں وہی دھوپ میں سکھا سکا کے کھلا رہا ہوں۔ لیکن اس کا سواد بدل کیا۔ اتنے چاؤ سے کھاتی نہیں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تھوڑا نمک استعمال کر کے دیکھیں اور ہاں بھوسی میں کھل اور بنولے کی مقدار بھی تھوڑی بڑھا دیں۔ بھینسوں کے لیے تو یہ بہت ہی ضروری ہیں۔ اس سے دودھ بھی زیادہ آتا ہے۔

آج شام کو سعود بھائی اگر فرصت ہو لالہ لاجپت کی طرف ہو آئیں۔ اکٹھے ہی چلیں گے۔ سنتا ہوں کہ پگڈنڈی پر جاتے ہوئے سائیکل سے گر گئے تھے۔ کولہے میں چوٹ آئی ہے۔ اٹھنا بیٹھنا مشکل ہو رہا ہے۔ سردی کا موسم ہے تو چوٹ اور بھی تکلیف دہ ہو رہی ہے۔
 
ہاں میں نے بھی سنا تھا۔ جوگیسر بابو بتا رہے تھے۔ سنا ہے جلیل بابو آئے تھے آما ہردی پدم چار نر کچور بکری کے دودھ میں ملا کر بندھوایا ہے۔ اور کل صبح مالس کے لئے آنے کا کہہ گئے ہیں۔ کاپھی تکلیف میں ہیں لالہ جی۔ بتاؤ اس عمر میں اتنی سبہہ نکل کھڑے ہوتے ہیں تو کیا ہو گا۔ ارے وہ تو گنی بابو گئے تھے میدان تو انھوں نے ہی گہار کیا نہیں تو کسی کو کیا پتہ تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھیاء ایک بات تو بتائیو، آج میرا موڈ ہوا کہ آلو بنائے جائیں، فضلو کی دکان پر گیا تو سب کے سب آلو ختم، کھیرے بھی نہیں ملے اور تو اور لیمن مانگے تو وہ بھی نئیں ملے۔ ارے کا ہوا، بولا شہر سے تین چار چھوریاں آئی تھیں وہ سب کا سب لئی گئیں۔ پوچھا کاہے تو کہنے لگا کہ چھوریاں کہوے تھیں کہ آلو اور کھیرے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں گی، لیمن کاٹ کر منہ پے لگاویں گی۔ ارے بھیاء یہ تو بتائیو یہ کھانے پکانے والی سبزیاں کاہے کو منہ پر لگاویں۔ اور تو اور جاتے جاتے مجیداں کمہارن کے گھر سے کتنی ساری مٹی بھی لے گئیں کہ اس کو بھی منہ پر لگاویں گی۔ کہہ رہی تھیں کہ اس میں تھوڑا بیسن بھی ملاویں گی۔ ارے بھئی یہ چیزیں کھانے کی ہیں ان کو کھاؤ، خوب کھاؤ اور خوب کام وام کرو تو صحت بھی اچھی رہوے ہے اور منہ پر رونق بھی نجر آوے ہے۔ یہ اللہ ماری بھوکی رہ رہ کر صحت بناویں ہیں۔ میں تو کہوں ہوں قرب قیامت کی نسانیاں ہیں قرب قیامت کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے آپ یہاں آئے بھی اور چلے بھی گئے۔ مجھے ذرا کنویں پر تھوڑی دیر ہو گئی، وہ پانی والا ڈول کنویں میں گر گیا تھا، اور سعود بھائی بھی ادھر ہی تھے۔ آپ کو ناحق تکلیف ہوئی کہ اکیلے بیٹھ بیٹھ کر چلے گئے۔
 
سمساد بھائی ای کھیرا آلو والی بات تو بڑا بھاری مسلہ ہے۔ اس کے لئے تو پنچایت بیٹھانی ہوگی۔ بتاؤ ہال کسان بھائی بھوکھن مریں اور نجاکت ماریاں منھ پہ تھوپیں۔ ارے میں تو کہتا ہوں اس کے باد اسے کوئی بکری ڈانگر بھی نہیں پوچھتے ہونگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا، پھر تو سارا سامان کچرے کے ڈبے میں ہی جاوے ہے۔ یہاں آلو آجکل پہلے ہی بہوت مہنگا ہے، کھانے کو نئیں مل ریا اور یہ منہ پر ملیں ہیں۔ ارے میں تو کہتا ہوں کہ یہ میک اپ کرنے کی جرورت ہی کیا ہے۔ خامخواہ میں اتا پیسہ برباد کریں ہیں۔ اس سے اچھا ہے کسی گریب کو دیویں اور دعائیں لیویں۔
 

چاند بابو

محفلین
ارے شمشاد بھیا یہاں ہمری پوسٹس کون ڈیلیٹ کرت ہے ہمیں ہمری آکھری پوسٹ نجر نہیں آویں ہیں کا وجہ ہے۔
 
دروگہ جی کا مجاک کر رہے ہیں آپ بھی۔ ای تپتیس کا کام آپ لوگن کا ہووے ہے۔ لگائے دیہل جائے دو چار دس سپاہی ہولدار کھود کھاد کے کہیں نہ کہیں سے نکال ہی لیویں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے داروغہ جی آپ کی کوئی بھی رپٹ حذف نہیں ہوئی۔ میں سب دیکھ کر آ ریا ہوں۔ سبھی موجود ہیں۔ بس دو تین جگہوں پر نام گلط لکھا ہوا تھا، اس کی درستگی کی ہے۔ آپ جانت ہیں، اگر نام بدل گیا تو گلط بندہ حوالات میں بند ہو جاوے گا۔
 

چاند بابو

محفلین
ای لو جی بابو لوگ اب ہم تم سے سیکھت ہیں کہ کون سانام سحیح ہووت ہے اور کون سا گلت ہووت۔ ہم اپنے تھانے کے دورگہ ہیں اور جو چاہت ہیں وہی کرت ہیں تم کون ہوتے ہو ہمرے لکھے کو گلت کہنے والے۔ ارے بھیا اسی گلت سحیح میں پہلے ہمری رپٹ کھتم ہوگئی ہے اب جرا دھیرج رکھیو گا۔ کھیر ہمرے کا کیا کیا بتا ہم بھول ہی چلے تھے کہ ہم تو یہاں اپنے تھانے کی مسہوری کرن کھاتر آئے تھے اور پڑ گئے نئے رپھڑ میں کیا آپ لوگ کچھ کرت ہیں ہمرے لئے کہ ہم جونہی فضول میں جھک مارت ہیں۔
 
Top