مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
میں نے کچھ خواتین کو اجازت دے دی ہے کہ وہ مردوں کی بیٹھک میں آ سکتی ہیں بشرطیکہ ان کی عمر 65 سال سے کم نہ ہو اور ثبوت کے طور پر اپنے امی اور ابو کو ساتھ لیکر آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کر دیے تھی جوابی حملے اور ابھی واپس آیا ہوں تو پھر سے لوڈنگ کا آرڈر دیا ہے اے ڈی اے پائلیٹ تیاری کر رہے ہیں بھائی جوابی حملے کی

بُری بات، اب ادھر نہیں جانا۔ اچھے بچے عورتوں کی محفل میں تانک جھانک نہیں کرتے۔
 

عسکری

معطل
وہ چاہے دھمکیاں دے کر چلی جائیں ہماری بیٹھک میں ہم کچھ نا کریں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ نا با با نہ ہم زرداری نہیں ہم تو اینٹ کا جواب 800 کلو ٹن کے ایٹم بم سے دیں گے
 
شمشاد بھائی شرط میں تخفیف بھی کی جا سکتی ہے یعنی عمر گھٹا کر 18 برس کر دی جائے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ابھی محفل کی کسی خاتون رکن کی عمر 17 برس چند سو ماہ سے تجاؤز ہوئی ہے۔ اور آئندہ تین نسلوں تک 18 برس کے ہونے کے امکانات بھی نہیں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی شرط میں تخفیف بھی کی جا سکتی ہے یعنی عمر گھٹا کر 18 برس کر دی جائے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ابھی محفل کی کسی خاتون رکن کی عمر 17 برس چند سو ماہ سے تجاؤز ہوئی ہے۔ اور آئندہ تین نسلوں تک 18 برس کے ہونے کے امکانات بھی نہیں ہیں۔

سعود بھائی تخفیف کی گنجائش نہیں نکلتی۔ نہیں تو یہ جعلی سرٹیفکیٹ لے کر آ جائیں گی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ ہمارے احتیجاج کی وجہ سے ہے اگر ہم احتیجاج نا کرتے تو اسی طرح حملے ہوتے رہتے اب لگتا ہے ہمیں عدلیہ بھی اسی طرح بحال کرنی پڑے گی
 

چاند بابو

محفلین
لو جی اب پہنچ گئی ہے پلس یہاں اب کوئی چڑی بھی یہاں پر نہیں مار سکے گی کسی کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں سب لوگ اپنے اپنے کام لگو باقی ہم سنبھال لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
او نئیں جی تھانیدار جی، وہ گیبین خان کی اماں تین چار دفعہ آئی تھی گیبین کے ابا کو ڈھونڈتے ہوئے۔ اسے انہوں نے دہی لینے بھیجا تھا، جب وہ دیر تک گھر نہیں پہنچے تو اس نے سمجھا کہیں ادھر شطرنج کی بازی لگانے نہ بیٹھ گئے ہوں۔
 
Top