ای لو ان کی سنو ارے بھلے لوگ اب اس میں ہمری پلس بیچاری کا کا کصور ہووے ہے ہمرے بھی بال بچے ہوئیں ہیں ہمرے بال بچے بھی روٹی کھاوئیں ہیں اب اگر سب ماملے مکھیا ہی سلجھاویں ہیں تو ہمرے بچے تو بھوکے مارجاویں۔ ہم ای بات ہی تو کرنے آوت ہیں روج روج کہ ٹھیک ہے اپنے ماملے پنچ پردھان میں بھی دیو پر ہمرا بھی خیال کرو ہمرے تو پیٹ پے لات نا ماروجی۔
ہم نہیں دیکھت ہیں دوسرا گاؤں پہلے ہی دوسرے گاؤں والے سسروں نے ہمری بڑی عجت کھراب کی ہے ہم نہیں جاوت ہیں یہاں سے ہم یہیں رہت ہیں اور یہیں تھانہ چلاوت ہیں اگر کچھ کر سکت ہو تو کروں نہیں تو ہمیں بھی اپنے پنچائیت میں شامل کر لو ہم نہیں کہتے ہیں کہ ہمیں مکھیا بنا لو پر مکھیئے کے ساتھ ہی رکھ لو۔