مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
اس سے اچھا ہے یہاں مردوں کی بیٹھک میں آئیں، کچھ اپنی کہیں، کچھ دوسروں کی سنیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کل ایک مشاعرہ دیکھ رہا تھا۔ ایک قطعہ خالص مردانہ سننے میں اچھا لگا۔ شاعر کا نام یاد نہیں لیکن تھے وہ ہندوستان سے۔

جو جانچا چند بچوں کی بیاضوں کو مدرس نے
تو نظر آئیں وحیدہ، سائرہ، ہیما کی تصویریں

کیا دریافت یہ کیا ہے تو لڑکوں نے کہا ہنس کر
جہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں​
 
ھارون رشید

محفلین

تصاویر تو نئی کر دیتے یار
 
شمشاد

لائبریرین
شاعر نے اپنے عہد کے حساب سے نام لکھے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کی ہیروئنوں کے نام لکھ لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت کوشش کی ہے یاد کرنے کی لیکن ایک بھی یاد نہیں آئی کیونکہ میں تو فلمیں دیکھتا ہی نہیں۔
 
ھارون رشید

محفلین
کرینہ ہو کرشمہ ہو ایشوریا ہویا مادھوری

نہ شک کر بٹوے میں دیکھ کر ان کی تصویریں

میں اس نیت سے ان کو دیکھتا ہوں غور سے بیگم

نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں

سلمان گیلانی​
 
Top