مردوں کی بیٹھک

طالوت

محفلین
میں آپ کا مطلب سمجھ گیا ہوں۔ زینب کو ذ پ میں یہی پیغام دیا تھا اس لیے اس نے آنا چھوڑ دیا تھا۔
گویا یہ معاملہ خاصی سنجیدگی اختیار کر چکا ہے ۔ خیر میں اسے مذاق ہی سمجھ رہا تھا کہ بس ایویں پیار شیار سے دو چار بار ڈانٹا اور معاملہ ختم۔
میرا مطلب کسی کے لئے مخصوص نہیں تھا۔ اگر موصوفہ نے محض اس وجہ سے محفل سے کنارہ کشی کر لی تو بڑی زیادتی کی ۔ وگرنہ یہاں تو جیہ بھی خوب تنگ کرنے آتی تھیں اور شاید کوئی اور خاتون بھی ایک آدھ بار آئیں ۔ مگرمیرے خیال میں اسے اتنی سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے ہاں اگر موضوع سنجیدہ ہو تو اور بات ہے یا آپ ناظمین کے لئیے باربار پیغام حذف کرنا ایک اضافی بوجھ ہو تو ضرور تنبیہ کی جا سکتی ہے مگر پابندی کچھ زیادہ ہی سخت رد عمل ہے (وہ بھی اگر مستقل ہے تو ۔ ۔ ۔)
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اول تو زینب نے اس وجہ آنا نہیں چھوڑا۔ وہ اس کے بعد بھی بہت عرصہ محفل میں آتی رہی۔

ان صاحب کی شکایت ایک خاتون نے بڑے سخت الفاظ میں کی تھی اور انہوں نے اپنے دھاگے میں بھی لکھا۔ تو بھائی ضرورت ہی کیا ہے اس قسم کا پنگا لینے کی۔
 

dxbgraphics

محفلین
اول تو زینب نے اس وجہ آنا نہیں چھوڑا۔ وہ اس کے بعد بھی بہت عرصہ محفل میں آتی رہی۔

ان صاحب کی شکایت ایک خاتون نے بڑے سخت الفاظ میں کی تھی اور انہوں نے اپنے دھاگے میں بھی لکھا۔ تو بھائی ضرورت ہی کیا ہے اس قسم کا پنگا لینے کی۔

انصاف کریں انکل جی ۔۔۔۔۔ میں نے کوئی پنگا نہیں لیا۔ یہ الزام سر اسر ناانصافی پر مبنی ہے میں سپریم کورٹ آف اردو محفل میں مقدمہ دائر کر دونگا۔
 

عسکری

معطل
او میرے ہتے ہوئے یہ کام ہو رہے ہیں یہاں پر میں کہا مرا پڑا تھا۔اور مردوں کاشیوہ نہیں تانکہ جھانکی;)
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں تو پھر کب پروپوز کر رہے ہو عبد اللہ؟

ایسا نہ ہو کہ سونے کی چڑیا کسی اور کے جال میں پھنس جائے۔
 

طالوت

محفلین
جی ہاں ! کیونکہ انھیں کپڑے فوبیا ، لپسٹک فوبیا ، اڑوس فوبیا پڑوس فوبیا وغیرہ نہیں ہوتا ناں ۔۔
وسلام
 
Top