مردوں کی بیٹھک

علم اللہ بھائی ۔۔۔ ! یاد آوری کا بہت شکریہ ۔۔۔ ۔!

کل آپ نے ٹیگ کیا تھا لیکن "تفصیلی فرصت" نہیں تھی سوچا بعد میں ایک ساتھ جواب دیتا ہوں آپ کو۔

باقی باتوں پر تو ہنس ہی سکتا ہوں۔ :) چائے آپ پر اُدھار رہی۔ بلکہ یوں سمجھیے کہ ہمارے چائے کا بندوبست تاحال آپ ہی کے ذمے ہے کہ تاآنکہ بقول آپ کے متبادل بندوبست ہو سکے۔ :p
اصل میں بہت دنوں سے بات ہوئی نہیں تھی تو سوچا بڑے بھائی کو ذرا چھیڑوں:):):)
 

شمشاد

لائبریرین
ارے کاکا قربانی کا سناؤ، کیسی رہی؟کون سا جانور کیا تھا؟ کیا قصائی آرام سے مل گیا تھا یاں بھاگ دوڑ کرنا پڑی تھی۔
ہمرے تو بہت آسانی رہی۔ فضل چاچا کا لڑکا آیا ہوا تھا۔ اس نے بہت مدد کی تھی۔
 

منصور مکرم

محفلین
مبارک ہو آخر شمشاد بھائی اور عزیز امین کی محنت رنگ لائی اور مَردوں کی بیٹھک محفل میں‌ آئی:)

ویسے اب تو میں‌ سوچ رہا ہوں کہ کیس دائر کیا جائے کہ ایک بیٹھک لونڈوں لپاڑوں:party:
یعنی کے کنواروں‌ کی بھی بنے۔
جس میں شادی شادہ حضرات کا داخلہ ممنوع ہو:tongue:
فھیم بھائی ،کیا زمانہ تھا کہ لونڈوں کی مجلس کا سوچتے تھے۔
ویسے آج کل کونسی مجلس کا سوچتے ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے کاکا قربانی کا سناؤ، کیسی رہی؟کون سا جانور کیا تھا؟ کیا قصائی آرام سے مل گیا تھا یاں بھاگ دوڑ کرنا پڑی تھی۔
ہمرے تو بہت آسانی رہی۔ فضل چاچا کا لڑکا آیا ہوا تھا۔ اس نے بہت مدد کی تھی۔
میں بتاؤں چچا سائیں! ہمری قربانی تو دن ڈھلے جا کر ہوئی تھی
 

شمشاد

لائبریرین
کاہے میاں اور کس کے میاں؟

یہاں تو حقے کا دم لگے ہے۔ کہو تو چلم کو تازہ کر کے لے آؤں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مہدی بھیا خالص دیسی تمباکو ہے۔ کل ہی رام دین دے کر گیا ہے۔ کہوے تھا کہ اس دفعہ کی فصل بہت اچھی رہی ہے۔
 
Top