مرد حضرات سے سوال ۔

علی ذاکر

محفلین
ویسے نایاب بھائ سب خیالی پلاو لگیں مجھے تو یہ کہانیاں ان کی کوئ حقیقت نہیں لگتی مجھے !

مع السلام
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم
محترم قیصرانی بھائی
سدا خوش رہیں آمین
طلسم ہوش ربا
داستان امیر حمزہ
کس کردار نے آپ کو متاثر کیا تھا ۔
نایاب

السلام علیکم جناب۔ یاہو پر موجود ہیں‌کیا؟

داستان امیر حمزہ اور طلسم ہوش رہا، عمرو عیار ہی سب پر حاوی تھا :lovestruck:
 

نایاب

لائبریرین
ویسے نایاب بھائ سب خیالی پلاو لگیں مجھے تو یہ کہانیاں ان کی کوئ حقیقت نہیں لگتی مجھے !

مع السلام
السلام علیکم
محترم علی ذاکر جی
سدا خوش رہیں آمین
خیالات ہی کسی ایجاد کی بنیاد ہوتے ہیں ۔
کل تک اک بڑھیا کو شیشے کا گولہ گھما کر دوردراز کے کے حالات بتاتے دیکھ کر حیران ہوتا تھا ۔
تخت افراسیاب بھی اک عجوبہ تھا ۔
آج بذات خود اک مانیٹر پر ساری دنیا میں جس کو چاہوں دیکھ لوں ۔
اور رہا تخت افراسیاب تو جب بھی پاکستان جاتا ہوں یا واپس سعودی عرب آتا ہوں ۔
تو یہ تخت میری سواری ہوتا ہے ۔
ان کتابوں کی تحریر کا مقصد وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ ذہن کو پرواز کی صلاحیت بھی بخشنا تھا ۔
نایاب
 
ابھی تک اتفاق نہیں ہوا البتہ سواتین اوہو میرا مطلب تھا کہ خواتین کی بیٹھک میں ضرور شریک ہوئے ہیں جہاں متعدد خواتین پائی جاتی ہوں
 

ساجد

محفلین
جہانزیب صاحب یہ اچھا کیا کہ میں بھی یہی سوچ رہا تھا ۔۔
کہ مردودوں ممم میرا مطلب ہے مردوں کیلیے بھی ایسا ایک گوشہ ہو جہاں مرد خواتین پر پابندی لگا کر سکون سے دو چار باتیں کرلیں۔۔
خیر اب آتا ہوں آپ کے سوال کی طرف تو جناب۔۔
میں نے شاید ہی کوئی خواتین کا رسالہ یا ڈائجسٹ ہو جو نہ پڑھا ہو ۔۔
جبھی تو میری زبان قینچی میرا مطلب ہے خواتین کی طرح چلتی ہے۔
ہاں ان سب میں مجھے عمیرہ احمد کے ’’ پیرِ کامل‘‘ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیاد ہ متاثر کیا۔
اس کے بعد میری شادی ہوگئی ۔۔ اور اب ۔۔ خواتین کے ڈائجسٹ تو درکنار ۔۔ :)
والسلام
اب بات سمجھ میں آئی کہ آپ شاعر کیوں بنے۔:)
ویسے غزل کیا پہوتی ہے؟ یہی نا کہ اپنے محبوب / محبوبہ کی دور دور سے تعریف کرنا کیوں کہ قریب جانے سے ڈرون حملے کا خطرہ رہتا ہے۔:)
محمود بھائی ، خواتین سے ڈرئیے مت ان کے رسالے پڑحنے میں بھی کوئی حرج نہیں لیکن مشکل اس وقت ہوتی ہے جب کوئی مردوا رسالے کی بجائے خاتون کو پڑھنے کی کوشش کرے۔
 

ساجد

محفلین
فائر فوکس اور میرے پھوہڑ پن کی مشترکہ کاوشوں نے میری اردو لکھائی کا ساڑھے ستیا ناس کر دیا ہے۔
آئندہ سے بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔
 

مغزل

محفلین
اب بات سمجھ میں آئی کہ آپ شاعر کیوں بنے۔:)
ویسے غزل کیا پہوتی ہے؟ یہی نا کہ اپنے محبوب / محبوبہ کی دور دور سے تعریف کرنا کیوں کہ قریب جانے سے ڈرون حملے کا خطرہ رہتا ہے۔:)
محمود بھائی ، خواتین سے ڈرئیے مت ان کے رسالے پڑحنے میں بھی کوئی حرج نہیں لیکن مشکل اس وقت ہوتی ہے جب کوئی مردوا رسالے کی بجائے خاتون کو پڑھنے کی کوشش کرے۔

لو جی ہی مراسلہ تو ہم نے اب دیکھا۔،
ویسے شاعری کا تعلق اس بات سے نہیں۔
شاعر میں پہلے سے ہوں ۔۔ :biggrin:
 

شمشاد

لائبریرین
اب کوئی کہاں تک بار بار کی تکرار کو پڑھتا رہے۔ محمود صاحب نے اچھا ہی کیا جو پڑھنا چھوڑ دیا۔
 

مدرس

محفلین
بچپن میں‌جب سمجھ نہیں‌تھی جب پڑھا تھا
اب جب سمجھ آگئی تو پڑھنا چھوڑدیا
 

طالوت

محفلین
میں تو بہت تنگ ہوں مگر میرا باس ان دنوں مکہ میں پراجیکٹ سائٹ پر ہے ۔ تنگی کی کئی وجوہات ہیں ۔ میرا باس بڑا ڈھیلا بندہ ہے ۔ ایک خط کو ارسال کرانے میں سارا دن صرف ہو جاتا ہے ۔ انتہائی کنجوس و بخیل ہے کہ حق دینے (جو اگرچہ کمپنی نے دینا ہے) پر بھی آسانی سے آمادہ نہیں ہوتا ۔ جھوٹ اطمینان سے بولتا ہے اور میرا کھاتا بھی کالا کروانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ۔ ایسے کام میرے ذمہ ڈال دے گا جو حقیقتا میری ذمہ داریوں میں شامل نہیں ۔ بس بڑے خراب حالوں میں ہیں لیکن وہ جس قدر تنگ کرتا ہے اسی قدر مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ، بس ہاتھا پائی کی کسر باقی ہے ۔
وسلام
 
Top