مزاج کیسے ہیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
حلوہ بن گیا کہ ابھی نہیں؟ میں کب سے انتظار میں بیٹھا ہوں۔


حلوہ تو کل رات ہی بنا لیا تھا اور رات کھا کے سوئی تھی :battingeyelashes: صبح اٹھکر ناشتے کے بعد بھی کھایا ۔۔اور اب پھر کھایا اور ختم ہوگیا ہے ۔ ایک ہی ڈونگہ تھا ۔۔ پرسوں پھر لاؤں گی pumkin تو پھر سے بناؤں گی ۔ ۔:party:
 

تیشہ

محفلین
اب ایسا کریں کہ یہیں اس کی ترکیب لکھ دیں۔ میں یہیں بنوا لوں گا۔


پیٹھے کو کاٹ لیں کاٹ کر چھلکا اتار کر بیج ِ شیج نکال کر اندر سے صاف کرلیں ۔۔پھر جیسے توری کدو کاٹتے ہیں کاٹ کر چھوٹے پیس کرلیں ۔ بڑے سے پتیلے میں پانی ڈال کر انکو گلنے کے لئے ڈالدیں ۔۔پانی خشک ہوجائے یہ گل جائے گے ساتھ انکو کچومر نکال کر پیس دیں مکس ہوجائے گا ،،شکل حلوے جیسی نک ل آئے گی ۔ پھر اس کا پانی خشک ہوجائے تو گھی ڈالئے ۔ چینی ڈالئیے الائچی وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔
پھر یہ وقت لیتا ہے بھونُ بھںن بھونُ بھونُ بھوُن لیں ۔۔۔جب گھی چھوڑ دے تو باقی حلوے کے جیسے تیا ر ہے ب عد میں اوپر جو کچھ چھڑکاؤ کرنا ہو کرلیں ۔۔رنگ اسکا بیسن کے حلوے جیسا ذرا ڈارک نکلتا ہے ۔
مگر بہت ٹیسٹی ہوتا ہے ۔ :battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ باجو۔

لاتا ہوں اس اختتام ہفتہ پر ایک عدد پیٹھا اور کرتا ہوں اس کا آپریشن۔


جب بنالیا تو بتائیے گا آپریشن کیسا رہا :battingeyelashes:
میں ادھر حلوے کھا رہی ہوں رات بڑی سے ،چھوٹی سس کے گھر چوری ہوگئی :( چور سب قیمتی سآمان اٹھا لے گئے :noxxx: چند سال پہلے چھوٹی سس کے گھر ہوئی چوری ۔ چند مہینوں پہلے بڑی سس کے گھر ہوئی تھی ، رات درمیان والی کے گھر ہوگئی :worried: اب کہیں میری ہی باری نا آجائے ۔ :worried:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بڑی افسوسناک خبر ہے باجو۔

گھر والے کہاں تھے؟ کیا گھر پر نہ تھے۔ وہاں کی پولیس تو بڑی تیزی سے مجرموں تک پہنچ جاتی ہے۔ امید ہے کہ چور پکڑے جائیں گے۔
 

تیشہ

محفلین
یہ تو بڑی افسوسناک خبر ہے باجو۔

گھر والے کہاں تھے؟ کیا گھر پر نہ تھے۔ وہاں کی پولیس تو بڑی تیزی سے مجرموں تک پہنچ جاتی ہے۔ امید ہے کہ چور پکڑے جائیں گے۔



گھر والے سب گھر پے ہی تھے ۔۔رات ڈھائی بجے اُٹھکر سب اُوپر اپنے اپنے بیڈ روم میں سونے گئے تھے ۔۔جیسے ہی سب کی آنکھ لگی ۔چور فرنٹ ڈور کھول کر آرام سے آئے اور کچن کی لائٹ آن کی اور چوری کی اور یہ جا وہ جا ۔۔ اوپرُ جو سب سوئے ہوئے تھے کسی کو کھٹک تک نا آئی وہ بے خبر سوتے رہے ہیں ۔ ۔ چور انکا پلازما ٹی۔ وی اتار کر لے گئے ہیں ۔۔سب کے موبائل نیچے پڑے ہوئے تھے وہ لے گئے ہیں ۔۔بھانجے کا لیپ ٹاپ اٹھا لے گئے جو بچارے نے کچھ مہینے پہلے ہی خریدا تھا پندرہ سو کا لیپ ٹاپ گیا ۔۔بڑا ٹی وی سولہ سو کا گیا ۔۔گولڈ کی کچھ جیولری گئی ۔۔بچوں کے پلے اسٹیشن گیا ۔۔سی ڈی پلئیر گیا ۔۔اور جو کچھ انکے ہاتھ آیا سب لے اڑے ُ ۔۔ہمارا اندازہ ہے تین چار چور تھے جو اتنا بڑا ٹی وی اتنے آرام سے اتار کر لے گئے ۔۔دو بندے تو ٹی وی اٹھا سکتے تھے ۔ اور سب کچھ اتنے آرام سے انہوں نے کیا کہ خبر تک نا ہوئی ۔۔حالنکہ یہاں کے گھر ایسے ہیں ساتھ میں سوئی گرے تو آواز آجاتی ہے ۔ اور صبح فجر کے لئے بہنوئی نماز کے لئے اترے تو تب پتا چلا سب گیا ۔ ۔پولیس فنگر پرنٹ وغیرہ لے گئی ہے مگر کہا ں پکڑے جاتے ہیں چور :battingeyelashes: روز سننے میں آتا ہے کہ چوری ہوگئی ۔۔۔اور آجکل بہت بہت چوریاں ہورہی ہیں ۔۔ہر دوسرے گھر میں وہاں چوری ہے ۔ بڑا شہر جو ہے لندن ، شکر ہے میری طرف تو اتنی زیادہ کوئی نہیں مگر سنُ کر ہی خوف آگیا ہے :worried:
آج ہتھوڑی رکھ کر سونے کا ارادہ ہے میر ا :party:
 

تیشہ

محفلین
سُن کر بہت افسوس ہوا باجو۔
احتیاط ہی کرنی چاہیے۔


جی بلکل :battingeyelashes: ۔۔ ٹی ۔وی ، موبائل تو وہ کل شام ہی نئے خرید لائے ہیں ۔۔آج رات احتیاط بہت کی ہیں اُن سب نے ڈور کے آگے ڈیکوریشن پیس رکھے تاکے چور دروازہ کھولے تو انکے گرنے سے آواز آجائے :tongue: اسلئے پانی کی خالی بوتلیں ، چھوٹے ڈیکورشن ڈور کے آگے رکھے گئے :grin:
اور باقی بہنوں نے فورا سے پیشتر ہر شے کی انشورنش کرائی ۔۔اور سیفٹی الارم سسٹم سب کے سیٹ ہوئے ۔۔
میں بھی ڈور ڈبل لاک لگا کے چابی تکئیے کے نیچے رکھ کے سوئی ۔۔اور ایک صوفہ ڈور کے آگے جمادیا اور ہتھوڑی بیڈ کے نیچے رکھ کے سوئی :battingeyelashes:
اب بہت احتیاط ہی احتیاط ہے ہر دم سب کی ۔ :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
او گاڈ ، افسوسناک ۔ معلوم نہیں لوگوں کو کیسے ہمت ہو جاتی ہے اس چیز کو ہاتھ لگانے کی جو ان کی ملکیت نہ ہو :(:mad:

بوچھی یہ کس طرح سے کہ کسی کو بھی نہیں معلوم ہوا گھر میں ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے بوچھی ایک آئیڈیا ہے آپ کے لیے ۔ ۔ ۔ یہیں لکھوں یا م س ن پر بتاؤں :happy:

اور ہاں دلچسپ بات سنیں ہمارے گھر میں ایک چورنی گھس آئی تھی ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ میں اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا :happy:
 

تیشہ

محفلین
او گاڈ ، افسوسناک ۔ معلوم نہیں لوگوں کو کیسے ہمت ہو جاتی ہے اس چیز کو ہاتھ لگانے کی جو ان کی ملکیت نہ ہو :(:mad:

بوچھی یہ کس طرح سے کہ کسی کو بھی نہیں معلوم ہوا گھر میں ؟


نہیں شگفتہ :lol:
کسی کو خبر تک نہیں ہوئی اسی لئے تو چور سب کچھ سمیٹ لے گئے ہیں ۔۔ چند مہینوں پہلے بڑی بہن کے گھر بھی چور گھس کر نیچے کے پورشن میں مٹر گشت کرتے رہے اور کار کی چابیاں اٹھا لے گئے اور کار میں بیٹھکر ٹم ٹم اور سی ڈی پلئیر لے گئے تھے تب اس بہن کو بھی خبر تک نا ہوئی تھی :lol: اب دوسری کے ساتھ بھی یہ ھوا ،،چھوٹی بہن فلحال آرام سے مطمین بیٹھی ہوئی ہے کچھ سال پہلے اُسکے گھر کا بھی صفایا کرگئے تھے چور ۔ ۔اب بقول اُسکے اُس کی باری بھگت چکی ہے :lol:
اور میری طرف عرصہ درازہو اللہ کا شکرُ ہے کسی چور کا گزر نہیں ۔البتہ کبھی کبھار ہمساؤں کے آتا جاتا دیکھ لیتی ہوں پر اپنی طرف اللہ کا کرم ہے
:party:
 

تیشہ

محفلین
بوچھی ، آپ بہت خیال رکھنا ہے ، ذرا سی بھی بے احتیاطی نہیں ۔

فکر ناں کریں میں ابھی لاک ہی لگا کر آرہی ہوں صوفہ جما دیا ہے اور ہتھوڑا بیڈ کے نیچے ہے ۔ ۔ :lol:
نیند کی بہت کچی ہوں رات کوئی کھانسے بھی تو میری آنکھ کھلُ جاتی ہے ۔ میں بے خبر ہوکر نہیں سوتی ۔ ۔ آجکل سردیاں ہیں تو سب کے اپنے اپنے کمرے کے دروازے بند ہوتے ہیں ۔ ۔مگر میں کئی بار اٹھتی ہوں اسلئے باخبر رہتی ہوں ۔۔
:headphone:
 

تیشہ

محفلین
ویسے بوچھی ایک آئیڈیا ہے آپ کے لیے ۔ ۔ ۔ یہیں لکھوں یا م س ن پر بتاؤں :happy:

اور ہاں دلچسپ بات سنیں ہمارے گھر میں ایک چورنی گھس آئی تھی ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ میں اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا :happy:


م س ن پے تومیں نہیں ہوتی جب آپ ہوتیں ہیں میں نہیں :blushing: آپ یہی بتادیں ۔ ۔ کون تھی وہ چورنی ؟ آپ نے کیسے پکڑا ؟ کیا چوری کررہی تھی وہ :chatterbox:
 

تیشہ

محفلین
3d-animated-emoticons-smileys22.gif


:coffee:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top