مزاج کیسے ہیں - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کچھ لوگ انڈیا کے میچ جیتنے پر ناراض کیوں ہیں۔ ارے بھئی جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا بھی۔
 
میم نون

محفلین
دراصل پاکستان کے ہارے کا افسوس ہے جو غصے کی شکل میں باہر آ رہا ہے، نہیں تو انڈیا ہارے یا جیتے ہمیں اس سے کیا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہاں بھی ایسا ہی چل رہا ہے سب سری لنکا کی طرف تھے اور انڈیا کے جیتنے پر افسوس کر رہے ہیں حالانکہ میں تو یہاں موجود انڈین سب کو مبارک دینے خود ان کی دوکانوں پر گیا تھا۔ لیکن افسوس انھوں نے آگے سے کچھ کھلایا پلایا نہیں :grin:
لیکن اگر پاکستان جیت جاتا تو میں بارش کر دیتا :grin:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
کوئی بات نہیں ٹھنڈا پانی پی لیں سب ٹھیک ہو جائے گا
میرے مزاج تو کافی تھکن آلود ہیں، آج نہار منہ ہائکنگ سے واپس آرہا ہوں
اس سے افاقہ نہیں ہو سکتا:yawn:
مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کچھ لوگ انڈیا کے میچ جیتنے پر ناراض کیوں ہیں۔ ارے بھئی جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا بھی۔

کچھ لوگ ہوں گے ۔ سننے میں آیا ہے کہ انڈیا ایجنسیوں کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دی گئی تھیں کہ ان کے بیوی بچوں کو اغوا کر لیا جائے گا، اور ایک خبر یہ بھی کہ پانی کی خاطر میچ فکس کیا گیا تھا اور جیسے ہی پاکستانی ہارے پانی دریا میں پانی چھوڑ دیا گیا۔
میں شاید ان باتوں کو نا مانتی پر میں نے خود ورلڈ کپ سے پہلے ایسی ہی ایک خبر دن دیہاڑے ٹی وی بھی سنی تھی اگر پاکستان فائنل تک پہنچا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اور اگر ایسا سچ مچ ہے تو میرے دل میں انڈیا کے نفرت ہی نفرت ہے۔ ازل سے ہمارے دشمن رہے ہیں۔ اور رہیں گے۔
ہمارے آباؤ اجداد نے کتنی قربانیاں دیں ہم کیسے بھلا سکتے ہیں، ہم چاہ کر بھی ان لوگوں کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ پیدا نہیں کر سکتے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
مجھے تو ویسے بھی دال میں کچھ کالا لگتا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی اتنے بھی گئے گزرے نہیں تھے کہ ایسی بیٹیگ کرتے کوئی نا کوئی مسئلہ تو ضرور تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ اور ہمارے لوگ تو رائی کا پہاڑ بنانا تو خوب جانتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس سے کیا ہو گا، کون سا کوئی فیصل آباد کی چمنیوں سے دھواں نکلنا شروع ہو جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہو گا کہ تم رونا شروع کر دو گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس سے افاقہ نہیں ہو سکتا:yawn:

کچھ لوگ ہوں گے ۔ سننے میں آیا ہے کہ انڈیا ایجنسیوں کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دی گئی تھیں کہ ان کے بیوی بچوں کو اغوا کر لیا جائے گا، اور ایک خبر یہ بھی کہ پانی کی خاطر میچ فکس کیا گیا تھا اور جیسے ہی پاکستانی ہارے پانی دریا میں پانی چھوڑ دیا گیا۔
میں شاید ان باتوں کو نا مانتی پر میں نے خود ورلڈ کپ سے پہلے ایسی ہی ایک خبر دن دیہاڑے ٹی وی بھی سنی تھی اگر پاکستان فائنل تک پہنچا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔

تو پاکستانی ٹیم نے کیوں دھمکی نہ دی کہ کشمیر کو آزاد کرو نہیں تو ہم میچ جیت لیں گے۔ :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
انڈیا نے نہیں، امریکہ کا کہیں تو مان لوں گا کہ امریکہ نے ہمارے حکمرانوں کو خرید رکھا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top