مسلمانوں کو کرسمس منانا چاہئے

علی خان

محفلین
اوکے میں نے مان لیا آپکو یہ اچھا نہیں لگتا یا آپکے عقائد سے متصادم ہے ۔ ٹھیک نا ؟۔ بس بات یہیں ختم اب کیا اس کی تبلیغ کی جائے لوگوں کو اور دوسروں پر یہ بات تھوپی جائے تو غلط ہو گا نا ؟ مجھے ہر شخص کی مذہبی آزادی کا پاس ہے ۔جیسے ہمارے مذہبی دھاگے یا فیس بک پر لوگ کر رہے ہیں کیا وہ ٹھیک ہے ؟ میرے خیال سے ایکسٹریم ہے یہ
عسکری بھائی۔ میں فیس بُک اور دیگر جگہوں پر اسلام کی غلط تشریح کے مکمل طور پر خلاف ہوں۔ اوریہ سب وہ لوگ کر رہیں جو دین میں کم سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ اسکے لئے بھی وہ اللہ تعالٰی کو جواب دے ہونگے۔ اللہ تعالٰی اُن پر رحم کریں آمین۔
 
شمشاد

لائبریرین
قرآن نے بتا دیا ہے کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط ہے۔ اب اسکو کوئی ایکسٹریم کہے یا کچھ بھی کہے اس سے قرآن پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ بتانے والے کا کام بتانا تھا سو بتا دیا۔ اس کا کوئی اثر لیتا ہے یا نہیں، اس کا جواب دہ وہی ہو گا۔
 
یوسف-2

محفلین
مسئلہ تو یہی ہے کہ احباب قرآن و حدیث کی بات ہی نہیں کرتے :) جو قرآن و حدیث کی بات کرتا ہو، بس اسے پکڑ لیتے ہیں کہ تمہاری بات ایسی ہے، ویسی ہے :) بھئی کسی کو مت دیکھو کہ کون کیا کہہ رہا ہے، صرف یہ دیکھو کہ ہر ایشو پر قرآن و حدیث کا کیا فرمان ہے، اگر قرآن و حدیث کو مانتے ہیں تو۔۔۔ :)
 
کچھ ہمیں بھی سمجھا دیجئے کہ اس ایشو پر قرآن اور حدیث کیا فرماتے ہیں :)
 
حسان خان

لائبریرین
قرآن میں بھی کہیں یہ درج نہیں کہ اگر تم نے غیر مسلمین کو ان کے مذہبی تہوار کی مبارکباد دی تو تمہارا ایمان زائل ہو جائے گا۔
 
حسان خان

لائبریرین
اور سمجھنے کی کوشش کیجیے، مغربی یورپ کے ممالک میں کرسمس اب ایک ثقافتی روایت کے طور پر منایا جاتا ہے، جسے عیسائی اور غیر عیسائی دونوں مناتے ہیں۔ جیسے البانیہ میں عیدین کو وہ لوگ بھی مناتے ہیں جنہوں نے آج تک مسجد میں قدم بھی نہیں رکھا۔
 
میرا خیال ہے کہ محترم شمشاد صاحب نے بات ختم کردی۔ جس کی سمجھ میں نہ ائے اس کی مرضی۔ کوئی خود کنویں میں گرنا چاہے تو اس کی مرضی۔
 
arifkarim

معطل

بالکل۔ البانیہ کی مثال ایک ایسے مسلمان ملک جیسی ہے جسکی ایک لمبی تاریخ دہریت میں گزری ہے۔ اسکے باوجود وہ لوگ اپنے آپکو ثقافتی مسلمان تصور کرتے ہیں، گو کہ مذہب اسلام نام کی کوئی چیز ان میں باقی نہیں رہی ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Islam_in_Albania
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ تعالٰی قرآن میں سورۃ مریم (19 نمبر سورہ) کی آیت نمبر 25 میں فرماتا ہے :

وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا ﴿٢٥
ترجمہ : اور کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلاؤ وہ تم پر تازہ پکی ہوئی کھجوریں گرا دے گا۔

اور سب جانتے ہیں کہ کھجور گرمیوں کے آخر میں پکتی ہے اور خاص کر عرب میں جولائی کے آخر اور اگست کے شروع میں پکتی ہیں۔

25 دسمبر جبکہ سردی اپنے عروج پر ہوتی ہے، اس وقت تو کھجور کے درخت بالکل کھجوروں سے خالی ہوتے ہیں۔
اور مجھے یہ تصاویر دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ سفید جلد اور نیلی آنکھیں والے بندے کو یہ اپنا جیسز کرائسٹ مان رہے ہوتے ہیں
 
عسکری

معطل
میرا خیال ہے کہ محترم شمشاد صاحب نے بات ختم کردی۔ جس کی سمجھ میں نہ ائے اس کی مرضی۔ کوئی خود کنویں میں گرنا چاہے تو اس کی مرضی۔
کنویں اب رہ کہاں گئے ہمارے گاؤں میں 3 تھے تینوں میں کچھرا ڈال ڈال کر بھر دیا عوام نے :cautious:
 
arifkarim

معطل
تو پھر کوئی اچھا سا لنک دیا کر نا یار ہر وقت وکی :p
وکی انسائکلوپیڈیا ہے۔ وہاں تمام اچھی اچھی سائٹس کے لنکس حوالوں کیساتھ دیئے جاتے ہیں۔ وکی کی یہی خوبی ہے کہ اسکے تمام مضامین بہت حد تک غیر جانبدارانہ ہوتے ہیں۔ وہاں آپکو اپنی مرضی کے مطابق اینٹریاں کرنے اور تاریخ و حقائق مسخ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
 
Top