مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

عاطف بٹ

محفلین
مسلمانوں میں علم تو چودہویں صدی میں ہی ختم ہو گیا تھا، اب وہ ورثہ کہاں رہا؟ ہمارے سائنسدان اسلاف جیسے ابنِ رشت، الرازی اور ابنِ سینا کی کتابیں مغرب نے پڑھ پڑھ کر علم کی نئی نئی راہیں نکالنا شروع کر دیں اور ہم یہاں بیٹھے قدیم مذہبی اور فقہی گتھیاں سلجھاتے رہے۔ ایسے میں لے دے کر مذہبی عمارات ہی ایک نمایاں ورثہ رہ جاتا تھا جو آلِ سعود کی شریعت کے ہاتھوں دستبرد کی نذر ہو گئے۔
عمارات مسلمانوں کا ورثہ کبھی بھی نہیں رہیں کیونکہ ان کے پیش نظر ہمیشہ ہی دنیوی نہیں بلکہ اخروی کامیابی و کامرانی رہی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر کسی سے اس کا ورثہ چھن جائے تو اس کو چاہئے کہ وہ اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے، نہ کہ کسی چیز کو ورثہ ڈکلئیر کردے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
لہذا آپ کے نزدیک مناسب یہ ہے کہ بجائے ایسے اڈے ختم کرنے کے پورے مزارات ہی ڈھا دیے جائیں؟ یہ کیسا نرالا طریقہ ہے محفوظ کرنے کا؟ یاد رہے آلِ سعود نے ان مذکورہ اڈوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی شرعی تعبیر کی وجہ سے وہ مزارات ڈھائے تھے۔
آپ کے ہاں جن لوگوں نے عنانِ اقتدار تھام رکھی ہے وہ تو آلِ سعود کی شریعت کے حامل نہیں، پھر انہوں نے کیوں دین کو تماشا بنا کر رکھ دیا ہے؟ کسی مزار کو مسمار کرنا زیادہ بڑا جرم ہے یا وہاں فحاشی و بےحیائی کا اڈہ قائم کرنا؟
 
حسان خان

لائبریرین
عمارات مسلمانوں کا ورثہ کبھی بھی نہیں رہیں کیونکہ ان کے پیش نظر ہمیشہ ہی دنیوی نہیں بلکہ اخروی کامیابی و کامرانی رہی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر کسی سے اس کا ورثہ چھن جائے تو اس کو چاہئے کہ وہ اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے، نہ کہ کسی چیز کو ورثہ ڈکلئیر کردے۔

چلیں مذہبی نقظہ نظر سے اخروی کامیابی کی بات بھی کرتے چلیں۔ دنیا کے سترہ فیصد شیعہ مسلمانوں کے لیے مدینے میں ائمۂ اہلبیت کے مزارات روضۂ اطہر کے بعد سب سے مقدس مقامات تھے۔ سعودیوں کو کیا حق تھا کہ اُن کے مقدس مقامات کو یوں صفحۂ ہستی سے مٹا دیں؟
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ میں یہاں آلِ سعود کا وکیل نہیں ہوں۔ دوسری بات یہ کہ آپ نے شاید میرا پہلا مراسلہ غور سے نہیں پڑھا جس میں میں نے یہ واضح کیا ہے کہ میں آلِ سعود کی کئی باتوں کا سخت ناقد اور شدید مخالف ہوں۔
 
کچھ صفحہ ہستی سے نہیں مٹا ہے
اپ کو چاہیے کہ جو بت اپ کے دل میں ہے اسے صفحہ ہستی سے مٹادیں
بے کار کی بحث کررہے ہیں۔
جائیے جا کر سعودی حکومت سے جاکر لڑیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
آپ کے ہاں جن لوگوں نے عنانِ اقتدار تھام رکھی ہے وہ تو آلِ سعود کی شریعت کے حامل نہیں، پھر انہوں نے کیوں دین کو تماشا بنا کر رکھ دیا ہے؟

پاکستانی حکومت میں ہزاروں عیب ہوں، لیکن اس سے آلِ سعود کے مذہبی کٹر پنے کی پردہ پوشی نہیں ہو سکتی۔

کسی مزار کو مسمار کرنا زیادہ بڑا جرم ہے یا وہاں فحاشی و بےحیائی کا اڈہ قائم کرنا؟

بھائی آپ بڑی خطرناک بات کر رہے ہیں، اس کا منظی نتیجہ یہ ہو گا کہ پاکستان میں جتنے بھی بزرگانِ دین کے مزارات ہیں سب کو مسمار کر دیا جائے کیونکہ وہاں اڈوں کا ہونا مسمار کیے جانے سے بڑا جرم ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
کچھ صفحہ ہستی سے نہیں مٹا ہے

پورے مزارات اور قبروں کے نشانات ڈھا دیے جائیں اور پھر بھی آپ کہیں کہ کچھ نہیں مٹا ہے۔ بہت خوب!

جائیے جا کر سعودی حکومت سے جاکر لڑیں۔

پہلے پاکستان میں موجود سعودی وکلاء سے تو نپٹ لیں۔ :cool:
 
عاطف بٹ

محفلین
پاکستانی حکومت میں ہزاروں عیب ہوں، لیکن اس سے آلِ سعود کے مذہبی کٹر پنے کی پردہ پوشی نہیں ہو سکتی۔
میں کسی کی بھی پردہ پوشی نہیں کررہا۔ کھلے دل کے ساتھ بحث میں حصہ لیجئے، آپ پر یہ بات خود بخود واضح ہوجائے گی۔

بھائی آپ بڑی خطرناک بات کر رہے ہیں، اس کا منظی نتیجہ یہ ہو گا کہ پاکستان میں جتنے بھی بزرگانِ دین کے مزارات ہیں سب کو مسمار کر دیا جائے کیونکہ وہاں اڈوں کا ہونا مسمار کیے جانے سے بڑا جرم ہے۔
گویا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ مزارات کا فحاشی و بےحیائی کے اڈوں کے طور پر استعمال جائز ہے؟
 
حسان خان

لائبریرین
گویا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ مزارات کا فحاشی و بےحیائی کے اڈوں کے طور پر استعمال جائز ہے؟

پتا نہیں یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا۔ میں تو یہ عرض کر رہا ہوں کہ بجائے اس کے کہ وہ اڈے ختم کیے جائیں، اگر وہ مزار ہی مسمار کر دیے جائیں تو نری بے وقوفی ہو گی۔ اور دوسری بات، سعودیوں کے پیشِ نظر کوئی فحاشی یا منشیات کے اڈے نہیں تھے، بلکہ ان کی اپنی شریعت تھی جس کا نشانہ انہوں نے اسلامی مقدس مقامات کو بنایا۔ اس لیے پاکستان کے مزارات کا مقابلہ سعودیوں سے پہلے کے مزارات سے نہیں کیا جا سکتا۔
 
یہ حقیقت ہے کہ ہمارے ہاں سے توہم پرست اور مشرکانہ خیالات کے حامل لوگ جو کچھ یہاں مزارات پر جا کر کرتے ہیں، وہاں جا کر بھی وہی کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے سعودیوں نے یہ اقدامات کئے۔ میں ان کے ان اقدامات کی حمایت نہیں کررہا مگر مجھے لگتا ہے کہ آپ کے نزدیک دین کے فرائض و واجبات اور سنن سے محبت بعد میں آتی ہے اور قبریں، مزارات اور آستانے پہلے۔ اگر میں غلط سمجھ رہا ہوں تو تصحیح کردیجئے!
 
عاطف بٹ

محفلین
بھائی آپ بڑی خطرناک بات کر رہے ہیں، اس کا منظی نتیجہ یہ ہو گا کہ پاکستان میں جتنے بھی بزرگانِ دین کے مزارات ہیں سب کو مسمار کر دیا جائے کیونکہ وہاں اڈوں کا ہونا مسمار کیے جانے سے بڑا جرم ہے۔
پاکستان میں سینکڑوں ایسے مزارات ہیں جن میں کوئی قبر سرے سے موجود ہی نہیں اور سینکڑوں ہی ایسے بھی ہیں جہاں بےدین اور ملحد لوگوں کو دفن کر کے بزرگانِ دین ڈکلیئر کردیا گیا۔ یقین نہ آئے تو لاہور کے کسی بھی پرانے رہنے والے سے بابا چھتری والا، بابا حیدر سائیں، بابا ذوالفقار بندو سائیں، بابا گُڈی سائیں اور بابا بلیاں والی سرکار کے بارے میں پوچھ لیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
یہ حقیقت ہے کہ ہمارے ہاں سے توہم پرست اور مشرکانہ خیالات کے حامل لوگ جو کچھ یہاں مزارات پر جا کر کرتے ہیں، وہاں جا کر بھی وہی کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے سعودیوں نے یہ اقدامات کئے۔

بھائی بہت سی چیزیں جو سعودیوں کے لیے توہم پرستی اور مشرکانہ ہو سکتی ہیں وہ کئی مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا حصہ ہیں۔ میں نے مثال عرض کی کہ ائمہ کے مزارات شیعوں کے لیے روضۂ اطہر کے بعد سب سے متبرک اور مقدس مقامات تھے۔ اُن کے مزارات کو سعودیوں نے اپنی شریعت کا نشانہ کیوں بنایا؟ مسلمانوں کے نزدیک تو مندر میں پوجا اور بت پرستی بھی شرک ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ کوئی مسلمان شخص ہندوؤں کے مقدس مقامات ڈھاتا پھرے۔ گرجا گھر میں بھی جو ہوتا ہے وہ یقینا ایک مسلمان کے لیے ناجائز اور شرک ہے، لیکن کیا خلیفہ دوم حضرت عمر نے یروشلم کا کوئی گرجا اس بنیاد پر ڈھایا؟
 
ساجد

محفلین
اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سعودی حکمرانوں نے اس ملک کے تاریخی ورثے کو تباہ کر دیا تو پھر قطع نظر اس بات کے کہ وہ مزارات کس چیز کا سبب بنتے کس کا نہیں ہمیں اس کی مذمت کرنا چاہئیے۔ آل سعود نے صرف مزارات ہی نہیں خلافت کے دور کے بہت سے دیگر نشانات ، تاریخی مساجد ، باغات اور مقدس شخصیات کے مساکن کے نشانات کو بھی تباہ کیا ہے۔ یہ سب اس ملک کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ تھا جس کی حفاظت کی جانی چاہئیے تھی اسے تباہ کرنا مجرمانہ زیادتی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
پاکستان میں سینکڑوں ایسے مزارات ہیں جن میں کوئی قبر سرے سے موجود ہی نہیں اور سینکڑوں ہی ایسے بھی ہیں جہاں بےدین اور ملحد لوگوں کو دفن کر کے بزرگانِ دین ڈکلیئر کردیا گیا۔ یقین نہ آئے تو لاہور کے کسی بھی پرانے رہنے والے سے بابا چھتری والا، بابا حیدر سائیں، بابا ذوالفقار بندو سائیں، بابا گُڈی سائیں اور بابا بلیاں والی سرکار کے بارے میں پوچھ لیں۔
محترم بھائی
کیا " بابا چھتری والے " اور " بابا حیدر سائیں " سے ملاقات رہی آپ کی ۔ ؟
 
حسان خان

لائبریرین
نزدیک دین کے فرائض و واجبات اور سنن سے محبت بعد میں آتی ہے اور قبریں، مزارات اور آستانے پہلے۔ اگر میں غلط سمجھ رہا ہوں تو تصحیح کردیجئے!

نہیں سرکار۔ آپ بالکل ٹھیک سمجھے ہیں۔ مجھے فرائض، واجبات یا سنن کی کوئی فکر ہو کہ نہ ہو، لیکن میرے بزرگوں نے جو تمدنی اور مذہبی ورثہ زیارت گاہوں کی شکل میں چھوڑا تھا اس کی فکر ضرور ہے اور اُن کی سعودیوں کے ہاتھوں نابودی پر ضرور افسوس ہوتا ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
محترم بھائی
کیا " بابا چھتری والے " اور " بابا حیدر سائیں " سے ملاقات رہی آپ کی ۔ ؟
نایاب بھائی، میرے والد، تایا اور دیگر کئی عزیزوں اور بزرگوں نے انہیں دیکھا ہوا ہے۔ یہ وضاحت بھی کرتا چلوں کہ میرا تعلق ایک کٹر بریلوی گھرانے سے ہے اور مجھے پیدائش کے چند ہی روز بعد 'سلام کروانے کے لئے' حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر لے جایا گیا تھا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بھائی بہت سی چیزیں جو سعودیوں کے لیے توہم پرستی اور مشرکانہ ہو سکتی ہیں وہ کئی مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے۔ میں نے مثال عرض کی کہ ائمہ کے مزارات شیعوں کے لیے روضۂ اطہر کے بعد سب سے متبرک اور مقدس مقامات تھے۔ اُن کے مزارات کو سعودیوں نے اپنی شریعت کا نشانہ کیوں بنایا؟ مسلمانوں کے نزدیک تو مندر میں پوجا اور بت پرستی بھی شرک ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ کوئی مسلمان شخص ہندوؤں کے مقدس مقامات ڈھاتا پھرے۔
جب آپ کسی ریاست کو مذہبی ریاست کا درجہ دیتے ہیں تو اس میں اسی طرح ہی ہوتا ہے۔ خود پاکستان میں قادیانیوں کو آئینی طور پر غیرمسلم قرار دینا بھی اس کی ایک مثال ہے۔ اسی پر آپ نے ایک دھاگے میں بحث بھی کی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سعودی حکمرانوں نے اس ملک کے تاریخی ورثے کو تباہ کر دیا تو پھر قطع نظر اس بات کے کہ وہ مزارات کس چیز کا سبب بنتے کس کا نہیں ہمیں اس کی مذمت کرنا چاہئیے۔ آل سعود نے صرف مزارات ہی نہیں خلافت کے دور کے بہت سے دیگر نشانات ، تاریخی مساجد ، باغات اور مقدس شخصیات کے مساکن کے نشانات کو بھی تباہ کیا ہے۔ یہ سب اس ملک کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ تھا جس کی حفاظت کی جانی چاہئیے تھی اسے تباہ کرنا مجرمانہ زیادتی ہے۔
وقت اگر " بادشاہ وقت " کو اک رات کی مہلت دے دیتا تو " سبز گنبد " بھی صرف تصویروں میں باقی رہ جاتا ۔۔۔
مگر وقت نے بھتیجے کے ہاتھوں وہ کھیل دکھایا کہ مٹانے والے خواب ہوئے اور ہر آنے والا " سبز گنبد " کا محافظ ٹھہرا۔۔۔۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سعودی حکمرانوں نے اس ملک کے تاریخی ورثے کو تباہ کر دیا تو پھر قطع نظر اس بات کے کہ وہ مزارات کس چیز کا سبب بنتے کس کا نہیں ہمیں اس کی مذمت کرنا چاہئیے۔ آل سعود نے صرف مزارات ہی نہیں خلافت کے دور کے بہت سے دیگر نشانات ، تاریخی مساجد ، باغات اور مقدس شخصیات کے مساکن کے نشانات کو بھی تباہ کیا ہے۔ یہ سب اس ملک کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ تھا جس کی حفاظت کی جانی چاہئیے تھی اسے تباہ کرنا مجرمانہ زیادتی ہے۔
ساجد بھائی، میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں مگر یہاں بحث اس ورثے کی تاریخی و ثقافتی نہیں بلکہ مذہبی حیثیت پر کی جارہی ہے اور اس میں تو مختلف مسالک کے ہاں اختلاف پایا جاتا ہے، جس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔
 
Top