مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

عاطف بٹ

محفلین
محترم بھائی
"ہاتھ کنگن کو آرسی کیا "
حیدر سائیں کا مزار ابھی اپنی جگہ موجود ہے ۔ بابا چھتری والے کا منتقل ہوگیا ہے ۔
جب ان کا عرس آئے تو نگاہ و عقل کو ہمراہ رکھتے عرس کی رات مزار پر گزار دیکھئے گا ۔
آپ پر ان شا اللہ ان بزرگان کی " ملحدی و بے دینی " کھل جائے گی ۔
شرط صرف اتنی " کہ درود شریف کا ورد زبان پر ہو اور نگاہ سچ کی تلاش میں بھٹکتے تماشوں میں محو نہ ہو "
نایاب بھائی، میری آدھی سے زیادہ زندگی ایسے ہی کاموں میں گزری ہے جس کا آپ مشورہ دے رہے ہیں۔ میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میرا خاندان کس حد تک کٹر بریلوی ہے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
پاکستان میں مزارات پر بعض جہلاء کی طرف سے کئیے جانے والی خلافِ شرع باتوں کا حوالہ دیکر سعودیوں کی جانب سے مزارات و آثارِ صحابہ کو تباہ و برباد کرنے کے عمل کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کرنے والوں پر افسوس ہی کیاجاسکتا ہے۔۔۔
یہ بات کس نے کی ہے غزنوی صاحب؟ اور جنہیں آپ بعض جہلاء کہہ رہے ہیں مزارات پر ان کی تعداد اسی سے نوے فیصد ہوتی ہے بعض اوقات!
 

حسان خان

لائبریرین
کیونکہ آج بھی سعودی گورمنٹ کو کوئی روکنے والا نہیں جیسے کہ 1922 میں نہیں تھا

بھائی روضۂ رسول کا معاملہ الگ ہے، یہ مسلمانوں کے لیے اتنا اعلی و ارفع ہے کہ سعودی روضۂ اطہر کو اپنی شریعت کا نشانہ بنانے کی ہمت نہیں کر سکتے۔ سنا ہے کہ اُس وقت بھی ایک ترک کمانڈر نے دھمکی دی تھی کہ اگر روضۂ رسول تک سعودیوں کے ہاتھ پہنچے تو ہم اپنی جنگِ آزادی میں لڑنے والی فوج کا رخ سعودیوں کی طرف کر دیں گے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی، میں آپ سے صرف اس لیے کہہ رہا ہوں کہ تھوڑی دیر پہلے آپ ہی مقدس مقامات کے انہدام کا شرک، بدعت اور اجماع کے نام پر مذہبی جواز پیش کر رہے تھے۔
بھائی، میں نے جواز پیش نہیں کیا بلکہ یہ کہا تھا کہ جب مذہبی ریاست ہوتی ہے تو اسی طرح کی حرکتیں ہوتی ہیں۔ میں یہ بات بتا چکا ہوں کہ میں سعودیوں کے ان اقدامات کا حامی نہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
فیصل والی بات بالکل جھوٹ ہے کوئی اور ہے تو آپ بتائیں ہمیں بھی علم ہو ۔ کیونکہ آج بھی سعودی گورمنٹ کو کوئی روکنے والا نہیں جیسے کہ 1922 میں نہیں تھا اور یہ بلکہ افسوسناک بات ہے کہ ایک ایسا آدمی جو امریکہ کا تیل بند کرنے کے جرم میں قتل کیا گیا اسے اس طرح کہا جائے۔ اور وہ بھی آخری رات 11 سالہ دور حکومت کے بعد کوئی عقل والا یہ بات نہیں مان سکتا۔ اور وہ بھی تیسری سعودی توسیع جو کنگ فیصل نے کرائی تھی اس کے بعد اسے خیال آیا کیا کہ اف یہ کام بھول گیا کل اٹھ کر کروں گا؟ اور گورمنٹ کا سسٹم یک منٹی ہے جیسے؟ ارے بھئی پروگرام پرپوز ہوتا ہے انجئینئرز فیسیبلٹی بناتے ہیں پھر ایستیمیٹ بنتا ہے اور آکر میں کانٹریکٹ کے پیپر شاہی محل بھیجے جاتے ہیں تا کہ جب بادشاہ کو ٹائم ملے وہ سائن کرے اور خود آ کر اینٹ رکھے پہلے یا توڑے چلو۔ پھر اس کے بعد اگر سائن کرنے کی رات بے چارہ مارر گیا تو اس کا بھائی خالد اپنے مرے ہوئے بھائی کی بات پوری نا کرا سکتا ؟ اس کے بعد فہد اور عبداللہ بھی ؟کیا یہ لوجیکل بات ہے جناب ۔
محترم بھائی ۔ معذرت کہ میں اس پر مزید بات کرنے سے قاصر ہوں ۔ آپ کو اک راہ دکھائی ہے ۔ تصدیق و تردید کر لیجیئے گا ۔
 

عسکری

معطل
بھائی روضۂ رسول کا معاملہ الگ ہے، یہ مسلمانوں کے لیے اتنا اعلی و ارفع ہے کہ سعودی روضۂ اطہر کو اپنی شریعت کا نشانہ بنانے کی ہمت نہیں کر سکتے۔ سنا ہے کہ اُس وقت بھی ایک ترک کمانڈر نے دھمکی دی تھی کہ اگر روضۂ رسول تک سعودیوں کے ہاتھ پہنچے تو ہم اپنی جنگِ آزادی میں لڑنے والی فوج کا رخ سعودیوں کی طرف کر دیں گے۔
نہیں یہ سب بھی سٹوری ہے ترک اس وقت زمین پر پڑے تھے کوئی ان پر پیر رکھ کر چل دیتا تھا ۔ اور مسلمانوں کے لیے مکہ کیا ہے اس پر آکری بار گولی باری 1979 میں ہوئی تھی مسلمانوں نے کیا کر لیا سوائے اپنے ملکوں میں جلاؤ گھیراؤ کے؟ یہ سب باتیں ہیں مسلمان کچھ بھی نہیں کرنے والے نا کر سکتے ہیں ۔
 

حسان خان

لائبریرین
یہ سب باتیں ہیں مسلمان کچھ بھی نہیں کرنے والے نا کر سکتے ہیں ۔

ہاں یہ کڑوا سچ ہے۔ عربوں سے جنگ جیتنے کے بعد صیہونیوں نے قبلہ اول کو آگ لگا دی تھی۔ کیا کر لیا مسلمانوں نے؟ ابھی تک وہ صیہونیوں کے قبضے میں ہے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
محترم بھائی ۔ معذرت کہ میں اس پر مزید بات کرنے سے قاصر ہوں ۔ آپ کو اک راہ دکھائی ہے ۔ تصدیق و تردید کر لیجیئے گا ۔
نایاب بھائی، ویسے ایک بار پیٹروڈالر والے معاملے اور 60ء، 70ء اور 80ء کی دہائیوں کی بین الاقوامی سیاست پر بھی نظر ڈال لیجئے گا۔ شاید کوئی اور صورت بھی دکھائی دے جائے۔
 
غزنوی صاحب، آپ ذرا بتادیجئے کہ جن'پانچ ہستیوں' کا میں نے ذکر کیا تھا ان میں سے کتنی کو آپ جانتے ہیں۔ باقی بحث اس کے بعد کرتے ہیں!
ان پانچوں ہستیوں سےمیری ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی بابا حیدر سائیں، بابا چھتری والا یا بابا بلیاں والی سرکار سے آپکی ملاقات ہوئی ہے کیونکہیہ آپ سے کافی پہلے گذرے ہیں، آپکا انکے بارے میں دعویٰ سنی سنائی بات کو گویا اسقدر اظہر من الشمس حقیقت کے طور پر پیش کررہے تھے کہ جس پر پورے اہلِ علاقہ واقف ہیں اور انکی حقیت اہلِ علاقہ سےڈھکی چھپی نہں ہے، میں نے آپکے اسی استدلال کی تردید کی خاطر اپنا کمنٹ پوسٹ کیا تھا کہ ایسا نہیں ہے بھائی۔۔۔ہوسکتا ہے آپ نے کسی عزیس ے یہ بات سنی ہو لیکن اسے اس طرح نہ پیش کریں کہ گویا آپ عینی شاہد ہیں یا یہ کہ اہلِ علاقہ کی بھی یہی رائے ہے۔۔۔ایسا ہرگز نہیں ہے
 

عسکری

معطل
ہاں یہ کڑوا سچ ہے۔ عربوں سے جنگ جیتنے کے بعد صیہونیوں نے قبلہ اول کو آگ لگا دی تھی۔ کیا کر لیا مسلمانوں نے؟ ابھی تک وہ صیہونیوں کے قبضے میں ہے۔
میں مّزرت کرتا ہوں پر مجھے لاجیکل بک بک کرنا سکھایا گیا ہے ۔ اور جو کچھ زمین پر موجود ہو اسی کا سہارا لینا سکھایا گیا ہے میں مسلمان یہ کر دیں گے فلاں وہ کر دے گا نہیں مانتا۔ مسلمان کچھ نہیں کر رہے تھے اور سعودیوں کا کوئی ارادہ نہیں تھا نا ہے گنبد خضرا کے بارے مین یہ بطور کافر میری سوچ ہے :grin:
 

عاطف بٹ

محفلین
ان پانچوں ہستیوں سےمیری ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی بابا حیدر سائیں، بابا چھتری والا یا بابا بلیاں والی سرکار سے آپکی ملاقات ہوئی ہے کیونکہیہ آپ سے کافی پہلے گذرے ہیں، آپکا انکے بارے میں دعویٰ سنی سنائی بات کو گویا اسقدر اظہر من الشمس حقیقت کے طور پر پیش کررہے تھے کہ جس پر پورے اہلِ علاقہ واقف ہیں اور انکی حقیت اہلِ علاقہ سےڈھکی چھپی نہں ہے، میں نے آپکے اسی استدلال کی تردید کی خاطر اپنا کمنٹ پوسٹ کیا تھا کہ ایسا نہیں ہے بھائی۔۔۔ ہوسکتا ہے آپ نے کسی عزیس ے یہ بات سنی ہو لیکن اسے اس طرح نہ پیش کریں کہ گویا آپ عینی شاہد ہیں یا یہ کہ اہلِ علاقہ کی بھی یہی رائے ہے۔۔۔ ایسا ہرگز نہیں ہے
اگر آپ ان لوگوں کو نہیں جانتے تو مجھے اس بات پر شک ہے کہ آپ اندرون شہر سے ہیں۔ اندرون شہر اور فصیل شہر سے ملحقہ علاقوں میں 70ء اور 80ء کی دہائی میں رہنے والا شاید ہی کوئی شخص ان لوگوں سے بےخبر ہو۔
 

عسکری

معطل
نایاب بھائی، ویسے ایک بار پیٹروڈالر والے معاملے اور 60ء، 70ء اور 80ء کی دہائیوں کی بین الاقوامی سیاست پر بھی نظر ڈال لیجئے گا۔ شاید کوئی اور صورت بھی دکھائی دے جائے۔
اور آپکو بھی ایک ریکویسٹ سدیری بادشاہ امریکہ کے دوست تھے باقی نہیں بلکہ سدیری 7 میں جتنے بھی بادشاہ یا پھر پاور فل تھے اور ہیں وہ بھی امریکہ کے قریبی نا کہ سارے آل سعود ۔ آپ اپنی تصیحیح کر لیں کیونکہ سب کی ایک پالیسی نہیں رہی ۔
 

حسان خان

لائبریرین
سعودیوں کا کوئی ارادہ نہیں تھا نا ہے گنبد خضرا کے بارے مین یہ بطور کافر میری سوچ ہے :grin:

اب پتا نہیں کتنا سچ ہے کتنا جھوٹ۔ پر اس آرٹیکل میں جیروم ٹیلر نے لکھا ہے کہ سعودی مہا پنڈتوں نے روضۂ رسول کو ڈھانے کی درخواست کی تھی۔
 
اگر آپ ان لوگوں کو نہیں جانتے تو مجھے اس بات پر شک ہے کہ آپ اندرون شہر سے ہیں۔ اندرون شہر اور فصیل شہر سے ملحقہ علاقوں میں 70ء اور 80ء کی دہائی میں رہنے والا شاید ہی کوئی شخص ان لوگوں سے بےخبر ہو۔
ارے میرے بھائی یا تو آپ واقعی اتنے سیدھے ہیں کہ آپکو بات کی سمجھ نہیں آتی یا جا بوجھ کر انجان بنتے ہیں۔۔۔یہ ہستیاں جنکا آپ نے ذکر کیا ،میں انکی زندگی کے بارے میں بات کر رہا ہوں کہ میں نے ان سے انکی زندگی میں ملاقات نہیں کی ، اور آپ ہیں کہ میری بات کو اس بار پر محمول کر رہے ہیں کہ گویا میں انکے مزاروں یا انکے وجود کے بارے میں ہی یکسر علم نہیں رکھتا۔۔۔:eek:
 

عسکری

معطل
اب پتا نہیں کتنا سچ ہے کتنا جھوٹ۔ پر اس آرٹیکل میں جیروم ٹیلر نے لکھا ہے کہ سعودی مہا پنڈتوں نے روضۂ رسول کو ڈھانے کی درخواست کی تھی۔
میرے بھائی سعودی گورمنٹ بھی مولویوں کو اندھا دھند فالو نہیں کرتی وہ لوگ بھی ایسے نہیں کہ سب ایک ہوں سب کچھ فٹ ہو ۔ ہو سکتا ہے مولویوں نے ایسا کچھ کہا بھی ہو پر بطور گورمنٹ سعودی ایسا کچھ نہیں ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی، ویسے ایک بار پیٹروڈالر والے معاملے اور 60ء، 70ء اور 80ء کی دہائیوں کی بین الاقوامی سیاست پر بھی نظر ڈال لیجئے گا۔ شاید کوئی اور صورت بھی دکھائی دے جائے۔
محترم بھائی اس سب معاملے نشانہ صرف اک ہستی تھی " ذوالفقار علی بھٹو " اور اسی باعث وہ عبرت کی مثال بنا ۔۔۔۔۔۔۔
اور جو بات اس بارے کی وہ پورے وثوق اور یقین کے ساتھ کی ہے ۔
 

عاطف بٹ

محفلین
ارے میرے بھائی یا تو آپ واقعی اتنے سیدھے ہیں کہ آپکو بات کی سمجھ نہیں آتی یا جا بوجھ کر انجان بنتے ہیں۔۔۔ یہ ہستیاں جنکا آپ نے ذکر کیا ،میں انکی زندگی کے بارے میں بات کر رہا ہوں کہ میں نے ان سے انکی زندگی میں ملاقات نہیں کی ، اور آپ ہیں کہ میری بات کو اس بار پر محمول کر رہے ہیں کہ گویا میں انکے مزاروں یا انکے وجود کے بارے میں ہی یکسر علم نہیں رکھتا۔۔۔ :eek:
میرے بھائی، میں بھی یہی بات کررہا ہوں کہ اگر آپ 70ء اور 80ء کی دہائی میں واقعی اندرون شہر میں تھے تو آپ نے ان لوگوں کو آتے جاتے ان لوگوں کو ضرور دیکھا ہوگا۔ میں نے اوپر جو بےدین اور ملحد والی بات کہی ہے، اس پر میں ابھی تک قائم ہوں۔
 
Top