کاشفی
محفلین
یہ فاصلہ یہ ضابطہ اپنی جگہ
دل سے دل کا رابطہ اپنی جگہ
منزل تک نہ پہنچ پائی خوشی
انجان تھا نہ راستہ اپنی جگہ
واہ ۔۔خوب۔۔ بہت گہری باتیں کی ہیں آپ نے ان اشعار میں۔۔ میں کچھ سوچنے پر مجبور ہونے والا ہوں اب۔۔
یہ فاصلہ یہ ضابطہ اپنی جگہ
دل سے دل کا رابطہ اپنی جگہ
منزل تک نہ پہنچ پائی خوشی
انجان تھا نہ راستہ اپنی جگہ
سوچنے سے پہلے داد دے لیں
شکریہ شاہ صاحب، نوازش۔بہت خوب جناب نبیل صاحب عمدہ اشعار کہے ہیں
السلام علیکم
وارث بھائی
ہوشیار باش
تیار باش
یہاں سٹیج پر بھی ٹماٹر موجود ہیںاور دھلے ہوئے انڈے بھی ہیں
السلام علیکم دوستان محفل،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اس مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے آپ کے لیے ایک سپیشل آئٹم کا اہتمام کیا ہے اور وہ ہے بے تکوں کا مشاعرہ۔ اس کا کامیاب تجربہ محفل فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار اور تک بندی کی صورت میں کیا جا چکا ہے۔ اس مرتبہ بھی وزن کی قید نہیں ہے لیکن اخلاق کی حدود کا خیال رکھنا ہوگا۔ اور کوشش کریں کہ اس مشاعرے میں شرکت کے لیے ایک سے زیادہ اشعار شاعری کی کسی بھی صنف میں پیش کریں۔
تو خواتین و حضرات میں سب سے پہلے محفل فورم کے معروف ۔۔تکے شاعر طالوت کو اپنا کلام سنانے کی دعوت دیتا ہوں ں ں ں ں۔۔۔
آئیے طالوت، تشریف لائیے اور سمع خراشی کا آغاز فرمائیے۔ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ داد یا ہوٹنگ میں بخل سے کام نہ لیں۔