شکریہ جناب۔عمدہ احوال سفر !
اور سفر میں شریک کرنے کا شکریہ
اس کے ساتھ ساتھ کچھ مزید معلومات شامل کی جائیں تو لطف بھی دوبالا ہو اور دوسرے مہم جوؤں کیلئے بھی مفید ہو !
مثلا: برف کتنے فٹ یا انچ تھی ، برفانی سوٹ استعمال کیا یا نارمل ، جوگرز وغیرہ درجہ حرارت اور سفر کے درمیان پیش آنے والی مشکلات!
اگرچہ ویسے تو اتنے مختصر سفر میں برفانی سوٹ ، جوگرز یا اسٹک برفانی چشموں کی اتنی ضرورت محسوس نہ ہوتی ہو گی لیکن بہرحال آپ اپنے محسوسات اور تجربہ سے بہتر آگاہ کرسکتے ہیں ۔
برف میں سفر کرنا یقینا انتہائی مشکل اور خطرناک ہے ۔
بہت شکریہ و نوازش جناب۔یاز سواتی، گلگتی، ہنزوئی، کلر کہاری کے بعد یاز مشک پوریا (مزید بھی ہوں گے)
القابات میں اضافہ مبارک ہو۔ سوچ رہا ہوں تہنیتی پیغامات کے زمرے میں مبارکباد کی ایک لڑی کھولی جائے۔
جی بالکل۔ ہم بھی اس کی کمٹمنٹ سے متاثر ہوئے اور اس کو ایک سو روپیہ انعام دیا، جس کو لینے سے اس نے انکار کیا کہ پارک بند ہے تو ہم انٹری فیس نہیں لیتے اس موسم میں۔ ہم نے یہ کہہ کر اس کو زبردستی پیسے دے دیئے کہ ہم یہ انٹری فیس کے طور پہ تو دے بھی نہیں رہے، بلکہ ہم آپ کی لگن اور محنت سے متاثر ہو کر انعام دے رہے ہیں۔اس عمدہ انسان کو میرا غائبانہ سیلوٹ۔
جی جی۔ بالکل "اصلاحِ سخت" میں ہی پوسٹ کرنا چاہئے تھا۔ لیکن اب کیا ہو سکتا ہے۔اصلاح سخن میں پوسٹ کرنا تھا
ارے واہ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی یہاں جا چکے ہیں۔ کس موسم میں گئے تھے؟مشکپوری خوبصورت جگہ ہے۔ ہم رائڈنگ کر کے ٹاپ تک گئے تھے۔
خوبصورت تصاویر ہیں۔
برف اچھی حالت میں لگ رہی ہے لہذا پھسلنے کا مسئلہ نہیں ہوا ہو گا۔ آئس بن جائے تو چینز یا کریمپونز وغیرہ جوتوں پر پہننے پڑتے ہیں
بہت شکریہ یوسف بھائیبہت خوب یاز بھائی ۔
اس لڑی کو پڑھتے وقت جوسوالات ذہن میں آئے تھے وہ اوپر بیان کیے جا چکے ہیں ۔خیر !بہت خوبصورت تصاویر ہیں شراکت کے لئیے شکریہ
شکریہ اے خان بھائی۔بہت خوبصورت تصاویر اور روداد
روداد اچھی ہے، تصاویر بہتر کوالٹی کی ہو سکتی تھیں
میرے خیال میں مشک پوری کی سنو ٹریکنگ کے لئے اینڈ فروری اور مارچ کا مہینہ سب سے مناسب رہتا ہے کہ پرانی برف کافی حد تک سخت ہو چکی ہوتی ہے، جبکہ مزید برف باری کے امکانات کافی کم ہوتے ہیں۔واہ گزشتہ ماہ کا سفر یاد دلا دیا بقول ہمارے گائیڈ کے 18-20 بار آچکا ہوں ایسا موسم کبھی نہیں تھا تیز برفباری تھی
لگتا ہے بچپنا ابھی تک گیا نہیں
پسندیدگی پہ شکرگزار ہوں۔زبردست!! بہت خوب سیر کرائی۔ برفباری کے بعد گندی برف دیکھ کے بہت برا محسوس ہوتا ہے۔
یہ تصاویر بہت دلچسپ لگیں۔ اتنی ٹھنڈ میں بھی اردو محفل کو فراموش نہیں کیا آپ نے
بہت شکریہ جناب۔بہت عمدہ ! زبردست!
صبح سے آنلائن ہوں ان تصاویر پر نظر اب پڑی۔ آئی ہوپ یو اینجائڈ اے لاٹ
بہت زبردست جناب۔
جون 2011 میں۔ شاید محفل پر کچھ تصاویر موجود ہوںارے واہ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی یہاں جا چکے ہیں۔ کس موسم میں گئے تھے؟
اس کے لئے ہمارے ہاں اس قسم کی چیزیں استعمال کرتے ہیںبرف پہ پھسلن کافی تھی، خصوصاً اترائی کے دوران۔ اس کا بہترین نسخہ یہ ہے کہ ہاتھ میں ایک مضبوط اور نوکیلی اسٹک ہو جس کو ہر دو قدم کے بعد برف پہ زور سے پریس کر کے اگلے دو قدم لئے جائیں۔ کچھ گروپس نے جوتوں کے اوپر جرابیں بھی پہنی ہوئیں تھیں۔ اس سے بھی کافی حد تک پھسلن روکنے میں مدد ملتی ہے۔