"چل پرے ہٹ مجھے نہ دکھلا مُنہ" اے صنم اتنا تیرا کالا مُنہ
عرفان سعید محفلین جولائی 3، 2019 #142 "شب تُم جو بزمِ غیر میں آنکھیں چُرا گئے" بریانی چپکے سے تری ہم بھی اڑا گئے
عرفان سعید محفلین جولائی 3، 2019 #143 "رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح" شادی کہیں جو آپ کی ہو گی مری طرح
عرفان سعید محفلین جولائی 3، 2019 #144 جب گھونگھٹ ہٹایا تو دلہن نے یہ کہا "لو آپ اپنے دام میں صیّاد آگیا"
محمد تابش صدیقی منتظم جولائی 4، 2019 #145 "دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا" میں اسے غلطی سے بریانی سمجھ کر کھا گیا
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #146 ورلڈکپ کی حالیہ صورتِ حال کے تناظر میں: "پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں" کیوی کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور
ورلڈکپ کی حالیہ صورتِ حال کے تناظر میں: "پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں" کیوی کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #147 "ہاتھ خالی ہیں تِرے شہر سے جاتے جاتے " چھپ کے مسجد سے ہی جوتے دو اٹھاتے جاتے
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #149 پریشاں مت ہو گر کھڑکیاں دو ٹوٹی ہیں "کرائے دار ہیں، ذاتی مکان تھوڑی ہے"
محمداحمد لائبریرین جولائی 4، 2019 #150 "خبر تحیرِ عشق سُن ، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی" جو تھی بانوے کی مماثلت ، وہیں بانوے میں دھری رہی
محمد تابش صدیقی منتظم جولائی 4، 2019 #151 "دشت میں قیس رہے، کوہ میں فرہاد رہے" ہاں مگر ٹیکس ادا کرنا انھیں یاد رہے
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #152 آصف اثر نے کہا: عرفان سعید بھائی اس بہانے کہیں آپ کو نیم شاعری کا دورہ تو نہیں پڑا؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ نہیں! مجھے دھریک شاعری کا دوڑا پڑا ہے!
آصف اثر نے کہا: عرفان سعید بھائی اس بہانے کہیں آپ کو نیم شاعری کا دورہ تو نہیں پڑا؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ نہیں! مجھے دھریک شاعری کا دوڑا پڑا ہے!
محمداحمد لائبریرین جولائی 4، 2019 #153 پانی سے سگ گزیدہ ڈرے جس طرح اسدؔ ڈرتا ہوں بانوے سے کہ کرکٹ گزیدہ ہوں
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #154 کھا رہے گول گپے گلی میں محمود و ایاز "نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز "
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #155 "تمہاری انجمن سے اُٹھ کے دیوانے کہاں جاتے" جو نرگس روٹھی ہم سے، اس کو سمجھانے کہاں جاتے
محمداحمد لائبریرین جولائی 4، 2019 #156 "نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتش" نہ نیوزی لینڈ ہی کام آ سکا نہ ہندوستاں
محمد تابش صدیقی منتظم جولائی 4، 2019 #157 "ہنسنے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتا" کرکٹ کا جنوں قوم کو سونے نہیں دیتا
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #158 ایک کم بخت یہ آیا ہے جو موبائل فون "ایک یہ دن کہ بہل جاتے ہیں پیغاموں سے"
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #159 بانوے کی یہ پرانی سی کہانی سن کر "خالی شیشوں کی طرح لوگ اُچھلتے کیوں ہیں "
عرفان سعید محفلین جولائی 4، 2019 #160 "آنکھوں میں نمی آئی چہرے پہ ملال آیا" بھائی بلا کر مجھ کو جب تیرا سوال آیا