مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

وڈیو میں نے دیکھی ہے واقعی بہت بے دردی سے ماراگیا ہے انسان اتنا ظالم بھی ہوسکتا ہے
میں اس بات پر حیران ہوں کہ شیعہ مصر میں صرف ایک فیصد ہیں اس پر اتنا ایکشن کیوں لیا گیا لیکن اب بات کی سمجھ آگئی ہے چونکہ نجدی اخوان کے حلیف تھے اور امریکہ کے اشارے یا اپنے ولی نعمت سعودی عرب کے کہنے پر یہ ہنگامہ کیا گیا اس کے بعد اخوان یا مرسی کی کمزوری یا غفلت کہہ لیں کہ اس نے ان نجدی وحشیوں کو کچھ نہیں کہا نتیجتا حکومت گئی مرسی گرفتار ہوئے اورنجدی فوج کے ساتھ مل گئے۔
ایک غیر متعلق سی بات ادھر کرنا چاہونگا میرا ایک دوست انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایک بہت بڑے عہدے پر فائز جو کہ آفیشلی بہت سارے ایشیائی اور یورپی ممالک بھی جاچکا ہے سپاہ یزید کا بہت حامی ہے مجھے اکثر کہتا ہے کہ دیکھو تمہارے بریلوی حضرات کچھ بھی نہیں کرتے ہیں بلکہ الٹا شیعہ کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں تو میں نے اس کو جواب دیا کہ کہ بچے شیعہ کم از کم مجھے نہیں مارے گا بلکہ اگر تم لوگوں کو اقتدار اور طاقت مل گئی تو تم لوگ ہماری بیٹیوں اور بہنوں کو بھی مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لوگے اور ایسا ایک واقعہ ہمارے پشاور میں تقریبا 4 سال پہلے پیش آیا تھا جس کا میں ذاتی گواہ ہوں کہ کس طرح خارجیوں نے ہمارے براردر طریقت کو قتل کیا اور پھر ان کی عورتوں کو لونڈی غلام بنا لیا
خبر یہ بھی ہے کہ ابھی حال ہی میں ڈیرا اسمٰعیل خان جیل بریک کا جو واقعہ ہوا ہے، اس میں یہ اسلام کے علمبردار وہاں تعینات لیڈی کانسٹیبل کو اٹھا کر لے گئے ہیں اور اسے مالِ غنیمت میں ہاتھ آئی ہوئی لونڈی قرار دیکر "مجاہدین" پر حلال قرار دے دیا ہے۔
 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکہ مصر میں مظاہرین کے خلاف ہونے والے تشدد کی شديد مذمت کرتا ہے.

ہم ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ ہم مصر کی فوج اور سیکورٹی فورسز پر زور ديتے ہيں کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کريں اور حکومت کوچاہيے کہ وہ اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرے

ہم مظاہرین کو بھی يہی کہیں گے کہ وہ بھی پرامن طريقے سے احتجاج کريں۔ تشدد مصر کو استحکام اور جمہوريت سے دور کر دے گا اور يہ مصر کی نگران حکومت کی صلح جوئ کے وعدے کے بلکل خلاف ہے۔ ہم اس ملک ميں ایمرجنسی قانون کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہیں۔ اور حکومت پر زور ديتے ہيں کہ وہ اپنے شہريوں کی پرامن اسمبلی، آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کو يقينی بنائے۔ جو کچھ قاہرہ میں ہو رہا ہے دنيا اسے ديکھ رہی ہے۔ ہم مصر میں حکومت سميت تمام جماعتوں سے درخواست کرتے ہيں کہ وہ تشدد سے باز رہیں اور اپنے اختلافات پرامن طریقے سے حل کريں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s12.postimg.org/vfb6pryh9/eid_urdu.jpg

امریکہ اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں یہ معاملہ کیوں نہیں لے جاتا۔ مصر کی نئی حکومت کے مظالم کے خلاف قرارداد کیوں نہیں لاتا ۔ حسنی مبارک پر مقدمہ چل سکتا ہے تو سیسی پر بھی چلنا چاہیئے
 
حسینی

محفلین
خبر یہ بھی ہے کہ ابھی حال ہی میں ڈیرا اسمٰعیل خان جیل بریک کا جو واقعہ ہوا ہے، اس میں یہ اسلام کے علمبردار وہاں تعینات لیڈی کانسٹیبل کو اٹھا کر لے گئے ہیں اور اسے مالِ غنیمت میں ہاتھ آئی ہوئی لونڈی قرار دیکر "مجاہدین" پر حلال قرار دے دیا ہے۔

الحفیظ والامان۔۔۔۔ یہ قطعا حقیقی اسلام نہیں۔۔۔ اسلام کے نام پر یہ لوگ دھبہ ہیں۔۔۔ بقول امام خمینی یہ امریکی اسلام ہے۔۔۔ جو کہ یقینا جعلی اسلام ہے اور اصل اسلام کو بدنام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔۔۔
ساتھ ساتھ یہ بھی اضافہ کر لیں۔۔۔ ان دہشت گردوں نے جیل میں موجود چند شیعہ قیدیوں کو مارنے کے بعد پاراچنار سے تعلق رکھنے والے چند جوان قیدیوں کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں تاکہ چندسال پہلے کا بدلہ لیا جائے۔۔
 
حسینی

محفلین
وڈیو میں نے دیکھی ہے واقعی بہت بے دردی سے ماراگیا ہے انسان اتنا ظالم بھی ہوسکتا ہے
میں اس بات پر حیران ہوں کہ شیعہ مصر میں صرف ایک فیصد ہیں اس پر اتنا ایکشن کیوں لیا گیا لیکن اب بات کی سمجھ آگئی ہے چونکہ نجدی اخوان کے حلیف تھے اور امریکہ کے اشارے یا اپنے ولی نعمت سعودی عرب کے کہنے پر یہ ہنگامہ کیا گیا اس کے بعد اخوان یا مرسی کی کمزوری یا غفلت کہہ لیں کہ اس نے ان نجدی وحشیوں کو کچھ نہیں کہا نتیجتا حکومت گئی مرسی گرفتار ہوئے اورنجدی فوج کے ساتھ مل گئے۔
ایک غیر متعلق سی بات ادھر کرنا چاہونگا میرا ایک دوست انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایک بہت بڑے عہدے پر فائز جو کہ آفیشلی بہت سارے ایشیائی اور یورپی ممالک بھی جاچکا ہے سپاہ یزید کا بہت حامی ہے مجھے اکثر کہتا ہے کہ دیکھو تمہارے بریلوی حضرات کچھ بھی نہیں کرتے ہیں بلکہ الٹا شیعہ کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں تو میں نے اس کو جواب دیا کہ کہ بچے شیعہ کم از کم مجھے نہیں مارے گا بلکہ اگر تم لوگوں کو اقتدار اور طاقت مل گئی تو تم لوگ ہماری بیٹیوں اور بہنوں کو بھی مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لوگے اور ایسا ایک واقعہ ہمارے پشاور میں تقریبا 4 سال پہلے پیش آیا تھا جس کا میں ذاتی گواہ ہوں کہ کس طرح خارجیوں نے ہمارے براردر طریقت کو قتل کیا اور پھر ان کی عورتوں کو لونڈی غلام بنا لیا

جی ہاں مصر میں شیعہ بہت کم ہیں۔۔ ۔ لیکن یہ واقعہ بھی ان کے خلاف ہی گیا ہے۔۔۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کے بعد بہت سے لوگ شیعہ مذہب کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔۔۔ اور بک سیلرز کے مطابق شیعہ کتابوں کی سیل میں اس واقعہ کے بعد بہت اضافہ دیکھا گیا ہے۔۔
پاکستان میں یقینا اس وقت تمام محب وطن پارٹیز کے اتحاد کی ضرورت ہے۔۔۔ جن میں بریلوی بھائی اور شیعہ ملک کی سب سے بڑی آبادی ہیں۔۔۔ اور امن اور سلامتی پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔۔۔ اور اولیاء اللہ کے امن کے پیغام کا پرچار کرتے ہیں۔۔۔
جبکہ اس کے مقابل دوسرے لوگ ہمیشہ قتل، دہشت، عصمت دری، خودکش حملے اور دھمکی اور دھماکے کی زبان بولتے ہیں۔۔۔
 
الحفیظ والامان۔۔۔ ۔ یہ قطعا حقیقی اسلام نہیں۔۔۔ اسلام کے نام پر یہ لوگ دھبہ ہیں۔۔۔ بقول امام خمینی یہ امریکی اسلام ہے۔۔۔ جو کہ یقینا جعلی اسلام ہے اور اصل اسلام کو بدنام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔۔۔
ساتھ ساتھ یہ بھی اضافہ کر لیں۔۔۔ ان دہشت گردوں نے جیل میں موجود چند شیعہ قیدیوں کو مارنے کے بعد پاراچنار سے تعلق رکھنے والے چند جوان قیدیوں کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں تاکہ چندسال پہلے کا بدلہ لیا جائے۔۔
میرا خیال ہے موضوع کی مناسبت سے بات کی جائے تو بہت بہتر ہو گا ورنہ خمینی کے اجلے اسلام کے کرتوت بھی کچھ کم نہیں ہیں کہ شئیر کرنے میں مسئلہ ہو کسی کو۔
 
جی ہاں مصر میں شیعہ بہت کم ہیں۔۔ ۔ لیکن یہ واقعہ بھی ان کے خلاف ہی گیا ہے۔۔۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کے بعد بہت سے لوگ شیعہ مذہب کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔۔۔ اور بک سیلرز کے مطابق شیعہ کتابوں کی سیل میں اس واقعہ کے بعد بہت اضافہ دیکھا گیا ہے۔۔
پاکستان میں یقینا اس وقت تمام محب وطن پارٹیز کے اتحاد کی ضرورت ہے۔۔۔ جن میں بریلوی بھائی اور شیعہ ملک کی سب سے بڑی آبادی ہیں۔۔۔ اور امن اور سلامتی پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔۔۔ اور اولیاء اللہ کے امن کے پیغام کا پرچار کرتے ہیں۔۔۔
جبکہ اس کے مقابل دوسرے لوگ ہمیشہ قتل، دہشت، عصمت دری، خودکش حملے اور دھمکی اور دھماکے کی زبان بولتے ہیں۔۔۔
اسے انتفاضہ کہتے ہیں۔
جب ہر طرف سے حق بات کے خلاف بات اٹھنے لگے تو حق بات حق کے بجائے وہی لگنے لگتی ہے جو آپ کو لگ رہی ہے اور جس کے نعرے آپ لگاتے ہیں۔
 
حسینی

محفلین
اسے انتفاضہ کہتے ہیں۔
جب ہر طرف سے حق بات کے خلاف بات اٹھنے لگے تو حق بات حق کے بجائے وہی لگنے لگتی ہے جو آپ کو لگ رہی ہے اور جس کے نعرے آپ لگاتے ہیں۔

حق کے اپنے اصول اور پہچان ہے۔۔۔ سمجھنے سے حق نہیں ہوتا۔۔۔ انسان جاہل مطلق بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ کہ جب اپنی جہالت کا بھی علم نہ ہو۔۔۔
اور انتفاضہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔
بہر حال بات مصر کے حوالے سے ہو رہی ہے۔۔۔۔ اسی موضوع پر رہیں تو بہتر ہے۔۔
 
حق کے اپنے اصول اور پہچان ہے۔۔۔ سمجھنے سے حق نہیں ہوتا۔۔۔ انسان جاہل مطلق بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ کہ جب اپنی جہالت کا بھی علم نہ ہو۔۔۔
اور انتفاضہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔
بہر حال بات مصر کے حوالے سے ہو رہی ہے۔۔۔ ۔ اسی موضوع پر رہیں تو بہتر ہے۔۔

چلیں تھوڑا اَن لوڈ ہو کر ہی سہی آپ کو عنوان یا موضوع کا خیال تو آیا۔
 
نایاب

لائبریرین
بھائی لوگ مصر کو بھی کھینچ ہی لائے شیعہ سنی کے میدان میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ مرسی صاحب جاتے ایران کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ گنواتے اپنے تخت کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب لڑیں آپس میں پکے سچے مسلمان ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور امریکہ دور کھڑا یہودیوں دے شاباش۔۔۔۔۔۔۔۔
 
حسینی

محفلین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مصر کے کل کے قتل عام میں ہلاکتوں کی تعداد
۵۸۷
تک پہنچ گئی ہے۔۔۔
العالم نیوز
 
حسان خان

لائبریرین
چند لوگوں کے نزدیک یہ پوری دنیا محض سنی شیعہ نامی دو مخالف و متحارب گروہوں تک ہی محدود ہے۔
ارے خدا کے بندو! متمدن دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے، اور ہم لوگ چودہ سو سالہ پرانی فرقہ وارانہ دوگانگی سے باہر آنے کو ہی تیار نہیں ہیں۔ :atwitsend:
 
اسلام دشمنوں کے پاس یہی سب سے موثر ہتھیار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کیا ہی خوب استعمال کرتے ہیں اسے ہمارے دشمن ہمارے دوست بنتے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
x538955_54874473.jpg.pagespeed.ic.DBki-MsDd9.jpg
دنیا
 
سرکاری امام کی جر ات کو سلام ۔۔۔۔۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اگر کیسی کو برائی کرتے دیکھو تو اپنے ہاتھ سے روکو ، اگر نہ روک سکو تو زبان سے منع کرو ، اور اگر زبان سے بھی منع نہ کر سکو تو اپنے دل میں برا سمجھو اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے ۔۔۔امام صاحب کم از کم برا تو سمجھے
 
آخری تدوین:
بھائی لوگ مصر کو بھی کھینچ ہی لائے شیعہ سنی کے میدان میں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نہ مرسی صاحب جاتے ایران کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ نہ گنواتے اپنے تخت کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اب لڑیں آپس میں پکے سچے مسلمان ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اور امریکہ دور کھڑا یہودیوں دے شاباش۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
چند لوگوں کے نزدیک یہ پوری دنیا محض سنی شیعہ نامی دو مخالف و متحارب گروہوں تک ہی محدود ہے۔
ارے خدا کے بندو! متمدن دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے، اور ہم لوگ چودہ سو سالہ پرانی فرقہ وارانہ دوگانگی سے باہر آنے کو ہی تیار نہیں ہیں۔ :atwitsend:
:)
کچھ لوگوں کا محور ہی بس یہ باتیں ہیں،
اب بجائے اس ظلم اور بربریت پہ بات کرنے کے صاحب لوگ تُل گئے یہ ثابت کرنے کے مرسی کو اِس کی بدعا لگ گئی اور اُس کی بدعا لگ گئی، او بھئی مرسی نے خود اپنے ہاتھ سی کسی کو مارا تھا کیا؟؟
جیسے بدعا دینے والا نیچے دیے جلا کر بیٹھا تھا کہ مارنے والے کو تو بدعا دی نہیں اور صدر کو دے دی۔
مرسی کے ساتھ جو ہوا سو ہوا، اب دیکھو کہ یہ کیا ہو رہا ہے
 
ان لوگوں نے خبر پوسٹ کرنے کے بعد پہلی ہی پوسٹ میں اس واقعے کی مذمت بھی ِ کی تھی۔۔۔ اگر آپ دیکھ لیں تو۔
بھائی جی اس مرسی کی بربریت یاد دلانے سے آپ کیوں سیخ پا ہوتے ہیں۔۔۔ تو کیا ضروری ہے مرسی خود اپنے ہاتھ سے مارے۔۔۔ اس کی حکومت میں اس کی شہ پر جب مارا گیا اور اس نے مذمت تک نہ کی تو کیا سمجھا جائے گا۔۔۔
شاید آپ کو یہ بھی یاد ہو فوج کو بھی مرسی کے خلاف عوام نے ہی بلایا تھا۔۔۔۔ مصر کی سڑکوں پر رپورٹس کے مطابق 30 ملیون لوگ مرسی کے خلاف جمع ہوئے تھے۔۔۔ اور فوج نے مرسی کو مہلت بھی دی تھی۔۔۔
لیکن ان تمام باتوں کا یہ مطلب یہ ہرگز نہیں کہ پچھلے دنوں والے قتل عام کی حمایت کی جائے۔۔۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
حسینی بھائی، مذہبی جنونیوں کی شیعہ مولوی کے خلاف قابلِ مذمت کاروائی اپنی جگہ، لیکن مرسی کی معزولی اور اور حالیہ فوجی تادیب کا اُس سے تو کوئی ربط نہیں بنتا۔

پس نوشت: البتہ اگر آپ کا اس سے مدعا مرسی اور اخوان کو مذہبی شدت پسند ثابت کرنا ہے تو اس میں تو میں آپ کا ہمنوا ہوں کہ یہ لوگ مذہبی شدت پسند ہیں جن سے میں ذاتی طور پر نظریاتی اختلافات رکھتا ہوں، اور عرب/مسلم دنیا کے لیے ایسے لوگوں کا وجود نقصان دہ سمجھتا ہوں۔ البتہ یہ چونکہ عوام کے ووٹوں سے جمہوری طور پر منتخب ہوئے تھے اس لیے غاضب فوج کے مقابلے میں مَیں اخوان کو ترجیح دوں گا۔
 
آخری تدوین:

حسینی

محفلین
حسینی بھائی، مذہبی جنونیوں کی شیعہ مولوی کے خلاف قابلِ مذمت کاروائی اپنی جگہ، لیکن مرسی کی معزولی اور اور حالیہ فوجی تادیب کا اُس سے تو کوئی ربط نہیں بنتا۔

پس نوشت: البتہ اگر آپ کا اس سے مدعا مرسی اور اخوان کو مذہبی شدت پسند ثابت کرنا ہے تو اس میں تو میں آپ کا ہمنوا ہوں کہ یہ لوگ مذہبی شدت پسند ہیں جن سے میں ذاتی طور پر مطلقاً نظریاتی اختلافات رکھتا ہوں، اور عرب/مسلم دنیا کے لیے ایسے لوگوں کا وجود نقصان دہ سمجھتا ہوں۔ البتہ یہ چونکہ عوام کے ووٹوں سے جمہوری طور پر منتخب ہوئے تھے اس لیے غاضب فوج کے مقابلے میں مَیں اخوان کو ترجیح دوں گا۔

لیکن حسان بھائی مرسی کے خلاف بھی تو تین کروڑ لوگ سڑکوں پر آئے تھے۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔۔۔
ان میں سے بہت سے وہی تھے جنہوں نے مرسی کو ہی ووٹ دیے تھے۔۔۔۔ لیکن انہوں نے دیکھا کہ مرسی اور مبارک میں کوئی خاص فرق نہیں۔۔۔ مرسی کا وہ خفیہ خط بھی منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو وفادار دوست کہ کر مخاطب کیاتھا۔۔۔ اب بھی اسرائیل کو گیس جاتی ہے۔۔۔ بلکہ برعکس حماس کی وہ سرنگیں جو مبارک کے دور میں بھی باقی تھیں مرسی کے دور میں تباہ کی گئیں۔۔۔۔ یہ تمام واقعات اور جن میں سے شیخ حسن شحاتہ کاواقعہ بھی ایک ہے قطرہ قطرہ دریا کے بقول مرسی کو بہا کر لے گیا۔۔
اگر آپ کسی کو ووٹ دیتے ہو تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اگلے پانچ سالوں میں وہ سیاہ وسفید کے مالک ہیں اور جو ُاس کا دل کرے وہ کرتا رہے۔۔۔
عوام اگر کسی کو اختیارات دینے کا حق رکھتے ہیں تو اس سے چھیننے کا بھی حق رکھتے ہیں۔۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
مرسی کے خلاف جو مصری اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور ملک کو شخصی آمریت کے چنگل سے نکالنے کے لیے اور اپنے جمہوری حق کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر آئے تھے اُن کے احترام کا ضرور قائل ہوں، لیکن فوج نے اپنے درپردہ مقاصد کے لیے جو حکومت میں ٹانگ اڑائی ہے اور جس طرح نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں ، مجھے مرسی اور اخوانی فرشتے محسوس ہونے لگے ہیں۔
جب مرسی کے خلاف احتجاج کرنے والے اپنے جمہوری حق کا اظہار کر رہے تھے، تو مرسی کے حق میں ہونے والے مظاہرے بھی مکمل طور پر جمہوری حدود کے اندر تھے۔ فوج کی وحشی کاروائیوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ لہذا مردہ باد فوجی جرنیل!

مسئلہ یہ ہے کہ یہاں اختیارات عوام نے نہیں چھینے بلکہ فوجی جرنیل نے بزور غضب کیے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top