مصطفی جاگ گیا ہے - تبصرے

الف نظامی

لائبریرین
بحیثیت مسلم، بنیادی بات ہمیشہ یاد رکھیں،

ارشاد باری تعالىٰ ہے: ”اللہ تعالىٰ کے ہاں تم میں سے وہ شخص سب سے زیادہ معزز ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے“۔
متفق۔ میں تحریر کے بنیادی خیال پر بات کرنا چاہوں گا جس پر کسی نے تبصرہ کرنے کی زحمت نہیں کی اور غیر متعلقہ مباحث سے اصل موضوع سے توجہ ہٹانے میں شعوری و لاشعوری طور پر اپنا کردار ادا کیا۔
تبصروں میں ذیلی مباحث غیر متعلقہ ہیں۔
 
زیک

مسافر
اسکا بات کا کوئی ریفرنس مل جائے تو بہت اچھی بات ہو گی۔
مثلاً یہ:

اور بھی کئی پیپر ہیں۔
ڈی این اے ٹیسٹ بہت حد تک درست ہوتے ہیں، مگر یہ 100 فیصد کامل نہیں ہوتے۔ اس کی درستگی کا انحصار ٹیسٹ کی قسم اور اس کے مقصد پر ہوتا ہے:
امید ہے کہ ڈی این اے کے متعلق میری معلومات اکثر سے بہتر ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
اختلاف کی شدت اور اس کے نتائج پر منحصر ہے۔ اختلاف ہمیشہ تو برا نہیں ہوتا۔
یہ بات میں نے آپ کی اس سوال پر بوجہ حیرت پوچھی ہے کہ دو سید ازہری و مودودی تفسیر کرتے ہیں اور آپ پوچھ رہے ہیں کہ انکے اختلافی مسائل پر میرا کیا موقف کیا ہے؟ میں موقف بتانے سے پہلے آپ کی حکمت عملی کو اچھی طرح سمجھنا چاہتا ہوں کہ اس تحقیق سے آپ کو مقصد صوفی بننا ہے یا سلفی بننا ہے یا دونوں سے آپ بے زار ہیں؟ یا آپ یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ ایک سید کو دوسرے سید پر کس مسئلے پر کیوں فوقیت دی؟

کیا آپکو اپنے اس شغل بھرے سوال کا اندازہ ہے کہ آٹھ آٹھ جلدوں کی قرآن کی تفسیر لاکھوں مسائل سے بھری ہے۔ قرآن کی ان گنت سمتیں ہیں۔ آپ نے معصومانہ شغل کیا ذرا آپ اپنا موقف تو بتائیں! یہ بھی بھلا قرآن سے ہدایت حاصل کرنے کا کوئی طریقہ ہوا؟
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
مثلاً یہ:

اور بھی کئی پیپر ہیں۔

امید ہے کہ ڈی این اے کے متعلق میری معلومات اکثر سے بہتر ہیں۔
حضرت علی و فاطمہ کے ڈی این اے کی انفارمیشن ہیں آپ کے پاس؟
 
علی وقار

محفلین
یہ بات میں نے آپ کی اس سوال پر بوجہ حیرت پوچھی ہے کہ دو سید ازہری و مودودی تفسیر کرتے ہیں اور آپ پوچھ رہے ہیں کہ انکے اختلافی مسائل پر میرا کیا موقف کیا ہے؟ میں موقف بتانے سے پہلے اپنی کی حکمت عملی کو اچھی طرح سمجھنا چاہتا ہوں کہ اس تحقیق سے آپ کو مقصد صوفی بننا ہے یا سلفی بننا ہے یا دونوں سے آپ بے زار ہیں؟ یا آپ یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ ایک سید کو دوسرے سید پر کس مسئلے پر کیوں فوقیت دی؟

کیا آپکو اپنے اس شغل بھرے سوال کا اندازہ ہے کہ آٹھ آٹھ جلدوں کی قرآن کی تفسیر لاکھوں مسائل سے بھری ہے۔ قرآن کی ان گنت سمتیں ہیں۔ آپ نے معصومانہ شغل کیا ذرا آپ اپنا موقف تو بتائیں! یہ بھی بھلا قرآن سے ہدایت حاصل کرنے کا کوئی طریقہ ہوا؟
یہ سوال آپ کے ہی فرمودات سے ذہن میں آیا تھا۔ ویسے میری نظر میں، اس کی زیادہ اہمیت نہیں ہے۔ جواب نہ دینا چاہیں تو کوئی ایشو نہیں۔ یہ سوال محض سیکھنے کی نیت سے کیا گیا ہے۔

اختلافی مسائل پر کس سید مفسر کی رائے کو فوقیت دی جانی چاہیے؟ سادہ سا سوال ہے۔ کیا کسی ایک کی رائے کو ہمیشہ فوقیت ملے گی، یا ہر مسئلے پر قاری تفکر و تدبر کر کے فیصلہ کرے گا کہ کس سید مفسر کی رائے زیادہ صائب ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
آپ میری بات کو کتنا سمجھے ہیں یہ آپ کے مراسلے سے واضح ہو گیا۔ میں وائے ڈی این اے کی بات کر رہا ہوں اور آپ فاطمہ تک پہنچ گئے 😂
یہ بات نہیں۔ میرے سوال کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ کمپیریزن کے لیے آپ کے پاس ریفرینس ڈی این اے کی انفارمیشن تو ہونا چاہیے جس سے تقابل کیا جا سکے یا اس ٹیکنالوجی میں ایسا ہونا ضروری نہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شرف انسانی کے لحاظ سے عام انسانوں میں فرق کا عملی طور پر اس کا انکار زیادہ تر غیر مسلموں کی طرف سے دیکھنے میں آتا ہے۔ فلسطین کے انسانوں کو دو ٹانگوں والے جانور ، گراس ہوپر ، ڈاگز ،non-existent people کہا جاتا ہے۔

اب ان مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے یہودیوں کو اپنے برابر کہنا کیسا لگتاہے آپ سب کو۔

یقینا آپ سفاکی کی اس سطح پر نہیں پہنچنا چاہیں گے جہاں وہ ہیں۔ لہذا عملی طور پر دنیا میں انسان برابر نہیں۔ فرق کیا جاتا ہے۔

یہی وہ موضوع ہے جو اس تحریر کا بنیادی خیال ہے جس پر کسی نے تبصرہ کرنے کی زحمت نہیں کی اور غیر متعلقہ مباحث سے اصل موضوع سے توجہ ہٹانے میں شعوری و لاشعوری طور پر اپنا کردار ادا کیا۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
شرف انسانی کے لحاظ سے عام انسانوں میں فرق کا عملی طور پر اس کا انکار زیادہ تر غیر مسلموں کی طرف سے دیکھنے میں آتا ہے۔ فلسطین کے انسانوں کو دو ٹانگوں والے جانور ، گراس ہوپر کہا جاتا ہے۔

اب ان مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے یہودیوں کو اپنے برابر کہنا کیسا لگتاہے آپ سب کو۔

یقینا آپ سفاکی کی اس سطح پر نہیں پہنچنا چاہیں گے جہاں وہ ہیں۔ لہذا عملی طور پر دنیا میں انسان برابر نہیں۔ فرق کیا جاتا ہے۔

یہی وہ موضوع ہے جو اس تحریر کا بنیادی خیال ہے جس پر کسی نے تبصرہ کرنے کی زحمت نہیں کی اور غیر متعلقہ مباحث سے اصل موضوع سے توجہ ہٹانے میں شعوری و لاشعوری طور پر اپنا کردار ادا کیا۔
میری صفائی:

جب صاحب تاگہ (مرشد) کو ہی اس کا خیال نہ رہا تو میں (مرید) مرتا کیا نہ کرتا، ماسوائے بھٹک جانے کے۔
 
سید رافع

محفلین
یہ سوال آپ کے ہی فرمودات سے ذہن میں آیا تھا۔ ویسے میری نظر میں، اس کی زیادہ اہمیت نہیں ہے۔ جواب نہ دینا چاہیں تو کوئی ایشو نہیں۔ یہ سوال محض سیکھنے کی نیت سے کیا گیا ہے۔

اختلافی مسائل پر کس سید مفسر کی رائے کو فوقیت دی جانی چاہیے؟ سادہ سا سوال ہے۔ کیا کسی ایک کی رائے کو ہمیشہ فوقیت ملے گی، یا ہر مسئلے پر قاری تفکر و تدبر کر کے فیصلہ کرے گا کہ کس سید مفسر کی رائے زیادہ صائب ہے؟
قرآن سے نہیں اپنی زندگی سے شروع کریں۔ اپنی زندگی کو فوقیت دیں اور دیکھیں کہاں کس مقام پر قرآن کی ہدایت کا علم نہیں ہے۔ یوں آپ عمل کرنے پر بہت زیادہ پرجوش رہیں گے۔ کھرباہا کھرب فقہی بحثیں جو کہ زیادہ تر ملا کے حکومتی مسائل ہیں تفسیر کے ذریعے گھر میں نہ لائیں۔ ازہری صاحب کو فوقیت دیں کیونکہ وہ آپکے شعور کو مجتمع کریں گے۔
 
Top