آپ محض لاجک سے مختلف مسالک کے سید علماء کی تفاسیر لکھنے کی بابت گفتگو کر رہے ہیں۔ نہ آپ کو ان تفاسیر کے نام معلوم نہ ہی ان میں کیا فرق ہے آپکو معلوم۔ یہ تو سخت جہالت کا مقام ہے جس پر کھڑے آپ گفتگو فرما رہے ہیں۔ آپ اپنی نیت کو ٹٹولیں کہ آپکی گفتگو کا مقصد کیا ہے؟
آپ کے پیش نظر یہ ایک شغل میلہ ہے اور آپ شغل فرما رہے ہیں۔ حالانکہ قرآن کھیل اور شغل کی شئے نہیں۔ بے شک آپ مسکرائیے۔ لیکن ذرا سوچیے گا۔
رافع بھائی! ایسے بھی گئے گزرے نہیں۔ نام تو معلوم ہوں گے ہی، یہ درست ہے کہ زیادہ تر نہ پڑھی ہوں گی۔ آپ کے سامنے کچھ نام لکھ دیتا ہوں۔ آپ صرف یہ فرما دیجیے کہ پیر کرم شاہ الازہری کی تفسیر سے آپ متفق ہیں، یا سید مودودی کی تفسیر سے۔ دیگر کو ایک طرف رہنے دیجیے۔
اختلافی مسائل پر آپ کا کیا موقف ہے؟ یہ سوال سیکھنے کی غرض سے ہے۔
●
تفسیر رؤفی : شاہ رؤف احمد رافت مجددی
تفہیم القرآن: سید ابوالاعلیٰ مودودی
● خزائن العرفان : علامہ سید نعیم الدین مفسر مرادآبادی
● تفسیر اشرفی : علامہ سید محمد محدث کچھوچھوی + علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی
● تفسیر الحسنات : علامہ ابو الحسنات سید محمد قادری
● تفسیر فاضلی : حضرت فضل شاہ قطب عالم
● التبیان : علامہ سید احمد سعید کاظمی
● ضیاء القرآن : علامہ پیر کرم شاہ ازہری
● جمال الایمان : علامہ سید محمد ذاکر شاہ
● تفسیر نور القرآن : علامہ ابو النصر منظور احمد شاہ
● تفسیر میزان الاديان : سید دیدار علی شاہ محدث الوری
● تفسیر حقانی : حضرت سید شاہ حقانی مارہروی
● کشف القلوب المعروف بہ تفسیر قادری : مولانا سید محمد عمر حسینی قادری
● تفسیر تنزیل : سید بابا قادری حیدر آبادی
● التبیان : علامہ سید احمد سعید کاظمی
● تفسیر اظہار العرفان : مولانا سید محمد ممتاز اشرفی
● قرآن القرآن : حضرت شاہ كلیم اللہ شاہ جہاں آبادی
● تفسیر انوری : شیخ حاجی عبد الوہاب بخاری
● تفسیر عزیزی : علامہ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی
● معالمات الاسرار فی مکاشفات القرآن : مولانا حکیم سید محمد حسن صاحب امروہوی