مصطفی جاگ گیا ہے - تبصرے

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں اب تک ایک جگہ مصروف تھا۔ بس یار لوگوں کے مراسلے پڑھتا رہا اور مسکراتا رہا۔ کہیں ایک آدھ جملہ لکھ مارا کہ میری عدم موجودگی دوستوں کو بے مزہ نہ کر دے۔🙂
کچھ لوگوں کی طرف سے بڑے بڑے لطیفے پھینکے گئے اور کچھ دوست اختلاف سے اختلاط کرتے رہے اور مزاح پیدا کرتے رہے۔ 😂
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
کافی بحث ہو گئی۔

اسے ڈھٹائی کہیے یا ہٹ دھرمی، دل کی سختی یا جہالت، مجال ہے کہ رافع بھائی کی ایک آدھ بات کے علاوہ کسی کا اثر ہوا ہو۔ اور وہ ایک آدھ بات بھی سوچنا ہو گی۔

ویسے ہیں دلچسپ انسان اور لطف آیا۔

رافع سر کا خصوصی شکریہ کہ ایک عرصے بعد اردو محفل میں اُن کی اس لڑی کے طفیل رونق میلہ لگا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شرف انسانی کے لحاظ سے عام انسانوں میں فرق کا عملی انکار زیادہ تر غیر مسلموں کی طرف سے دیکھنے میں آتا ہے۔ فلسطین کے انسانوں کو دو ٹانگوں والے جانور ، گراس ہوپر ، ڈاگز ،non-existent people کہا جاتا ہے۔

اب ان مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے یہودیوں کو اپنے برابر کہنا کیسا لگتاہے آپ سب کو۔

یقینا آپ سب سفاکی کی اس سطح پر نہیں پہنچنا چاہیں گے جہاں وہ ہیں۔ لہذا عملی طور پر دنیا میں انسان برابر نہیں۔ فرق کیا جاتا ہے۔

یہی وہ موضوع ہے جو اس تحریر کا بنیادی خیال ہے جس پر کسی نے تبصرہ کرنے کی زحمت نہیں کی اور غیر متعلقہ مباحث سے اصل موضوع سے توجہ ہٹانے میں شعوری و لاشعوری طور پر اپنا کردار ادا کیا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کوئی بھی انسان اپنے عمل کی وجہ سے شرفِ انسانیت پاتا ہے یا پھر مقامِ آدمیت سے گرتا ہے۔ تمام یہودیوں کو آپ ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانک سکتے کیونکہ آپ کو کئی ایسی ویڈیوز ملیں گی جس میں کئی یہودی، صہیونییوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
تبصرہ نگاروں میں شعرا حضرات کی کثرت ہے ، ان سے مندرجہ ذیل شعر کی بعنوان تصور برابری تشریح کی درخواست ہے۔
دور بیٹھا غبار میرؔ اس سے
عشق بن یہ ادب نہیں آتا
بازگشت۔ اب بات شاعروں تک آ پہنچی تو سب خاموش ہو گئے :)
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
تمام سادات کے لیے افتخار ٹھاکر سے یہ جملہ ادھار لے کر لکھ رہا ہوں:
سید سوہنڑا، سید سُچا ، سید سورما
بحوالہ:
2:30
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
مجھے بھی ۔۔۔۔ کافی عرصہ کے بعد محفل پر دھمکا چوکڑی نظر آرہی ہے ۔ :D
ہم بھی بہتی گنگا میں ہاتھ پیر دھونے چلے آئے تھے...
مگر یہاں تو چراغوں میں روشنی نہ رہی!!!
یہ ہمارا رعب و ہیبت و جلال و دبدبہ ہی ہے ناں؟؟؟
یا کچھ اور؟؟؟
:confused3::confused3::confused3:
 
Top