مصطفی جاگ گیا ہے - تبصرے

الف نظامی

لائبریرین
اگر محفل مجموعی طور پر اتفاق و اختلاف کرتی ہے تو یہ فرد کی انفرادیت کی نفی ہے۔
بلکہ اتفاق و اختلاف فرد کا عمل ہے۔ فرد کے عمل کو اجتماع کا فعل بنا کر پیش کرنا جنرلائزیشن کہلاتا ہے۔ مولویوں کی زبان میں خصوص کو عموم بنا کر پیش کرنا۔ ریاضی کی زبان میں ∀ اور ∃ کا فرق یہی بات سمجھاتا ہے کہ سپیسیفک کو جنرلائز نہ کیا جائے۔
 
اربش علی

محفلین

گن کے صرف تین لوگ ان کے موقف سے اختلاف کر رہے ہیں۔ آپ کو پوری محفل کا مجموعی اختلاف کہاں نظر آیا؟
 
پوائنٹ آوٹ کرنا نہیں چاہتا تھا ، بہر حال بتا رہا ہوں کہ میرا مراسلہ ان دو مراسلوں کے جواب کی صورت میں دیکھیے۔
یعنی آپ جو بھی اپنا راگ الاپیں گے۔اگرمحفل اُس سےمتفق نہ ہو تو وہ کُھلے ذہن کی نہ ہوئی ۔۔۔۔ کمال ہے ۔!

محفل کھلے ذہن کی نہیں ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
پوائنٹ آوٹ کرنا نہیں چاہتا تھا ، بہر حال بتا رہا ہوں کہ میرا مراسلہ ان دو مراسلوں کے جواب کی صورت میں دیکھیے۔
آپ نے دو مختلف نقطہِ نظر کو ایک سمجھ کر اپنا مراسلہ داغا ہے ۔ شاید یہی وجہ تھی کہ آپ کا مراسلہ کئی بار پڑھنے کے بعد بھی سمجھ نہیں آیا کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں ۔
میں نے رافع کا مراسلہ کوٹ کیا تھا اور یہ واضع کرنے کی کوشش کی تھی کہ اگر آپ محفل کو کھلے ذہن کا نہ ہونا کہہ کر مخاطب کریں گے تو اس میں تما م محفلین بھی آجائیں گے ۔ جو کہ اس ساری بحث سے دور ہیں ۔ لہذا پھر ان سے کسی مثبت جواب کی توقع نہیں رکھیئے گا ۔ اس تناظر میں میرا پچھلا مراسلہ ملاحظہ فرمائیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اگر محفل مجموعی طور پر اتفاق و اختلاف کرتی ہے تو یہ فرد کی انفرادیت کی نفی ہے۔
بلکہ اتفاق و اختلاف فرد کا عمل ہے۔ فرد کے عمل کو اجتماع کا فعل بنا کر پیش کرنا جنرلائزیشن کہلاتا ہے۔ مولویوں کی زبان میں خصوص کو عموم بنا کر پیش کرنا۔ ریاضی کی زبان میں ∀ اور ∃ کا فرق یہی بات سمجھاتا ہے کہ سپیسیفک کو جنرلائز نہ کیا جائے۔
کیا آپ دو اور دو پانچ کہنے والے سے اختلاف پر بھی یہی جواب دینا پسند فرمائیں گے۔
 
سید رافع

محفلین
اگر محفل مجموعی طور پر اتفاق و اختلاف کرتی ہے تو یہ فرد کی انفرادیت کی نفی ہے۔
بلکہ اتفاق و اختلاف فرد کا عمل ہے۔ فرد کے عمل کو اجتماع کا فعل بنا کر پیش کرنا جنرلائزیشن کہلاتا ہے۔ مولویوں کی زبان میں خصوص کو عموم بنا کر پیش کرنا۔ ریاضی کی زبان میں ∀ اور ∃ کا فرق یہی بات سمجھاتا ہے کہ سپیسیفک کو جنرلائز نہ کیا جائے۔
اصل میں جاننے کی جستجو سے زیادہ یہ محفل سراہنے کی بنیاد پر قائم ہے۔ اس عمل سے چوہے جیسے ذہن کے لوگ وجود میں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ محفل ادارہ نہ بن سکی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
آپ نے دو مختلف نقطہِ نظر کو ایک سمجھ کر اپنا مراسلہ داغا ہے ۔ شاید یہی وجہ تھی کہ آپ کا مراسلہ کئی بار پڑھنے کے بعد بھی سمجھ نہیں آیا کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں ۔
میں نے رافع کا مراسلہ کوٹ کیا تھا اور یہ واضع کرنے کی کوشش کی تھی کہ اگر آپ محفل کو کھلے ذہن کا نہ ہونا کہہ کر مخاطب کریں گے تو اس میں تما م محفلین بھی آجائیں گے ۔ جو کہ اس ساری بحث سے دور ہیں ۔ لہذا پھر ان سے کسی مثبت جواب کی توقع نہیں رکھیئے گا ۔ اس تناظر میں میرا پچھلا مراسلہ ملاحظہ فرمائیں ۔
جی آپ کا تناظر مختلف ہے۔ میں نے اربش علی صاحب کو بطور مثال عرض کیا تھا۔ کہ سپیفیک کو جنرلائز نہیں کیا جائے یعنی چند لوگوں کا عمل ، سب لوگوں کا عمل نہیں ہوتا۔
 
ظفری

لائبریرین

اصل میں جاننے کی جستجو سے زیادہ یہ محفل سراہنے کی بنیاد پر قائم ہے۔ اس عمل سے چوہے جیسے ذہن کے لوگ وجود میں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ محفل ادارہ نہ بن سکی۔

آپ کا ظن و تخمینہ واقعی ہمیشہ غلط ہوتا ہے۔
مجھے تو آپ انتہائی قسم کے قنوطی انسان لگتے ہیں ۔ کوئی مثبت بات آپ کے منہ سے نکلتی ہی نہیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے تو آپ انتہائی قسم کے قنوطی انسان لگتے ہیں ۔ کوئی مثبت بات آپ کے منہ سے نکلتی ہی نہیں ۔
اس لڑی میں ساڑھے تین سو مراسلے ہونے والے ہیں آپ صاحبِ لڑی کا کوئی ایک بھی مراسلہ ایسا نہیں پائیں گے جسے آپ عقل و شعور کی بنیاد پر درست تو کیا مناسب یا نا قابلِ مواخذہ ہی قرار دے پائیں۔
 
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آیا کہ یہ تبصرے کی لڑی کھولی کیوں گئی ہے ۔ تحریر میں ایسا کیا ہے کہ اس پر تبصرے کیئے جائیں ۔ایک منتشر دماغ کی منتشر باتیں ہیں ۔ پتا نہیں جی بھر کر کس بات کی بھڑاس نکالی گئی ہے ۔ چلیں اب لکھا تو ہے اس پر تنقید بھی برداشت کریں ۔ اگر نہیں کرسکتے تو عوام الناس میں اس کی اشاعت کیوں کی ۔ تُو تڑاخ سے بندہ نیچے ہی نہیں آرہا ہے ۔ بندہ اب کیا بات کرے ۔
 
اکثر لاعلم ایسی ہی بات کرتے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
آپ کو علم ہے کہ راگ الاپنے کی زمین کیا ہے۔
مجھے یاد آگیا کہ کچھ عرصہ قبل کیفیات کے زمرے میں آپ کی کسی بے سروپا بات پر، میں نے آپ کو کسی اچھے نفسیاتی معالج کے پاس جانے کا مشورہ دیا تھا ۔ لگتا ہے کہ آپ نے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا ۔
 
سید رافع

محفلین
مجھے تو یہ سمجھ نہیں آیا کہ یہ تبصرے کی لڑی کھولی کیوں گئی ہے ۔ تحریر میں ایسا کیا ہے کہ اس پر تبصرے کیئے جائیں ۔ایک منتشر دماغ کی منتشر باتیں ہیں ۔ پتا نہیں جی بھر کر کس بات کی بھڑاس نکالی گئی ہے ۔ چلیں اب لکھا تو ہے اس پر تنقید بھی برداشت کریں ۔ اگر نہیں کرسکتے تو عوام الناس میں اس کی اشاعت کیوں کی ۔ تُو تڑاخ سے بندہ نیچے ہی نہیں آرہا ہے ۔ بندہ اب کیا بات کرے ۔
آپ کی ذہن پر چند نقش بن گئے ہیں۔ ابھی کچھ وقت آپ اس کا ابال اور بھڑاس نکالیں گے۔ پھر آپ کی اصل فکر و نظر ظاہر ہو گی۔
 
سید رافع

محفلین
مجھے یاد آگیا کہ کچھ عرصہ قبل کیفیات کے زمرے میں آپ کی کسی بے سروپا بات پر، میں نے آپ کو کسی اچھے نفسیاتی معالج کے پاس جانے کا مشورہ دیا تھا ۔ لگتا ہے کہ آپ نے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا ۔
آپ میرے ساتھ بات کریں گے تو کافی کچھ موجودہ علاج معالجے کے دجل کے متعلق بھی سیکھ جائیں گے۔ پھر آپ سے حقیقی اخلاص نمودار ہو گا۔
 
مجھے تو معاف رکھیں ۔ آپ کو اپنا حقیقی اخلاص مبارک ہو ۔ جو نمودار ہوچکا ہے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ میرے ساتھ بات کریں گے تو کافی کچھ موجودہ علاج معالجے کے دجل کے متعلق بھی سیکھ جائیں گے۔ پھر آپ سے حقیقی اخلاص نمودار ہو گا۔
گپ شپ چلتی رہنی چاہیے۔ اسی لیے ان سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں ۔
سوال نمبر1: علاج معالجے کا دجل کیا ہوتا ہے؟
سوال نمبر2: حقیقی اخلاص کیا ہوتا ہے؟
 
Top