معصوم باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
ظفر احمد نے کہا:
میں آج سے ہفتہ سنجیدگی منا رہا ہوں :lol:

شادی کو اگر کچھ ہی عرصہ ہوا ہوتا تو میں سمجھ سکتا تھا کہ یہ حالت بیگم کے میکے جانے کی وجہ سے ہے۔
لیکن چونکہ کافی عرصہ گزر چکا ہے تو میرے خیال سے بھابھی میکے سے واپس آ گئیں ہیں۔ :twisted: ویسے گھبرائیں نہیں منہ میں کچھ ٹھونس کر مار کھائیے گا کہیں لوگ چیخیں نہ سن لیں۔
 

ظفر احمد

محفلین
جب میں نے بھی مستی شروع کر دی تو۔ پھر دھینگا مستی شروع ہو جائے گی اس لئے مجھے آج سنجیدہ ہی رہے دیں۔ :p
 

بدتمیز

محفلین
میرے جیسا تیرا بھی حال ہے صنم۔

کچھ اسی قسم کا شعر تھا اس کی مرمت کر لیں اگر غلط لکھا ہے۔ میرا بھی آج دل کر رہا ہے کہ کچھ لڑائی کروں۔ نہ جانے کیوں دل اداس ہے۔ اس لئے منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کا من ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
گولیاں مارنے کا دل کر رہا ہے۔ لیکن جیسی نرم اور فرمانبردار طبعیت آپ کی ہے مجھے اچھی طرح یاد ہے پچھلی دفعہ لڑائی پر جب گولی مارنے کی دھمکی دے کر گھر کے اندر گئے تھے تو سب سمجھے تھے کہ شاید بندوق یا پستول لینے گئے ہیں لیکن اندر سے آپ خالی ہاتھ برآمد ہوئے جیب سے ڈسپرین کا پتہ نکالا اور سارے کا سارا مخالف پر خالی کر ڈالا۔ :twisted:

یہ ایک اور چھکا اور گیند اسٹیڈیم سے باہر۔ ھاھاھاھاھا
 

ظفر احمد

محفلین
جو تیرا حال ہے وہی میرا حال ہے
بس کچھ ہڈی اور کچھ کھال ہے
دانت تو سارے لڑائی میں ٹوٹ گئے
اب نکلی بتسی اور پچکے ہوئے گال ہے
 

ظفر احمد

محفلین
پہلے تمھاری کھال اتار کر دونوں ساتھ جمع کروا دیتا ہوں۔ :p

پر وہ شایدتمھاری کھال یعنی گدھے کی کھال لینے سے انکار کردیں تو :p
 

بدتمیز

محفلین
اگر انہوں نے آپکو گدھے کا خطاب دیا ہوا ہے اور میں آپ کو بھائی مانتا ہوں تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ اپنا اعزاز مجھ سے شئیر کرتے پھریں۔ یہ اعزاز آپکو ہی مبارک ہو۔
گولی والا چھکا برداشت کر لیا۔ ابھی تک جواب نہیں دیا :twisted:

اور کھال آپکی اتر رہی ہے میری نہیں :p
 

ظفر احمد

محفلین
گدھوں کہنے سے میں گدھا نہیں ہو جائوں میں تو انسان ہوں تم رہے نرے گدھے کے گدھے۔

(آج میرا ذہن کسی اور طرف ہے اس لئے میں محفل میں مسلسل جواب نہیں دے سکتا )
 

ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
بھابھی سچ مچ میکے سے واپس آ گئیں ہیں یا کوئی سیریس مسئلہ ہے؟

نہیں کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔ دراصل میں نے گھر خریدا ہے اسکا کام کروا کر اب وہاں شفٹنگ کرنے کا ارادہ ہے اس مسئلہ پر ایک دوست سے ڈسکس ہو رہی ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
نئے گھر کی بہت بہت مبارکباد۔ قرآن خوانی کے لئے یاد نہ کریں کیونکہ ہم نام کے مسلمان ہیں ہاں بعد میں دعا میں اور کھانے کے وقت ضرور دل کھول کر یاد کریں۔ کہ یہی ہمارا شیوہ ہے۔
take ur time :p میں ذرا کچن کی راہ لوں۔
 

بدتمیز

محفلین
نہیں یہاں کوئی بلی نہیں۔ اور کچن میں چوہے :twisted: پھپھو اور چچی بھی یہی کہا کرتی تھیں۔ کافی بزرگانہ قسم کی طبعیت پائی ہے آپ نے :twisted: اس میں زنانہ اقسام کی شفقت ڈالنے سے پرہیز کریں۔
 

ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
نہیں یہاں کوئی بلی نہیں۔ اور کچن میں چوہے :twisted: پھپھو اور چچی بھی یہی کہا کرتی تھیں۔ کافی بزرگانہ قسم کی طبعیت پائی ہے آپ نے :twisted: اس میں زنانہ اقسام کی شفقت ڈالنے سے پرہیز کریں۔

بچونکو شفقت پسند نہیں آتی خلوص کو بھی زنانہ اقسام کی شفقت سمجھتے ہیں۔ کچن میں منہ مار کر آ گئے چوہے :wink:

یہاں ‌پھپھو اور چچی کا تذکرہ کرنے سے پرہیز کریں یہاں صرف بہنو اور خالائوں کے ذکر کرنے پر کوئی پابندی نہیں کیوں کہ یہاں قدیر نے پہلے ہی حلف اٹھا کر سب کو خالا اور بہن بنایا ہوا ‌ہے :wink:
 

بدتمیز

محفلین
قدیر بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی بول دیتا ہے۔ اگر کوئی روایتی قسم کی خواتین نے اس کے خلاف جلسہ کر دیا کہ ہمیں عمر میں اتنی بھی بڑی نہیں کہ تم ہمیں خالہ بنا ڈالو تو پھر آپ خود آگے ہو ہو کر ان کی طرف سے دلائل دیں گے اور قدیر کو پہلا جوتا بھی لگائیں گے۔ لہذا ہم یہاں کسی قسم کی رشتہ داری قائم کرنے سے پرہیز کئے ہوئے ہیں۔ ویسے بھی یہ سب رشتے کھوکھلے اور فضول ہوتے ہیں۔

خلوص :p آپ کے لوٹے پن والے خلوص کے ہم قائل ہیں۔
 

ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
جیب سے ڈسپرین کا پتہ نکالا اور سارے کا سارا مخالف پر خالی کر ڈالا۔ :twisted:

جسے تم لڑائی سمجھ رہے تھے دراصل وہ تو اپنے بھائی سے مزاق کر رہا تھا۔ تم اس غلط فہمی میں مت رہنا کہیں مجھ سے بے موت مارے جائو۔
ایدھی والے بھی اٹھانے سے انکار کر دینگے۔ کہ یہ کیا بد تمیزی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top