معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
تین درجن سے زائد عباسی خلیفہ گزرے ہیں۔ جو کچھ خراسانی نے بنو امیہ کے خلفا سے کیا تھا اس سے بچنے کا یہی طریقہ تھا کہ ان خلفا کی قبریں خفیہ رکھی جائیں
اب یہ بھی بیان فرما دیں کہ خراسانی نے اموی خلفاء کے ساتھ کیا کیا تھا۔
 
یاز

محفلین
تین درجن سے زائد عباسی خلیفہ گزرے ہیں۔ جو کچھ خراسانی نے بنو امیہ کے خلفا سے کیا تھا اس سے بچنے کا یہی طریقہ تھا کہ ان خلفا کی قبریں خفیہ رکھی جائیں

سب اموی خلفا کی قبریں کھود ڈالیں تھیں اور لاشوں کا نکال کر جلایا بھی تھا۔

بالکل درست جناب۔ جب بنو امیہ کا تختہ الٹ دیا گیا تو ان کے سب خلفاء کی قبریں کھود کے ان کی لاشیں یا جلا دی گئیں یا چیل کووں کتوں وغیرہ کے کھانے کے لئے کھلی پھینک دی گئیں۔
عباسی خلفاء نے اسی انجام کے ڈر سے ایسا بندوبست کیا تھا کہ جب کوئی خلیفہ انتقال کر جاتا تھا تو اس کو انتہائی رازداری سے کسی جگہ دفن کر دیا جاتا تھا، اور اس کی قبر مکمل بے نام و نشان چھوڑ دی جاتی تھی۔
 
arifkarim

معطل
بالکل درست جناب۔ جب بنو امیہ کا تختہ الٹ دیا گیا تو ان کے سب خلفاء کی قبریں کھود کے ان کی لاشیں یا جلا دی گئیں یا چیل کووں کتوں وغیرہ کے کھانے کے لئے کھلی پھینک دی گئیں۔
یعنی اسلامی خلافت کا بول بالا اسوقت سےہے۔ ہم خوامخواہ موجودہ اسلامی خلاف دولت اسلامیہ پر ملامت کرتے رہے۔
 
یعنی اسلامی خلافت کا بول بالا اسوقت سےہے۔ ہم خوامخواہ موجودہ اسلامی خلاف دولت اسلامیہ پر ملامت کرتے رہے۔
آپ کے کسی ایسے ممکنہ تبصرے کی وجہ سے میں اس سوال کا جواب دینے سے احتراز کر رہا تھا۔ لیکن تسی باز فیر وی نہیں آئے
 
arifkarim

معطل
اگلا سوال: پاکستان کے اس وزیر کا نام بتائیں جو لیاقت علی خان کو اپنا استعفیٰ جمع کروا کر بھارت چلے گئے تھے۔
 
arifkarim

معطل
متفق! آپ پاکستان کے پہلے وزیر قانون تھے جو قرار داد مقاصد اور ملک میں ہندو برادری کیساتھ ناروا سلوک کی بنیاد پر استعفیٰ دے کر بھارت منتقل ہو گئے تھے۔ وہ استعفیٰ آج بھی تاریخ کے اوراق میں گم ہے۔ اگر کسی کو پڑھنا ہو تو یہاں سے پڑھ لے۔
 
فہیم

لائبریرین

ایسے ہی اگر مولانا آزاد وہاں وزارت تعلیم سے استعفیٰ دے کر پاکستان آجاتے تو کیا بات تھی۔
 
فہیم

لائبریرین
پاک فوج کے اعمال صالحہ کے بعد تو اب ہر پاکستانی کی بھارت میں جگہ جیل ہی بنتی ہے۔ :p
بھئی وہاں تو لوگ کرکٹ میچ دیکھنے جاتے وہ بھی جاسوس بنا کر جیلوں میں غائب کردیئے جاتے ہیں۔

دونوں ملکوں کی طرف سے اگر میں بالکل غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی کہوں تو بھارت میں زیادتی بہت زیادہ ہے پاکستانیوں کے ساتھ۔
 
Top