میرے اس مراسلے کا لڑی سے کوئی تعلق نہیں لیکن آج بیٹھے بیٹھائے ایک بات یاد آئی تو سوچا شئیر کر دیتا ہوں۔
ہوا یوں کہ میں اپنی 5 سالہ بیٹی کو انگلش کی کتاب سے اے بی سی اور ان سے بنے الفاظ پڑھا رہا تھا۔ جب ہم ایف پر پہنچے تو کتاب میں ایف سے فادر لکھا تھا۔ میں نے اسے بتایا کہ ایف سے فادر معنی والد، باپ، ابو اور ساتھ ہی بتایا کہ انگلش میں پاپا اور ڈیڈی بھی کہتے ہیں۔
اس نے کہا ۔۔۔۔ اچھا، انگلش میں فادر اور اردو میں ابو، تو میتھ میں فادر کو کیا کہیں گے؟
اس سوال کو مزاح سے ہٹ کر بھی میں نے اپنے حلقہ احباب میں اٹھایا- علاوہ ازیں اس وقت فیس بک تو اتنی مشہور نہ تھی، اورکٹ سائیٹ (مرحوم) ہوتی تھی تو وہاں بھی اپنے دوستوں میں یہ سوال سرکولیٹ کیا کہ آیا اس کا کوئی جواب ہو سکتا ہے؟ لیکن کافی بحث مباحثے کے بعدبھی ہم کسی تسلی بخش جواب تک نہ پہنچ پائے۔ البتہ ہم نے خود سے یہ جواب بنا لیا کہ میتھ میں فادر کو 'ایک' کہیں گے۔