معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
امریکہ میکسیکو بارڈر

جواب درست ہے جناب۔ الیکٹرا واپس آپ کا ہوا۔
امریکہ اور میکسیکو کی سرحد غیرقانونی طور پہ تو پار کی ہی جاتی ہے، اس کے علاوہ قانونی طور پہ بھی بے شمار لوگ میکسیکو سے امریکہ روزانہ کی بنیاد پہ مزدوری وغیرہ کے لئے آتے جاتے ہیں۔ کچھ شہر (مثلاََ سین ڈیگو) تو ایسے ہیں جو بالکل میکسیکو کے ساتھ بارڈر پہ واقع ہیں، ان میں میکسیکن لوگ کافی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پہ آتے جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

m faizan

محفلین
سوال: میرے ایک دوست کی بہن کی شادی ہے تو میں گفٹ دینے والا ہوں
لیکن یہ نہیں معلوم کی گفٹ کو پیک کرنے کے بعد اس پر کیا لکھا جائے
آپ میں سے کوئ بتا دے پلیز
 
یہ معلوماتِ عامہ کا سوال نہیں ہے بھائی۔ کسی اور لڑی میں یہ سوال کریں۔
 
ناصر رانا

محفلین
سوال: میرے ایک دوست کی بہن کی شادی ہے تو میں گفٹ دینے والا ہوں
لیکن یہ نہیں معلوم کی گفٹ کو پیک کرنے کے بعد اس پر کیا لکھا جائے
آپ میں سے کوئ بتا دے پلیز
بھائی پہلے وہ آگ تو بجھا دیں جو کل لگا گئے ہیں۔
حمیرا عدنان کی مصری ہمسائی کو الیکٹرا بھی دینا ہے۔:p
 
یاز

محفلین
روم کا پہلا ڈکٹیٹر کون تھا؟
ٹائیٹس لارٹیئس صاحب کا نام معلوم پڑا ہے تلاش بسیار کے بعد۔
ویسے میرے خیال میں "دی پرنس" کی طرح "ڈکٹیٹر" کا لفظ بھی مس لیڈنگ ہے اطالوی اور انگریزی کے ترجمہ میں (کچھ الفاظ کے ضمن میں) ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے۔ رومن ایمپائر میں ڈکٹیٹر سے ویسا آمرِ مطلق یا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر مراد نہیں تھی، جیسا کہ آج کے دور میں دیکھنے، سننے یا پڑھنے کو ملتا ہے۔
 
زیک

مسافر

اور جیت آپ کی ہوئی
 
نایاب

لائبریرین
سوال: میرے ایک دوست کی بہن کی شادی ہے تو میں گفٹ دینے والا ہوں
لیکن یہ نہیں معلوم کی گفٹ کو پیک کرنے کے بعد اس پر کیا لکھا جائے
آپ میں سے کوئ بتا دے پلیز
محترم ۔۔۔۔ بہن کے لیے ڈھیروں دعائیں ہمراہ لیئے اک چھوٹا سا تحفہ
سدا خوش و شاد وآباد رہے میری بہنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
سید ذیشان

محفلین
ہماری معلومات تو لکل ہی ہیں۔ تو لوکل سوال پوچھتا ہوں:

سوال: پاکستان کا کون سا شہر امردوں کی پیداوار کے لئے مشہور ہے۔

نوٹ: یہاں پر امرود پھل کا ذکر ہے۔ اسے مردوا یا مردود نہ پڑھا جائے۔
 
امرود کے لئے تو کوہاٹ سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اس کے بعد بہاولنگر اور پھر لاڑکانہ کا ذکرِ خیر کثرت سے کیا جاتا ہے۔
 
Top