معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین

بہت خوب زیک صاحب۔ چھا شا گئے آپ۔
بیجنگ شہر میں اس وقت پانچ رنگ روڈز موجود ہیں، جبکہ چھٹی رنگ روڈ زیرِ تعمیر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رنگ روڈز کے نمبر 2 سے شروع ہوتے ہیں یعنی سب سے پہلے سیکنڈ رنگ روڈ ہے۔ اس کے بعد تھرڈ، فورتھ، ففتھ اور سکستھ رنگ روڈز ہیں۔ جبکہ سیونتھ رنگ روڈ کے نام سے زیرِ تعمیر دراصل بلحاظِ تعداد چھٹی رنگ روڈ ہے۔
 
یاز

محفلین
بیجنگ کی رنگ روڈز

main-qimg-f587100e749699b19a6661b6d5eebda2
 
یاز

محفلین
لاہور جواب درست نہیں ہے بھائی۔ لاہور رنگ روڈ کا صرف شمالی حصہ مکمل ہوا ہے، جبکہ جنوبی حصہ ابھی بننا شروع بھی نہیں ہوا۔
شمالی حصہ بابو صابو سے شروع ہو کر نیازی چوک، محمود بوٹی، ایئرپورٹ، ڈی ایچ اے کے علاقوں سے گزرتا ہوا ڈیفنس روڈ کے نزدیک اختتام پذیر ہوتا ہے، جبکہ جنوبی حصہ فیروزپور روڈ، رائے ونڈ روڈ، بحریہ ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ وغیرہ کے گرد گھومتا ہوا بابو صابو کی جانب آئے گا۔ چنانچہ فی الوقت اس کو مکمل رنگ روڈ نہیں کہا جا سکتا۔
 
عادل اسحاق

پشاور والا بھی تو مکمل نہیں
 
یاز

محفلین
یاز صاحب ۔ بیجنگ میں تو پاور پلے (رش آور) لایعنی ہو گا پھر تو ۔۔۔۔ قہقہہ

کچھ ایسا ہی ہے جناب۔ تیزی سے ترقی پاتے چین میں ذاتی گاڑیوں کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ لاتعداد سڑکوں، ایکسپریس ویز وغیرہ کے باوجود سڑکوں پہ ایک جمِ غفیر دکھائی دیتا ہے۔ کچھ سال پہلے بیجنگ ۔ہونان ایکسپریس وے پہ 70 کلومیٹر طویل ٹریفک جیم دیکھا گیا۔
 
یاز

محفلین
پشاور والا بھی تو مکمل نہیں

جی بالکل۔ پشاور والا بھی مکمل نہیں ہے۔ نہ ہی مستقبل قریب میں اس کے مکمل ہونے کے امکانات ہیں۔ ابھی تک صرف جی ٹی روڈ سے حیات آباد تک والا پورشن مکمل ہوا ہے۔ بلکہ دس پندرہ سال پہلے سے مکمل ہو چکا ہے۔
 
وہ تو زرداری دور سے ہی مکمل ہے
 
Top