حمیرا عدنان
محفلین
ہاہاہا ویسے یہ جواب نہیں ہےحضرت علامہ مولانا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین دامت براکت صاحب نے
یا پھر شاہ رخ (ساحر) لودھی
پھر سے کوشش کریں
ہاہاہا ویسے یہ جواب نہیں ہےحضرت علامہ مولانا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین دامت براکت صاحب نے
یا پھر شاہ رخ (ساحر) لودھی
قبلہ حامد میر صاحب ۔ایک سوال میری طرف سے بھی
اُس مسلمان نیوز اینکر کا نام بتائیں جس نے 18 گھنٹے مسلسل نیوز اینکری کی ہے؟
کیونکہ آپ وہاں کی خلیفہ بیکری کی نان خطائی بھول گئیں۔ہائے ہائے میں یہ کیسے بھول گئی
کیا یاد کرا دیا بھائی۔ دیسی گھی کی خطائیوں کے کیا کہنے۔کیونکہ آپ وہاں کی خلیفہ بیکری کی نان خطائی بھول گئیں۔
پھر کوشش کریں پاکستان سے باہر بھی مسلمان رہتے ہیںقبلہ حامد میر صاحب ۔
زبردست۔۔۔مسلمان اہل فارس سے جنگ کرنے قادسیہ کی طرف نکلے تو ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ ہو لیے۔ زاد راہ میں شراب بھی چھپا لائے تھے۔ اسلامی لشکر قادسیہ پہنچا۔ فارسیوں کے سپہ سالار رستم نے مسلمانوں کے کماندار سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے ملاقات کرنا چاہی۔ دونوں طرف پیغامات کا تبادلہ ہوا۔
ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ نے موقع غنیمت جانا۔ پڑاؤ سے دور ایک جگہ چھپ کر شراب پی۔ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا تو سخت ناراض ہوئے۔ انھیں جنگ میں شامل ہونے سے منع کر دیا اور حکم دیا کہ پیروں میں بیڑیاں پہنا کر ایک خیمے میں قید کر دیا جائے۔
لڑائی کا آغاز ہوا۔ ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ اگرچہ گنہگار تھے، لیکن مسلمان بھی تو تھے۔ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرتے تھے۔ خدمت دین کے جذبے سے سرشار تھے۔ اپنی حالت زار پر حسرت کے آنسو بہانے لگے۔
"غم کرنے کو یہ بات بہت کافی ہے کہ گھڑ سوار نیزے لیے آ گے ہی آ گے بڑھتے جاتے ہیں، گھوڑے زمین پر پاؤں مار مار کر کنکر اڑاتے ہیں اور مجھے زنجیروں میں جکڑ کر یہاں چھوڑ دیا گیا۔"
"کھڑا ہوتا ہوں تو پاؤں کی بیڑیاں بیٹھنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ مجھے یہاں قید کر کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں کہ جسے پکارتا ہوں اسے سنائی ہی نہیں دیتا۔"
"میں تو بڑا مال دار اور دوست دار تھا۔ لیکن انہوں نے مجھے یوں اکیلا چھوڑ دیا ہے کہ میرا کوئی دوست ہی نہیں۔"
"اللہ سے میرا وعدہ ہے جس سے میں وعدہ خلافی نہیں کرتا کہ اس بار آزاد کر دیا گیا تو شراب کا منہ بھی نہیں دیکھوں گا۔"
یہ دردناک شعر کہے اور اونچی آواز سے پکارا۔
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے جو قریب ہی کہیں موجود تھیں، ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ کی آواز سنی تو ادھر گئیں۔
بولیں کیا بات ہے۔ چلاتے کیوں ہو؟
ابو محجن تقفی رضی اللہ عنہ نے ملتجیانہ لہجے میں کہا:
"خدا کے لیے میری بیڑیاں کھول دیجیئے اور سعد کی گھوڑی بلقاء مجھے عنایت کیجیئے۔ میں بھی جنگ کروں گا۔ اللہ نے شہادت سے نواز دیا تو میری تمنا بر آئے گی۔ زندہ رہا تو اللہ کو گواہ بنا کر آپ سے عہد کرتا ہوں کہ لوٹ آؤں گا اور آپ مجھے یہ بیڑیاں دوبارہ پہنا دیجیئے گا۔"
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کا دل پسیج گیا۔ بیڑیاں کھول دیں اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی گھوڑی بلقاء حوالے کی۔ ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ نے زرہ پہنی، سر اور چہرے کو خود سے ڈھانپا، چیتے کی سی پھرتی سے گھوڑے پر سوار ہوئے اور میدان جنگ میں کود پڑے۔
جی ہاں! ارتکاب گناہ کے باوجود شیطان ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ کو اپنا آلہ کار بنانے میں ناکام رہا، اس لیے کہ ان کی نظر آخرت پر تھی۔ دنیا اور اس کے مال و متاع کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں تھی۔
ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ نے کشتوں کے پشتے لگا دیے۔ لوگ ان کی دلیری پر حیرت زدہ تھے۔ لوگوں نے انہیں نہیں پہچانا، اس لیے کہ وہ دن چڑھے جنگ کے آغاز پر موجود نہیں تھے۔
سپہ سالار اعلی سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی ٹانگوں پر پھوڑے تھے، اس لیے وہ میدان جنگ میں نہیں آئے تھے لیکن دور سے میدان جنگ کا برابر معائنہ کر رہے تھے۔
ایک شہ سوار کو بڑی بے جگری سے دشمن کی صفیں درہم برہم کرتے دیکھا تو بہت تعجب کیا۔
بولے: "وار تو ابو محجن کا ہے اور جھپٹ بلقاء کی ہے۔ لیکن ابو محجن یہاں کہاں۔ وہ تو قید میں ہے اور بلقاء بھی بندھی ہوئی ہے۔"
لڑائی اختتام کو پہنچی تو ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ قید خانے میں لوٹ آئے اور بیڑیاں پہن لیں۔ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نیچے آئے تو گھوڑی کو عرق آلود پایا۔ پوچھا یہ کیا۔ گھوڑی پسینہ میں شرابور کیوں ہے۔
لوگوں نے ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ کی بات بتائی تو خوش ہوئے۔ ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ کو آزاد کر دیا اور کہا:
"واللہ! میں آج کے بعد تمہیں شراب نوشی پر سزا نہیں دوں گا۔ "
اس پر ابو محجن ثقفی رضی اللہ عنہ نے کہا: " واللہ! میں آج کے بعد شراب نوشی نہیں کروں گا۔"
[الاصابتہ لا بن حجر: 298/7 ترجمہ ابو محجن روایت کی سند صحیح ہے۔
شیخ محمد عبدالرحمن العریفی کی کتاب سے ماخوذ
پھر کوشش کریں پاکستان سے باہر بھی مسلمان رہتے ہیں
نہیں یاز بھائی انڈیا کے اینکر ہیں سعید انصاری جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 18 گھنٹے مسلسل نیوز اینکری کی ہےعلی ویلشی؟
واللہ اعلم بھائی اصل نام کا تو مجھے بھی نہیں پتازبردست۔۔۔
ابو محجن رضی اللہ عنہ کا اصل نام کیا ہے؟ کیا یہ وہی عبداللہ ہیں جنہیں بارگاہ نبوت سے "انہ یحب اللہ ورسولہ" کی سند ملی تھی۔۔۔
دس خاتون سائنسدانوں کے نام بتائیں جنھوں نے کچھ ایجاد کیا ہو ؟
یاز تیری پرواز بس اتنی سے ہے ؟؟مشہور منڈیوں میں ایک تو اکبری منڈی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مصالحہ جات کے لئے برِصغیر کی سب سے بڑی منڈی ہے۔
اس کے علاوہ بادامی باغ کی سبزی منڈی
بکرا منڈی
شاہ عالمی ۔ تھوک میں سامان کی خرید و فروخت
بلال گنج ۔گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی
نولکھا ۔ لنڈا وغیرہ
اس کے علاوہ اندرون شہر میں ۔۔۔ منڈی
وغیرہ
ایسی تو کوئی بات نہیں ہے سوال سوال ہوتا ہے اور جواب دینے والے کو بس جواب دینا چاہیے نہ کہ ۔۔۔۔۔۔خیر آپ اتنے اچھے ہیں میں کچھ کہتا ذرابھی اچھا نہیں لگوں گا۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے آمینلگتا ہے شاہ صاحب اپنے کاروبار کو وسیع پیمانے پر پھیلانا چاہتے ہیں جو منڈیوں کے بارے میں اور دروازوں کے متعلق سوالات پوچھ رہے ہیں
قبلہ شاہ صاحب سوال سوال میں بھی فرق ہوتا آپ اگر ذومعنی سوالات پوچھیں گے تو آپ کو جوابات بھی ذومعنی ہی ملیں گے... میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو ہاں اگر آپ ہلکے پھلکے مذاق کو برداشت نہیں کرتے اور اتنے حساس ہیں تو بتا دیں میں آئندہ سے مذاق نہیں کرتیایسی تو کوئی بات نہیں ہے سوال سوال ہوتا ہے اور جواب دینے والے کو بس جواب دینا چاہیے نہ کہ ۔۔۔۔۔۔خیر آپ اتنے اچھے ہیں میں کچھ کہتا ذرابھی اچھا نہیں لگوں گا۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے آمین
حساس تو ہوں مگر ایسی کو ئی بات نہیں دل آزاری والی آپ کو ہی نہیں سب کو اجازت مزاح کی اور آپ کو خاص طور پے ،اب تو راضی ہو جائیے پیاری بہنامیری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو ہاں اگر آپ ہلکے پھلکے مذاق کو برداشت نہیں کرتے اور اتنے حساس ہیں تو بتا دیں میں آئندہ سے مذاق نہیں کرتی
خوش رہیں
سوال چھڈواگلا سوال نہ کر لیں؟
تاجکستاندنیا کا بلند ترین ملک کونسا ہے؟
مزید کوشش کیجئے گا بھائی۔تاجکستان