مقدس کے لیے میری "مشکل" غزل کی تشریح - - -

مغزل

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی ۔ اب امین کی ذمہ داری ہے کہ نستعلیق بلکہ ٹائمز نیو رومن انگریزی میں ترجمہ بھی شامل کریں ۔:eek:
 

نبیل

تکنیکی معاون
یوں کرتے ہیں کہ جواب آن غزل لکھتے ہیں، اس طرح اس غزل کی بہتر سمجھ آئے گی۔ پہلے میں کچھ لکھتا ہوں۔ بعد میں دوسرے دوست بھی طبع آزمائی کر سکتے ہیں۔
عرض کیا ہے۔۔۔

ورزش میں لگائی ہم نے جان، کیا کیجیے
بنتی نہیں ہے جان مری جان، کیا کیجیے

ہم کرتے ہیں ان سے لطیف سامذاق
وہ کرتے ہیں باں باں، کیا کیجیے

کہیں غزل جو غالب کی زمین میں
ان پہ گزرے ہےگراں، کیا کیجیے

وہ بولیں تو گویا ٹراتے ہوں مینڈک
مگر وہ گائیں تو بندھ جاتا ہے سماں، کیا کیجیے

اور بتائیں کیا کیجیے۔۔۔؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
انتڑیاں بھوک سے پڑھیں ٖقرآں
وہ پلائیں صرف چائے کیا کیجیے

الفت میں ہم ان کی توجہ چاہتے ہیں
وہ کریں آئیں بائیں شائیں، کیا کیجیے
 

مغزل

محفلین
یوں کرتے ہیں کہ جواب آن غزل لکھتے ہیں، اس طرح اس غزل کی بہتر سمجھ آئے گی۔ پہلے میں کچھ لکھتا ہوں۔ بعد میں دوسرے دوست بھی طبع آزمائی کر سکتے ہیں۔
عرض کیا ہے۔۔۔

ورزش میں لگائی ہم نے جان، کیا کیجیے
بنتی نہیں ہے جان مری جان، کیا کیجیے

ہم کرتے ہیں ان سے لطیف سامذاق
وہ کرتے ہیں باں باں، کیا کیجیے

کہیں غزل جو غالب کی زمین میں
ان پہ گزرے ہےگراں، کیا کیجیے

وہ بولیں تو گویا ٹراتے ہوں مینڈک
مگر وہ گائیں تو بندھ جاتا ہے سماں، کیا کیجیے

اور بتائیں کیا کیجیے۔۔۔؟ :)

بھی واہ نبیل بھائی باں باں (بھاں بھاں)کے قافیے کاجواب نہیں سبحان اللہ مزا آگیا
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے کچھ اور آمد ہوئی ہے۔۔

سیکھی تھی بحریں، پڑھی تھی عروض
نکلی ہے اپنی تو تراں، کیا کیجیے

یوں تو تمناتھی الفت کی ہم کو
ہوئے وہ پرے سے پراں، کیا کیجیے

:whistle:
 
Top