مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

ماوراء

محفلین
حیران تو کیا تھا میں نے اتنے بندوں کو کہہ کہہ کر کہ یہ کتاب ختم کرنی ہے ;)
یہ کب کی بات ہے؟؟:eek: ساری کتاب تو میں نے مکمل کروائی تھی۔ اور میں نے ہی سب کو کہا تھا۔

ماورا ذرا بتانا کہ تم نے کتنے صفحات لکھے تھے او رمیں نے کتنے ، تمہارے بیان سے لوگ یہ دھوکہ نہ کھا جائیں کہ شاید تم نے بہت زیادہ لکھ ڈالا تھا :cool:
بیٹے، آپ کو معلوم نہیں کیا؟ تین کم 100 صفحے لکھے تھے۔ اور جاوید بھائی، قیصرانی اور شمشاد بھائی کے بعد چوتھے نمبر پر میں نے سب سے زیادہ لکھے تھے۔ یعنی بارہ لوگوں میں میرا نمبر چوتھا تھا۔ اور تمھیں شاید یاد نہیں کہ انہی دنوں میرے بازو میں تکلیف بھی ہوئی تھی (لیکن اس کے باوجود میں نے کام نہیں چھوڑا تھا) اور دوسرا میں پاکستان بھی کچھ عرصے کے لیے گئی تھی۔ اور جب میں واپس آئی تو میں سمجھی کہ کتاب مکمل ہو چکی ہو گی۔ لیکن کتاب اسی کی اسی طرح تھی جیسے چھوڑ کر گئی تھی۔ پھر میں نے ہی مکمل کروائی تھی۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح، مجھے بھیج دیں نا کچھ صفحات۔

ماوراء! مجھے یہ کتاب آن لائن تصویری شکل میں مل گئی ہے جس سے سکین کے مشکل مرحلے سے جان چھوٹ گئی۔

اگر با سہولت ممکن ہو تو مندرجہ ذیل پانچ صفحات لکھ دیجیے:
صفحہ 16
صفحہ 17
صفحہ 18
صفحہ 19
صفحہ 20
شکریہ!

محب صاحب! آپ بھی اگر باغ و بہار کے ان چار صفحات سے کے مزے لوٹنے سے فراغت پا سکیں تو مقدمہ کی پیروی کی بھی درخواست ہے;)

شمشاد صاحب! آپ ہمیشہ کی طرح اس کتاب پر بھی نظر کرم ڈال سکیں تو نوازش ہو گی
 

ماوراء

محفلین
یہ تو اچھا ہوا کہ سکین کرنے سے جان چھوٹ گئی۔
میں انشاءاللہ پوری کوشش کرتی ہوں جلد از جلد لکھنے کی۔:)
 
ماوراء! مجھے یہ کتاب آن لائن تصویری شکل میں مل گئی ہے جس سے سکین کے مشکل مرحلے سے جان چھوٹ گئی۔

اگر با سہولت ممکن ہو تو مندرجہ ذیل پانچ صفحات لکھ دیجیے:
صفحہ 16
صفحہ 17
صفحہ 18
صفحہ 19
صفحہ 20
شکریہ!

محب صاحب! آپ بھی اگر باغ و بہار کے ان چار صفحات سے کے مزے لوٹنے سے فراغت پا سکیں تو مقدمہ کی پیروی کی بھی درخواست ہے;)

شمشاد صاحب! آپ ہمیشہ کی طرح اس کتاب پر بھی نظر کرم ڈال سکیں تو نوازش ہو گی

چار صفحات کے بعد ضرور کیوں نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ! آپ نے پانچوں صفحات لکھ بھی لیے اور میں نے اس دن کے بعد ایک بھی صفحہ نہیں لکھا۔
علاحدہ دھاگہ کھول کے ارسال کر دیں۔ اس کے بعد لائبریری پر بھی میں نے اس کتاب کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اگر ہو سکے تو عنوانات کی اسی ترتیب سے وہاں بھی رکھ دیں یا میں رکھ دوں گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
کتنے دنوں سے کہنا چاہ رہی تھی لیکن دھاگہ گم ہو جاتا تھا اور جلدی میں ڈھونڈا بھی نہیں جاتا تھا۔۔اچھا ہوا آج نظر آ گیا :ڈ
میری خدمات حاضر ہیں اگر ضرورت ہو تو۔۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت! آپ کی مدد کی یقیناً ضرورت ہے:)
اگر ہو سکے تو آپ صفحہ 21 تا 25 لکھ دیجیے۔
صفحہ 21
صفحہ 22
صفحہ 23
صفحہ 24
صفحہ 25
اس دوران دیکھتے ہیں اگر کسی اور جانب سے بھی امداد میسر آ جائے تو ٹھیک ورنہ بقول فیض:
رختِ دل باندھ لو دل فگارو چلو
پھر ہمی قتل ہو آئیں یارو چلو
:grin::grin::grin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
چلیں جی صفحہ 21 سے 25 میری ذمہ داری۔۔انشاءاللہ جلدی پورے کر دوں گی لیکن اگر تھوڑی دیر ہو گئی تو بھی پریشان نہیں ہوئیے گا۔۔
مزید کام دینا ہوا تو یہاں میرے حصے کے صفحات لکھ دیجئے گا۔۔
 

فاتح

لائبریرین
مجھے بھی چندہ دے دیں۔
شمشاد بھائی!
اس کارِ خیر کے سلسلہ میں آپ کا شمار مخیر ترین حضرات میں ہوتا ہے اور آپ کو حصہ بھی بقدر جثہ ہی ملے گا۔ اگر با سہولت ممکن ہو تو آپ صفحہ 26 تا 35 لکھ کر ثوابِ دارین حاصل کریں:
صفحہ 26
صفحہ 27
صفحہ 28
صفحہ 29
صفحہ 30
صفحہ 31
صفحہ 32
صفحہ 33
صفحہ 34
صفحہ 35
شکریہ!
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو زحمت نہیں کرنی پڑی، مجھے خود ہی ربط مل گیا تھا۔

دس عدد صفحات 26 سے 35 تک کا چندہ جمع کروا دیا ہے۔ ملاحظہ فرما لیں۔
 
Top