ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
col10.gif
 
بہادر قومیں ، معصوم لڑکیوں، عورتوں کی آہوں اور دہائی کا جواب بہادری سے دیتی ہیں۔ بزدل اور غلام قومیں، سازشوں کے بہانوں کے پیچھے چھپ کر بہادری دکھاتی ہیں ۔
121014124038-05-malala-mourning-horizontal-large-gallery[1].jpg
 

منصور مکرم

محفلین
سرکار آپ برطانیہ جانے کے لیے سر میں دو گولیاں کھانا چاہیں گے؟
لوگ ٹرکوں کے ٹول بکسوں میں چھپ کر ادھر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یا ہوائی جھاز کے پہیوں میں چھپ کر ادھر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اور رہی گولیاں تو دو تو کیا لوگ درجن درجن گولیا ں کھاتے ہیں،بس کبھی نکل جاتے ہیں اور کبھی ہوائی اڈئے پر دھر لئے جاتے ہیں۔
 

منصور مکرم

محفلین
بہادر قومیں ، معصوم لڑکیوں، عورتوں کی آہوں اور دہائی کا جواب بہادری سے دیتی ہیں۔ بزدل اور غلام قومیں، سازشوں کے بہانوں کے پیچھے چھپ کر بہادری دکھاتی ہیں ۔
121014124038-05-malala-mourning-horizontal-large-gallery[1].jpg
یہ شمعیں جلانے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔پرانے زمانے کی یادئیں تازہ کرنی ہیں کیا۔
آج کل ماڈرن زمانہ ہے، لائیٹیں لگانی چاہئے۔

فضول کی رقمیں اس پر ضائع کرنے کے بجائے ملالہ ہی کیلئے ان پیسوں کو صدقہ کیا جائے ،تاکہ اسکا کچھ تو بھلا ہو جائے۔کسی سکول میں غریب بچے کو دئے جائیں۔وغیرہ وغیرہ
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
جناب پھر آپریشن ایک سرے سے شروع کرو ہو سکے تو کراچی سے اسکا آ غاز کرو اور ظالموں کو نشان عبرت بنا دو مگر یہ قوت آپ کے کیانی میں ہو گئی ! انہیں ظالم وہی نظر آتے ہیں جن کو امریکہ ظالم کہتا ہے۔ویسے ناراض نہ ہونا یہ مونچھیں تھوڑی سی کم کرے سنت رسول صل اللہ وسلم کو سجالے یا پھر ملامہ کی طرح آپکو بھی داڑھی والے فرعون نظر آتے ہیں۔
یہ تصویر پاکستانی نے اسٹالن ڈکٹیٹر کی لگائی ہے جو سوویت یونین کا تھا ڈارون اور اسٹالن دونوں تقریبا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں
ان دونوں نے وائٹ پیوپل کو گریٹ ہومن قرار دیا تھا۔
ہا ہا ہا
 

ساجد

محفلین
محترم اراکین ، ایک وضاحت کرنا مقصود ہے کہ اردو محفل میں ملالہ پر حملے کی سبھی اراکین نے مذمت کی ہے ۔ اپنی کہی گئی سابقہ بات کو پھر سے دہرا دوں کہ اختلاف رائے ملالہ پر حملے کے اسباب کا ہے اور دیگر پاکستانی بچوں کی جُملہ اموات پر میڈیا و مغرب کی خاموشی پر ، اسے طالبان کی حمایت پر محمول کرنا درست نہیں۔ ٹیوٹر اور فیس بُک جیسے سوشل میڈیا پر بہت کچھ ہوتا ہے اس کے مواد کی اُردو محفل پر ذمہ داری نہیں اور نہ ہی اُردو محفل کے اراکین کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے لہذا اس میں شائع شدہ تصاویر اور پروپیگنڈہ کو اُردو محفل کےکسی رکن کے مؤقف کی وضاحت پر دال نہ کیا جائے۔
اپنے خیالات کے اظہار کا بہترین طریقہ خالصتاً اپنے فکر کو الفاظ کی صورت ڈھال کر اپنایا جاتا ہے نہ کہ دیگر مواد کو من وعن پیش کر کے اس پر لاحاصل بحث شروع کر کے۔ اگرچہ اپنی بات کی وضاحت کرنے کے لئے ناگزیر صورت میں اس کا سہارا لینے میں کوئی حرج نہیں لیکن بیرونی مواد کے من و عن پیش کر دینے سے ایک طرف تو ہمارے اپنے مؤقف کی درست عکاسی نہیں ہوتی دوسرے اس پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب ہم سے نہیں بن پڑتا تب بحث برائے بحث ، الزام تراشی ، ہٹ دھرمی اور کینہ کو فروغ ملتا ہے جو مثبت اندازِ فکر کو تہس نہس کر دیا کرتا ہے۔
ملالہ کے بارے میں غیر ضروری بحث کافی طول پکڑ چکی ہے گزارش ہے کہ اب اسے ان نقاط پر لایا جائے جو واقعی اس سے متعلقہ ہوں۔ دوسروں کے مؤقف کا احترام بہر صورت کیا جانا چاہئیے نہ کہ اسے کسی مخصوص گروپ یا طاقت کی حمایت پر محمول کر کے خود بھی دوسروں ہی کی بات کو آگے بڑھانے کا کام کیا جائے۔ فورمز کا اصل مقصد اپنے خیالات کے اظہار کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوتا ہے نہ کہ بیرونی مواد کا کاپی پیسٹ مارنا ۔ اس کام کے لئے سوشل میڈیا کی دیگر بہت سی سائٹس موجود ہیں وہاں یہ کام دل کھول کر کیا جا سکتا ہے۔
:)
 

عسکری

معطل
جناب پھر آپریشن ایک سرے سے شروع کرو ہو سکے تو کراچی سے اسکا آ غاز کرو اور ظالموں کو نشان عبرت بنا دو مگر یہ قوت آپ کے کیانی میں ہو گئی ! انہیں ظالم وہی نظر آتے ہیں جن کو امریکہ ظالم کہتا ہے۔ویسے ناراض نہ ہونا یہ مونچھیں تھوڑی سی کم کرے سنت رسول صل اللہ وسلم کو سجالے یا پھر ملامہ کی طرح آپکو بھی داڑھی والے فرعون نظر آتے ہیں۔
آپ لوگوں کو تکلیف کیا ہے ؟ فوج نے کچھ کہا ؟ کیا کوئی ایسا میمو یا ایسا اشارہ ملا کے فارورڈ بیسیز پر لوڈنگ کی جا رہی ہے ؟ آپریشن سے تین مہینے پہلے ہی واضع اشارے ملتے ہیں۔ طالبان نے گولیاں ماری ملالہ کو قوم پاگل ہو رہی ہے فوج پر عجیب بات ہے نا؟ پاکستان آرمی پر حد سے زیادہ انٹرنیشنل دباؤ تھا آپریشن کرنے کے لیے پر آرمی نے رول آؤٹ کیا ہے اسے ۔ رہی بات داڑھی موچھ کی میں کلین شیو ہوں اور کسی مذہب سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ۔
 

عسکری

معطل
یہ تصویر پاکستانی نے اسٹالن ڈکٹیٹر کی لگائی ہے جو سوویت یونین کا تھا ڈارون اور اسٹالن دونوں تقریبا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں
ان دونوں نے وائٹ پیوپل کو گریٹ ہومن قرار دیا تھا۔
ہا ہا ہا
بالکل میں اس کو اور ڈارون کو بہت ساری باتوں کی وجہ سے اپنا آئیڈیل مانتا ہوں کسی کو کوئی تکلیف ہے اس سے ؟
 
بالکل میں اس کو اور ڈارون کو بہت ساری باتوں کی وجہ سے اپنا آئیڈیل مانتا ہوں کسی کو کوئی تکلیف ہے اس سے ؟
چھوڑو یار کس بحث میں پڑھ گئے۔۔۔:)
ویسے ٹی وی کے ٹاک شوز میں ایک گروہ کی شکلیں دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ بےچاروں کے ساتھ بڑا ظلم ہوگیا ہے۔۔۔:ROFLMAO:
 

نگار ف

محفلین
کوئی بتائے گا کہ میرے پیغام کو حزف کرنے کا مقصد کیا ہے؟؟؟؟
کیا یہیں سے معلوم نہیں ہوتا کہ دوھرا معیار ہر جگہ موجود ہے؟؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top