ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

ربیع م

محفلین
یہ عجیب بات ہے کہ ہیکل سلیمانی کے جن دلائل کو رد کیا جا رہا ہے اس سے انتہائی برے لیول کے دلائل سے ابراہیمی مسجد اقصی کو ثابت کیا جا رہا ہے۔
ہمارے لئے سب سے مضبوط دلیل صحیح بخاری ومسلم کی روایت ہے جس کے بعد ہمیں کسی دلیل کی ضرورت نہیں پڑتی ، الحمدللہ
 

زیک

مسافر
مطلب تاریخی شواہد کو ہم گول کر دیں اب؟!!
تاریخی شواہد کی بات کریں تو داود و سلیمان کی عظیم الشان سلطنت کا کوئی نشان نہیں‌ملتا جبکہ نہ صرف بائبل بلکہ اسلامی روایات میں بھی اس بارے بہت کچھ ہے۔

نوٹ: آپ کے کاپی شدہ آرٹیکل میں مزدوروں کی تعداد پر اعتراض موجود ہے مگر اگر بات جنوں کے قبیلوں کی آئے گی تو آپ اسے فوری مان لیں گے۔
 

ربیع م

محفلین
اگر یہ مان لیا جائے کہ ہیکل سلیمانی کا کوئی وجود نہ تھا
چلیں آپ کے کہنے پر ہم ہیکل سلیمانی کو مان لیتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی رہنمائی فرماتے جائیں کہ ان میں سے کون سی خرافات کو قبول کریں اور کون سی کو رد۔

تاریخی شواہد سے ہیکل سلیمانی کا ثبوت موجود ہے۔ یعنی یہود کی مذہبی کتب جھوٹ نہیں بول رہیں۔
پیش کریں جناب!!!
یہ روایات حضرت محمد کی وفات کے کئی سو سال بعد مرتب کی گئی۔ پھر بھی مضبوط ہیں؟
جی ہاں ، کیونکہ ان کی متصل سند نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک جاتی ہے جس کے ہر ہر راوی پر الگ سے تفصیلی بحث کی جاتی ہے ۔خیر یہ الگ سے موضوع ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے یہ پیشین گوئیاں میرے لئے کافی حیران کن بھی ہوتی ہیں اور خوش کن بھی !!!!!!!
ہر مذہب کی اپنی روایات اور حکایت ہوتی ہیں جو چاہے دوسروں کو مضحکہ خیز ہی کیوں نہ نظر آئیں اُس مذہب کے پیرو کاروں کے لیے عین حقیقت ہوتی ہیں اور کوئی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ اگر تو کوئی تاریخ کا سنجیدہ قاری ہے تو پھر اسے ہر دو اطراف کا موقف بغیر کسی موقف کو غلط یا صحیح سمجھے دیکھنا پڑے گا ، ورنہ تو پہلا دوسرے کو خرافات کہتاہے اور دوسرا پہلے کو خرافات کہتا ہے، اگر یہی کچھ تو ہے اس جھنجھٹ میں پڑنے کا فائدہ، پھر تو مٹی پاؤ نہ جی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے یہ پیشین گوئیاں میرے لئے کافی حیران کن بھی ہوتی ہیں اور خوش کن بھی !!!!!!!
مزید یہ کہ اسی ٹمپل ماؤنٹ کے بارے میں یہودیوں کا خیال ہے کہ دنیا اسی جگہ سے بننی شروع ہوئی تھی، حضرت آدم کی تخلیق کے لیے جو مٹی لی گئی تھی وہ یہیں سے لی گئی تھی اور حضرت ابراہیم کی قربانی والا واقعہ بھی یہیں ہوا تھا وغیرہ وغیرہ۔
 

arifkarim

معطل
یہ لیں جناب:
Magdala_Stone_%284%29.jpg


Barkokhba-silver-tetradrachm.jpg

Jerusalem_Temple_Warning_Inscription.jpg

Samuel_and_Saidye_Bronfman_Archaeology_WingDSCN5007.JPG

XV04_-_Roma%2C_Museo_civilt%C3%A0_romana_-_Lapide_del_Tempio_-_Foto_Giovanni_Dall%27Orto_12-Apr-2008.jpg

یہ تاریخی شواہد یہود کو اسرائیل کی سرزمین نہ کہنے والوں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے
 

arifkarim

معطل
حضرت ابراہیم کی قربانی والا واقعہ بھی یہیں ہوا تھا وغیرہ وغیرہ۔
جی یہی وہ مقدس پتھر ہے جہاں یہودی روایات کے مطابق حضرت ابراہیم نے حضرت اسحاق کو قربان کرنے کی کوشش کی تھی، نیز یہ یہود کے نزدیک سب سے مقدس مقام بھی ہے
800px-The_rock_of_the_Dome_of_the_Rock_Corrected.jpg
 
Top