محب علوی
مدیر
عمران نے نواز شریف کو اصرار سے دعوت دینا شروع کی ہے کہ وہ ٹی وی پر اس سے مناظرہ کر لے جو کہ امریکہ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ کی طرح ہوگا تاکہ عوام دونوں لیڈران کی رائے اور پالیسی کے بارے میں ان کی زبانی سن کر فیصلہ کر سکیں کہ انہیں کس سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالنا ہے اور کس کا بیان اور انداز انہیں بھاتا ہے۔
حسب توقع نواز شریف نے جان چھڑاؤ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور چند شاہ کے وفادار بے قرار ہو کر خود کو پیش کر رہے ہیں بغیر عقل و ہوش کو استعمال کیے کہ اس دعوت کا مقصد قائدین کے درمیان مباحثہ ہے نہ کہ چمچوں اور کھڑچوں کا مانوس شور سننا۔