منتخب اشعار برائے بیت بازی!

الف عین

لائبریرین
پہلا شعر غلط کاپی پیسٹ ہو گیا تھا۔ خیر:
یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے
وگرنہ خوفِ بد آموزیِ عدو کیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو نہیں کہ غم نہیں
ہاں میری آنکھ نم نہیں

تم بھی تو تم نہیں ہو آج
ہم بھی تو آج ہم نہیں

اب نہ خوشی کی ہے خوشی
غم کا بھی اب تو غم نہیں

موت اگرچہ موت ہے
موت سے زیست کم نہیں
(فراق گورکپھوری)
 

الف عین

لائبریرین
نقصاں نہیں جنوں میں بلا سے ہو گھر خراب
سو گز زمیں کے بدلے بیاباں گراں نہیں

مگر شمشاد، ایک ایک شعر ہی دیا جاتا ہے بیت بازی میں، مزید زشعار محفوظ رکھو کسی اگلے موقعے کے لئے
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ اعجاز بھائی، آئندہ خیال رکھوں گا۔

نہ ہارا ہے عشق نہ دنیا تھکی ہے
دیا جل رہا ہے، ہوا چل رہی ہے
(خمار بارہ بنکوی)
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ایسا لگتا ہے کہ ہر امتحان کے لیے
زندگی کو ہمارا پتہ یاد ہے۔​

بی بی ماورا یہ شعر تم پہلے بھی لکھ چکی ہو۔

ہین۔۔۔قسم سے۔۔ :?
ویسے میں نے تو یہ شعر کل ہی پڑھا تھا اور کل ہی پوسٹ کر دیا تھا۔ اللہ جانے پہلے کہاں اور کیسے لکھتی رہی ہوں۔۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
یاد نہیں کیا کیا دیکھا تھا سارا منظر بھول گئے
اس کی گلیوں سے جب لوٹے تو اپنا بھی گھر بھول گئے
(نذیر باقری)
 

الف عین

لائبریرین
آخر کو آ کے جم ہی گئے دل کے گھر میں سب
ہم نے کچھ ان دکھوں سے مروّت بھی کی بہت
ت سے بہت دیر سے نہیں ہوا ہے نا!!
 

رضوان

محفلین
آئی جو ان کی یاد تو آتی ہی چلی گئی
ہر نقش ماسواء کو مٹا تی ہی چلی گئی
(زمانہ میٹرک کی یادگار ہے اگر درست ہو تو)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ عیش و طرب کے متوالے بیکار کی باتیں کرتے ہیں
پائل کے غموں کا علم نہیں جھنکار کی باتیں کرتے ہیں
(شکیل بدایونی)
 

زیک

مسافر
نگاہِ یار کا کیا ہے ہوئی ہوئی نہ ہوئی
یہ دل کا درد ہے پیارے گیا گیا نہ گیا
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
(میرزا غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فراز تم کو نہ آئیں محبتیں کرنی
(احمد فراز)
 
Top