منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
نظر نظر سے ملا کر شراب پیتے ہیں
ہم ان کو پاس بیٹھا کر شراب پیتے ہیں
(تسنیم فاروقی)
 

سارہ خان

محفلین
نہ تھی اپنے عیبوں پہ جو نظر
رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر

پڑی اپنے عیبوں پہ جو نظر
تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب LeoTheLion صاحب، یہ آپ کا دوسرا خط ہے۔
میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں لیکن آپ ذرا تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف دیں۔
---------------------------------------------------------------------------------------
اب تو تنہائی کو یہ کرب نہ ہو گا برداشت
کچھ نہیں تو در و دیوار کی باتیں ہی سہی
(حمائت علی شاعر)
 

ظفری

لائبریرین
اوہ ۔۔۔ میں سمجھا کہ UNEER LIINE آپ کے دستخط ہیں اور اسی لیئے میں نے لیو کے آخری حرف پر شعر دیا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
دھاگہ تھوڑا سا گڑبڑ ہو گیا ہے، پھر سے شروع کرتے ہیں :

اب تو بس جان ہی دینے کی ہے باری اے “ نور “
میں کہاں تک کروں ثابت کہ وفا ہے مجھ میں

(کرشن بہاری نور)
 

شمشاد

لائبریرین
آج کیا دیکھا کھلونے کے سنہرے خواب میں
ریگزاروں کے سوا کچھ بھی نہیں ماہتاب میں
(پریم واربرتونی)
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ ہی کی بات کہ یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے ۔۔۔ آپ کو “ن“ یا “ ی “ سے دینا تھا۔ :wink:
 
Top