منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
وہ دل ہی کیا تیرے ملنے کی جو دعا نہ کرئے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرئے
(قتیل شفائی)
 

ظفری

لائبریرین

یہ بُری بات ہے ہر بات پر رُوٹھا نہ کرو
جب ہم ہی نہ ہونگے تو کون منائے گا تمہیں​
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جاؤ حالِ دلِ زار دیکھتے جاؤ
کہ جی نہ چاہے تو ناچار دیکھتے جاؤ
(داغ دہلوی)
 

سارا

محفلین
محب علوی نے کہا:
کوئی بات نہیں ظفری ، اصل میں خود بھی بہت غلطیاں کرتا ہوں اس لیے مجھے پتہ ہے کہ غلطیاں کیسی ہوتی ہیں ، میرے شعروں پر بھی گہری نظر رکھا کروں اوروں کے بھی ۔ مزہ تبھی ہے جب بالکل اصل شعر ہو کیونکہ مستقبل میں اس سائٹ سے ہی لوگوں نے کاپی کرکے شعر لکھنے ہیں :lol:
میں تو اب بھی کاپی کرتی ہوں فرق یہ ہے کہ صرف اپنے جو لکھتی ہوں وہ ہی کاپی کرتی ہوں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کاپی کریں اور شوق سے کریں بلکہ مجھے بھی چند ایک sites کے روابط بتا دیں لیکن فی الحال ‘ و ‘ سے شعر دے دیں۔
 

ظفری

لائبریرین

وہاں تاریک لمحوں کے آویز سورج کو ٹُھکرا دو
جہاں اپنا ضمیر اپنے لیئے الزام بن جائے​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آرزو ہے کہ جب بھی گلے لگائیں اُسے
حصارِ ذات سے باہر نکال لائیں اُسے
(حمایت علی شاعر)
 

سارا

محفلین
یہ زمانہ تو بس بہانہ تھا
ہم سے ہونا ہی تھا جدا اس نے

آپ آنکھوں کی بات کرتے ہیں
کر دیا دل کو کربلا اس نے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ عشق بھی ہے عجب امتحانِ عہدِ وفا
وہ آزمائے مجھے اور میں آزماؤں اُسے
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد

لائبریرین
اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی سودائی کی
 

ظفری

لائبریرین

یہ کیسی محبت ہے اب تک نہ سمجھ پائے
غیروں کو منا لینا اپنوں کو خفا رکھنا​
 

ظفری

لائبریرین
یہ نہیں کہ دب گئی ہےگرد روز و شب میں
وہ خلش محبتوں کی، وہ کسک رفاقتوں کی​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں
(ساغر صدیقی)
 

ظفری

لائبریرین

نفع تو خیر، محبت میں تجھے کیا ہوگا ؟
بس خسارے ہی کا امکان تجھے سوچنا ہے​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دن بہار کے اب کے بھی راس نہ آ سکے
کہ گلچیں کِھل تو سکے کِھل کے مسکرا نہ سکے
(جوش)
 

ظفری

لائبریرین

یہاں تو سانس بھی لینا محال لگتا ہے
ہم اُس فصیل کے قیدی ہیں جس میں در بھی نہیں​
 

سارا

محفلین
ایک دم اور سینکڑوں جھگڑے
زندگی کمال ہوتی ہے !

الجھ جائیں تو جان لے لیں
سلجھ جائیں تو بے مثال ہوتے ہیں۔۔
 
Top