منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
یہ کس خلش نے پھر اس دل میں آشیانہ کیا
پھر آج کس نے سخن ہم سے غائبانا کیا
(فیض احمد فیض)
 

تیشہ

محفلین
اک خوشبو کا جھونکا باندھے آنچل کی ہریالی میں
پھول پھول تعمیر کروں میں بس کر ڈالی ڈالی میں

اسکا آنا، اسکا ملنا اب تک مجھ میں باقی ہے
اک سرگوشی جھوم رہی ہے آج بھی کان کی بالی میں ،
 

شمشاد

لائبریرین
نگاہِ ساقیِ نامہرباں یہ کیا جانے
کہ ٹوٹ جاتے ہیں خود دل کے ساتھ پیمانے
(مجروع سلطانپوری)
 

ظفری

لائبریرین

یادوں کا ایک جھونکا آیا ہم سے ملنے برسوں بعد
پہلے اتنا روئے نہیں تھے ، جتنا روئے برسوں بعد​
 
Top