منتخب اشعار برائے بیت بازی!

حجاب

محفلین
اپنی آنکھیں گنوائی ہیں ہم نے
اپنے خوابوں کی پاسبانی میں
اتنی مدت کا ساتھ چھوٹ گیا
ایک چھوٹی سی بدگمانی میں
 

الف عین

لائبریرین
بوچھی دینا تو نون سے تھا۔
خیر میں دے دیتا ہوں:
نظریں ملیں تو آنکھ سے آنسو ٹپک پڑے
یہ انتہا ہے آپ سے اب رسم و راہ کی
 

ظفری

لائبریرین
یوں عرض و طلب سے کب اے دل، پتھر دل پانی ہوتے ہیں
تم لاکھ وفا کی خو ڈالو، کب خوئے ستمگر جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔​
 

حجاب

محفلین
وہ تو پھر اللہ ہے پوری کرے گا آرزو
پتھروں سے جب دل کی مرادیں پا لیتے ہیں لوگ
زندگی میں تو ساتھ دینا نہیں کرتے پسند
دم نکل جائے تو کاندھے پر اُٹھا لیتے ہیں لوگ۔
 

ظفری

لائبریرین
گنگا تو بہہ رہی ہے مگر ہاتھ خشک ہیں
بہتر ہے خود کشی کا چلن اس رواج سے
تم بھی میرے مزاج کی لے میں نہ ڈھل سکے
اُکتا گیا ہوں میں بھی تمہارے سماج سے​
 

شمشاد

لائبریرین
ی۔۔اد ات۔ن۔ا ہ۔ے ک۔۔ہ پہ۔ن۔چ۔۔ا درِ میخ۔ان۔ے ت۔ک
کیا کہوں آگے کی، آگے کا مجھے ہوش نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بندہ منصور سے پوچھے کہ بھئی تم ادھر شاعری کے دھاگے اور وہ بھی بیت بازی والے دھاگے پر کیا کر رہے تھے۔ اور کوئی دھاگہ نہیں ملا تھا فونٹ والی پوسٹ کے لیے :wink:
 
Top