شکستگی میں بھی خود کو سمبھال لیتا ہوں میرے خدا نے یہ مجھ میں کمال رکھا ہے
محمد شمیل قریشی محفلین دسمبر 13، 2005 #161 شکستگی میں بھی خود کو سمبھال لیتا ہوں میرے خدا نے یہ مجھ میں کمال رکھا ہے
افتخار راجہ محفلین دسمبر 13، 2005 #162 بھائی صاحب ذرہ دھیان رہے کہ بیت بازی کےقوائد کے مطابق اگر پہلا شعر ی سے ختم ہو تو دوسرا ش سے نہیں بلکہ ی سے ہی شروع ہوگا۔ جی
بھائی صاحب ذرہ دھیان رہے کہ بیت بازی کےقوائد کے مطابق اگر پہلا شعر ی سے ختم ہو تو دوسرا ش سے نہیں بلکہ ی سے ہی شروع ہوگا۔ جی
فریب محفلین دسمبر 14، 2005 #164 یوں عرض و طلب سے کب اے دل، پتھر دل پانی ہوتے ہیں تم لاکھ وفا کی خو ڈالو، کب خوئے ستمگر جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
یوں عرض و طلب سے کب اے دل، پتھر دل پانی ہوتے ہیں تم لاکھ وفا کی خو ڈالو، کب خوئے ستمگر جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
ت تیشہ محفلین دسمبر 14، 2005 #165 یہ اعتیبار ،رفاقت بہت ہے میرے لیے کہیں کہیں وہ میری راہ میں رکا بھی ہے next .
فریب محفلین دسمبر 14، 2005 #166 یوں تو خوشیاں بھی لپٹی رہیں دامن سے مگر دل کو سوجھا نہ مگر غم سے کنارا کرنا۔۔۔۔
الف عین لائبریرین دسمبر 14، 2005 #167 اب ہم ہہیں اور ماتم یک شہر آرزو ٹوٹا جو تو نے آئینہ تمثال دار تھا۔ غالب پھر الف سے
فریب محفلین دسمبر 14، 2005 #168 اعتبارِ عشق کی خانہ خرابی دیکھنا غیر نے کی آہ، لیکن وہ خفا مجھ پر ہوا
ماوراء محفلین دسمبر 14، 2005 #169 اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب اتنا یاد نہ آ ، کہ تجھے بھول جائیں ہم
فریب محفلین دسمبر 14، 2005 #170 مرنے کی اے دل اور ہی تدبیر کر کہ میں شایانِ دست و بازوئے قاتل نہیں رہا۔۔۔۔
الف عین لائبریرین دسمبر 14، 2005 #171 اب یہ دستور نیا ہے کہ وہ شہ ہوگا لئے ہو جو صلیب ایک اک شہر کا سردار سرِدار کہاں تھا پہلے۔ ی سے۔۔۔
افتخار راجہ محفلین دسمبر 14، 2005 #172 یوں ہم سے اصول محبت اپنایا نہ گیا ان سے آیا نہ گیا، ہم سے بلایا نہ گیا الف
الف عین لائبریرین دسمبر 14، 2005 #175 آتشیں لومڑی نے دو بار دھوکا دے دیا، اب پھر اوپیرا میں، اور وہی شعر دوبارہ: اب آرزو نہ رہی کوئی ورنہ اب کیا تھا سنا ہے اپنا ستارہ عروج پر ہے بہت۔ ت سے
آتشیں لومڑی نے دو بار دھوکا دے دیا، اب پھر اوپیرا میں، اور وہی شعر دوبارہ: اب آرزو نہ رہی کوئی ورنہ اب کیا تھا سنا ہے اپنا ستارہ عروج پر ہے بہت۔ ت سے
الف عین لائبریرین دسمبر 15، 2005 #177 اب یہ پتہ چلا کہ کھلے منظروں میں ہوں ورنہ میں میں قید گنبد بے در بھی تھا کبھی۔
ت تیشہ محفلین دسمبر 15، 2005 #178 یہ رکھھ رکھاؤ محبت سکھا گئ اسکو وہ روٹھھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ھے
فریب محفلین دسمبر 15، 2005 #179 یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غمگسار ہوتا۔۔۔۔۔۔۔
الف نظامی لائبریرین دسمبر 15، 2005 #180 تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں۔