منتظم اردو محفل کے نام کھلی درخواست

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ ایک وہ بھی وقت تھا منتظمین ملحدین کہلائے جاتے تھے جانے پھر محفل نے کیسے اور کس کے ہاتھوں اسلام قبول کیا
محترمہ اردو محفل کو اسلام قبول کئے تو زمانہ ہوا ۔ سوال تو اب کیا جارہا ہے کہ یہ شیعہ ہے یاسنی ہے؟ اور اگر سنّی ہے تو یہ اللہ کی بندی دیو بندی ہے یا بریلوی؟ اور اگر دیو بندی ہے تو ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔
 
علی وقار

محفلین
محترمہ اردو محفل کو اسلام قبول کئے تو زمانہ ہوا ۔ سوال تو اب کیا جارہا ہے کہ یہ شیعہ ہے یاسنی ہے؟ اور اگر سنّی ہے تو یہ اللہ کی بندی دیو بندی ہے یا بریلوی؟ اور اگر دیو بندی ہے تو ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔
ڈاکٹر صاحب! محترمہ کو محترم کر دیجیے۔ :)
 
اردو محفل کو "انجمن ستائش باہمی برائے جماعت اسلامی اینڈ کمپنی" میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
سال کے ان ایام میں میری مصروفیت کچھ بڑھ جاتی ہے، اور محفل کو بہت زیادہ وقت نہیں دے پاتا۔ بہت سی لڑیاں، ابحاث، تو تو میں میں، چل چل اور جا ماما اپنا کم کر وغیرہ نہیں دیکھ پاتا۔
مرشد، اس غیرمحسوس انداز و انجمن ستائش باہمی کی اکا دکا مثالیں تو دیں۔ مینوں آپ بڑا وٹ اے، ایس بہانے کڈھ لواں دا پر کوئی پروف تے ہووے نا۔
 
آخری تدوین:
محترمہ اردو محفل کو اسلام قبول کئے تو زمانہ ہوا ۔ سوال تو اب کیا جارہا ہے کہ یہ شیعہ ہے یاسنی ہے؟ اور اگر سنّی ہے تو یہ اللہ کی بندی دیو بندی ہے یا بریلوی؟ اور اگر دیو بندی ہے تو ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔
ایک مستقل معطل اور ایک خاموش ہوجانے والے رکن (دونوں دیار غیر میں ہیں) سے کوئی پانچ چھ سال قبل اس موضوع پر خوامخواہ ہی برقی گفتگو چھڑ گئی۔ مستقل معطل فرمارہے تھے کہ محفل پر 'ملحدوں' کا پلا بھاری ہے، انجمن ستائش باہمی وغیرہم اور 'اسلام پسندوں' کو رگڑا جاتا ہے۔

جبکہ خاموش رکن یہ تو مانتے تھے کہ چھ سات سال قبل تک 'لبرلز' کا پلہ بھاری تھا، لیکن بقول ان کے جب سے ایک بڑے صاحب کی ذاتی کیمسٹری میں تبدیلی آئی ہے محفل پر 'شدت پسند' حاوی ہوتے جارہے ہیں۔

اب بات اسلام سے آگے نکلی ہے دیکھتے ہیں کہاں جا کے رکے گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
بھئی اس طرح کے کوڈ ورڈز میں بات نہ کیا کریں۔ میرے جیسے کند ذہن کیسے سمجھیں گے۔ اب میں سوچتی رہوں گی کہ "بڑے صاحب" کون ہیں اور ان کی کیمسٹری پہلے کیسی تھی، پھر کیسی سے کیسی ہو گئی؟
لو جی اچھا خاصا ہوم ورک دے دیا آپ نے۔
بہت بری بات ہے!
 
جاسمن

لائبریرین
بڑے صاحب اگر زیک ہیں تو ان کی کیمیا تو ہمیشہ سے ایک جیسی رہی ہے۔
بڑے صاحب اگر نبیل ہیں تو میں نے ان کے شروع کے مراسلے اور بعد کے بھی پڑھے ہیں۔ کوئی خاص تبدیلی نہیں نظر آتی۔
 
انتہا

محفلین
جبکہ خاموش رکن یہ تو مانتے تھے کہ چھ سات سال قبل تک 'لبرلز' کا پلہ بھاری تھا، لیکن بقول ان کے جب سے [COLOR=#ff0000 نے کہا:
ایک بڑے صاحب کی ذاتی کیمسٹری[/COLOR] میں تبدیلی آئی ہے محفل پر 'شدت پسند' حاوی ہوتے جارہے ہیں۔
شدید حیرت انگیز معلوماتی
 
یاسر شاہ

محفلین
سال کے ان ایام میں میری مصروفیت کچھ بڑھ جاتی ہے، اور محفل کو بہت زیادہ وقت نہیں دے پاتا۔ بہت سی لڑیاں، ابحاث، تو تو میں میں، چل چل اور جا ماما اپنا کم کر وغیرہ نہیں دیکھ پاتا۔
مرشد، اس غیرمحسوس انداز و انجمن ستائش باہمی کی اکا دکا مثالیں تو دیں۔ مینوں آپ بڑا وٹ اے، ایس بہانے کڈھ لواں دا پر کوئی پروف تے ہووے نا۔
چودھری صاحب ہن ایہہ گل چھڈو۔زیک دی گل تے غور کرو ملحداں توں فیر وہابی چنگے ہن۔:)
مٹی پائو۔ہر مسئلے دی ھک ای کی ،سانوں کی ۔:cool:
 
علی وقار

محفلین
محفل میں مختلف مکتبہ ہائے فکر اور دنیا بھر کے کئی ممالک سے مختلف الذہن و مختلف العقیدہ افراد لاگ ان کرتے ہیں۔ میری دانست میں، اس لیے، حتی المقدور، فرقہ واریت کو بالائے طاق رکھ کر عمومی پیرائے میں گفتگو کرنی چاہیے۔ بعض محفلین کے انداز گفتگو پر افسوس کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔ حتیٰ کہ کوئی ملحد ہی کیوں نہ ہو، اس کا تذکرہ بھی تحقیر آمیز انداز میں کرنا مناسب نہیں۔ یوں تو یہ محفل واقعی اکھاڑہ بن جائے گی۔
 
Top