منحوس از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
حیرت تو اس بات پر ہے کہ تحریر 'منحوس' ہونے کے باوجود بھی داد بٹورے جا رہی ہے :) :)

تو ہماری جانب سے بھی ڈھیر ساری داد قبول کریں :) :)

شریک ِ محفل کرنے کا بہت شکریہ ۔
جناب ہم جب انجمن تحفظ منحوساں بنائیں گے تو آپ دیکھیے گا کہ لوگ جوق در جوق اس میں شریک ہوں گے :)
بہت شکریہ حسیب صاحب۔ :)

ویسے نیرنگ خیال بھائی یہ میجیکل ریئل ازم کیا بلا ہے :) :)
یہ بلا ہے؟ یا بلی ہے۔ :) :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت منفرد تحریر :)
اک عام سے موضوع پر اس انداز سے لکھنا کہ وہ خاص الخاص محسوس ہو
ایک بہت مشکل کام ہے
مگر کلھنے والا نیرنگ خیال ہو تو حیرت نہیں ہوتی
عنوان پسند نہیں آیا اسے بدلا بھی جا سکتا تھا
اللہ کرے زور قلم زیادہ
شاہ جی محبتاں نیں تہاڈیاں۔ کوئی چنگاں عنوان تجویز کرو۔۔۔ اوہی رکھ دیاں گے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اے طائر تذکیر نحس آباد، یہ جگہ جگہ منحوس رمزہائے وقفہ کاملہ کیوں لگا رکھے ہیں، جہاں جملہائے نحس بخت کا اتمام بھی نہیں ہوتا۔ اور شاید صاحب قلم کی نحوستوں کی زد میں آنے سے محاورے بھی محفوظ نہ رہ سکے کہ کچھ ایک مقامات پر ان کا دانستہ یا غیر دانستہ خون ہوا ہے۔ یہ خون بھی آپ کی نحس آمیزیوں کے نام کہ اس کا دائرہ کار اب ذی روح تو کیا، زبان و بیان تک پھیل چکا ہے۔ :) :) :)
معلوماتی ریٹنگ دی ہے حالانکہ مجال ہے کہ کچه سمجه آئی ہو کہ کیا کہا گیا یے. گوگل ٹرانسلیٹر نے بهی ہار مان لی.
شکر ہے سعود بهائی ہمارے اردو کے پرچے کے ممتحن نہیں ہوئے ورنہ سلیس اردو میں شاندار نمبروں سے فیل ہونا ہی ہر بار نصیب ہوتا.
 
خدا کا خوف کریں بٹیا، فیل ہوں اعدا۔۔۔ اور اگر آپ کو کچھ سمجھ میں آجائے تو یہ آپ کا اپنا کمال ہوگا کیونکہ ہم نے جو لکھا وہ تو ہمیں خود بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ :) :) :)
اتنے عرصے میں اتنی تحریں؟؟؟؟ نیرنگ خیال آپ کیا آلکسی کی ممبرشپ ختم کر رہے ہیں؟
وہ رکنیت تو تبھی ختم کر دی موصوف نے جب اٹھ کر چائے بنانے کچن چلے گئے تھے۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تحریریں کوچے میں لیٹے لیٹے وجود میں آئی ہیں۔ اس لئے رکنیت ختم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ :)
جو بھی ہے ، میں بہرحال سوچ رہی ہوں کہ آپ کی رکنیت ختم کروانے کے لیے تحریک استحقاق جمع کروا دوں۔یعنی پہلے سوچا ، پھر لکھا یا ٹائپ کیا اور پھر پوسٹ بھی کر دیا۔ Not accepted
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جو بھی ہے ، میں بہرحال سوچ رہی ہوں کہ آپ کی رکنیت ختم کروانے کے لیے تحریک استحقاق جمع کروا دوں۔یعنی پہلے سوچا ، پھر لکھا یا ٹائپ کیا اور پھر پوسٹ بھی کر دیا۔ Not accepted
یہ تینوں کام تو آپ نے کیے ہیں۔ بلکہ تحریک کے لئے ایجنڈا بھی سوچ لیا۔۔۔ حد ہے۔۔۔ :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تینوں کام تو آپ نے کیے ہیں۔ بلکہ تحریک کے لئے ایجنڈا بھی سوچ لیا۔۔۔ حد ہے۔۔۔ :p
غیر معلوماتی وغیر حقیقت پسندانہ۔
آپ نے یہ مضمون جمعہ کو پوسٹ کیا۔ میں نے تواتنے دن لگا دیئے بلکہ سوچا کہاں۔ آج کل تحریک اور ایجنڈا دو لمحوں میں سوچا جاتا ہے۔ میں نے 5 دن لگا دیئے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
غیر معلوماتی وغیر حقیقت پسندانہ۔
آپ نے یہ مضمون جمعہ کو پوسٹ کیا۔ میں نے تواتنے دن لگا دیئے بلکہ سوچا کہاں۔ آج کل تحریک اور ایجنڈا دو لمحوں میں سوچا جاتا ہے۔ میں نے 5 دن لگا دیئے۔
یعنی اتنا غور کیا۔ جبکہ پڑھنے بغیر بھی لوگ تبصرہ فرما دیتے ہیں۔۔۔ :p اور اتنا تفصیلی ایجنڈا۔۔۔۔ :D :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یعنی اتنا غور کیا۔ جبکہ پڑھنے بغیر بھی لوگ تبصرہ فرما دیتے ہیں۔۔۔ :p اور اتنا تفصیلی ایجنڈا۔۔۔۔ :D :p
انقلاب لانا ہے آپ کی رکنیت معطل کروا کر۔ تو کچھ تو کرنا ہے نا۔ تفصیلی ایجنڈا کون سا خود بنانا ہوتا ہے۔ ایسی تحریکوں کے ایجنڈے بنے بنائے ہاتھ میں پکڑائے جاتے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
انقلاب لانا ہے آپ کی رکنیت معطل کروا کر۔ تو کچھ تو کرنا ہے نا۔ تفصیلی ایجنڈا کون سا خود بنانا ہوتا ہے۔ ایسی تحریکوں کے ایجنڈے بنے بنائے ہاتھ میں پکڑائے جاتے ہیں۔
انقلاب لا کر کیا محمداحمد کو صدارت سونپنی ہے۔۔۔۔ مجھے لگ رہا ہے کہ اس سازش کے پیچھے کچھ نوآموز آلکسی ہیں۔۔۔۔
 
Top