ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
پندرہویں سالگرہ کے اس موقع پر اراکینِ محفل حسبِ معمول مختلف طریقوں سے اردو محفل سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کررہے ہیں ۔ چونکہ محفل اب سنِ بلوغت کو پہنچ گئی ہے تو شعر کی صورت میں اظہارِ محبت بھی تقاضائے فطرت کے عین مطابق ہوگا۔ تمام محفلین کو دعوتِ عام دی جاتی ہے کہ کسی نظم یا شعر کی صورت میں اس پُرمسرت موقع پر ہدیہء تبریک پیش کریں ۔ اپنی ذاتی شاعری کی قید نہیں بلکہ آپ چاہیں تو اپنی پسند کا کوئی بھی شعر یا نظم موقع کی مناسبت سے پیش کرسکتے ہیں ۔ "بلبل کی چونچ میں ہے گچھا انگور کا" سے لے کر "تم سلامت رہو ہزار برس" تک کسی بھی قسم کا شعر قابلِ قبول ہے ۔(ہم کراچی والوں کی آسانی کے لئے) یوں کہئے کہ 2K سے لیکرW18 تک ہر روش کا شعر چلے گا بلکہ دوڑے گا۔ تو صاحبان شروع ہوجائیے کہ رسمِ دنیا بھی ہے ، موقع بھی ہے ، دستور بھی ہے ۔ لائیے کوئی نظم ، کوئی شعراس محفلِ عالیشان کی شان میں! (نظم کی طوالت پر تو کوئی پابندی نہیں لیکن شعر دو مصرعوں سے زیادہ کا نہیں ہونا چاہئے)۔
میں اس سلسلے کی ابتدا کرتا ہوں ۔ ایک مختصر سا منظوم خراجِ عقیدت ذیل میں پیشِ خدمت ہے ۔
میں اس سلسلے کی ابتدا کرتا ہوں ۔ ایک مختصر سا منظوم خراجِ عقیدت ذیل میں پیشِ خدمت ہے ۔