منور حسن نے شہداء کی توہین کی، معافی مانگیں: پاک فوج

ظفری

لائبریرین
یا حیرت، افغان جنگ میں روس کے خلاف یہی "مجاہدین" تھے جو امریکہ کی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امریکہ کی جنگ لڑتے رہے، تب وہ مردار اور نامراد نہیں اور اب اپنی مرضی سے تاویلات دی جا رہی ہیں۔ اللہ آپ کو ان کے ساتھ اٹھائے جن کی آپ حمایت کر رہے ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ جن کے ساتھ ہم ہیں۔ آمین :) میری طرف سے بات ختم، آپ اپنا جواب دے کر معاملہ گول کر سکتے ہیں
یہ سب مفادات کی جنگ ہے ۔ جب مفادات مشترک ہوں تو ہر شے حلال ہوجاتی ہے ۔ جب کام نکل جاتا ہےتو ہر کوئی اپنا ایک نیا قبلہ بناکر مذہب کی آڑ میں سیاست کا بازار گرم کرنے لگتا ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
حضرت یہ معاملہ اس وقت صاف ہوگا جب فوج ثابت کرے کہ یہ امریکہ کی جنگ ہے نہ امریکہ سے کوئی مدد یا تعاون حاصل ہے ،
فوج کی اس بارے میں خاموشی حیرت انگیز کے ساتھ ساتھ تشویشناک ہے ۔۔۔ فوج کھل کر بات کیوں نہیں کررہی ؟؟
کنفیوژن تو فوج کی وجہ سے ہے ۔۔
جب افغانستان میں روس کے خلاف اسی امریکہ کے ڈالروں اور ہتھیار کے بھرپور تعاون کیساتھ فوج لڑ رہی تھی تو اس وقت اس جنگ کو امریکہ کی جنگ کیوں قرار نہیں دیا ۔ بلکہ اسے عظیم جہادسے تعبیر کیا گیا ۔ اور اسی جماعتِ اسلامی نے نوجوانوں کو گھروں سے اس جنگ میں پھونکا ۔
دوسری بات یہ کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی فوج افغانستان میں امریکہ فوجوں کیساتھ طالبان کیساتھ جنگ نہیں کررہی ہے ۔ بلکہ طالبان نے پاکستان کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور پاکستانی فوج ان کے وجود سے وہ سرزمین پاک کرانا چاہ رہی ہے ۔ ( سوات کی مثال ہمارے سامنے ہے ) ۔

بالفرض کل کلاں کو کوئی پاکستانی فوجی ، پلید بھارتی فوجی کے ساتھ ملکر اپنے ہی لوگوں کو مارے تو آپ اس فوجی کو کیا خطاب دینگے ؟؟؟
کیا منطق پیش کی ہے ۔۔۔۔ میں تو لاجواب ہوگیا ۔ :idontknow:
 
arifkarim

معطل
یہ سب مفادات کی جنگ ہے ۔ جب مفادات مشترک ہوں تو ہر شے حلال ہوجاتی ہے ۔ جب کام نکل جاتا ہےتو ہر کوئی اپنا ایک نیا قبلہ بناکر مذہب کی آڑ میں سیاست کا بازار گرم کرنے لگتا ہے ۔
مفادات کی جنگ میں تو آپکا امریکی بھی سب سے آگے ہے۔ اسکے بارہ میں بھی کچھ کہیئے یا میں اسکی شان میں گستاخی کروں؟ :)
 
ظفری

لائبریرین
مفادات کی جنگ میں تو آپکا امریکی بھی سب سے آگے ہے۔ اسکے بارہ میں بھی کچھ کہیئے یا میں اسکی شان میں گستاخی کروں؟ :)
جو جتنا طاقتور ہوگا اس کے مفادات بھی اسی کے مطابق ہونگے ۔ شان میں گستاخی کرنے سے پہلے مسلمانوں کے عروج کا مطالعہ بھی کیجئے ۔ کہ اس وقت کیا کیا مفادات حاصل کیئے گئے ۔ ;)
 
لولز! فاٹا کے قبائیلی علاقے پاکستانی فوج کی ذمہ داری نہیں ہے۔ کیا کبھی پاکستانی دستور اور آئین کا مطالعہ کیا ہے آپنے؟

یہ تو اور بھی بے غیرتی کی بات ہے کہ فاٹا کے قبائلی علاقے کی حفاظت کے لیے یہ فوج غیر ممالک کے فضائی حملوں کی دعوت دیتی رہی ہے

اس فوج کی غیرت نہ ڈرون حملوں پر جاگتی ہے نہ طالبان کے حملوں پر۔ اس کی غیرت جاگتی ہے تو سید منور حسن کے بیان پر
 
طالبان، جہادی، القائدہ، آئی ایس آئی، وہابی، پاک فوج وغیرہ
اوئے ہوئے ،،،، غصہ ہے کہ ختم ہوکے نہیں دے رہا ۔۔۔۔
:D:eek:
آپ جواب دے رہے ہیں یا جواب دینا چاہ رہے ہیں؟؟؟

مارے غصے کے اس بار آپکی آسمانی مقدس لنکس وکی لنکس کا حوالہ بھی نہ دیا آپ نے
 
جب افغانستان میں روس کے خلاف اسی امریکہ کے ڈالروں اور ہتھیار کے بھرپور تعاون کیساتھ فوج لڑ رہی تھی تو اس وقت اس جنگ کو امریکہ کی جنگ کیوں قرار نہیں دیا ۔
بھائی جان ! جس نے آپ کو امریکی ڈالر اور ہتھیار دکھائے ہیں، انکا حوالہ اور نام تو بتائے ۔۔۔۔
جب بھی کوئی پوسٹ کرے تو ضروری نہیں جو دل میں آئے لکھ دے ، دیکھ تو لیا کرے کتنی جگ ہنسائی ہوتی ہے ایسے بودی دلیل سے

بلکہ طالبان نے پاکستان کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور پاکستانی فوج ان کے وجود سے وہ سرزمین پاک کرانا چاہ رہی ہے ۔ ( سوات کی مثال ہمارے سامنے ہے ) ۔
یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ پاک فوج یہ بات کھل کر کیوں نہیں کہتی ۔۔۔اور فوج کو اس پاکی کا اس وقت ہی کیوں خیال آیا جب امریکہ افغانستان میں آیا ؟؟
اگر آپ یہی بات فوج کے سامنے کہتے تو شائد آپ بھی کبھی کا شہید ہوچکے ہوتے ۔۔

کیا منطق پیش کی ہے ۔۔۔ ۔ میں تو لاجواب ہوگیا
۔
ظاہر سی بات ہے ہونا تو ہے ، کیونکہ میں نے آپ سے کبھی کوئی سوال ہی نہیں کیا ۔۔۔خواہ مخواہ بیچ میں بول رہے ہیں ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری رہنے دو یار۔ یہاں لوگ محض فرضی ناموں سے یہی فرضی جہاد کرنے آتے ہیں۔ بحث کا بنیادی اصول ہے کہ ایک دوسرے کو جانا جائے، پھر ان سے بحث کی جائے۔ ہمیں تو ابھی یہ بھی نہیں پتہ کہ آیا یہ کوئی مرد ہے کہ عورت، انسان ہے کہ کمپیوٹر، کہ جس سے بات کی جا رہی ہے۔ ان کے پاس تو وقت ہوتا ہے ہی، تم کیوں خود کو پریشان کرتے ہو :)
 
فرخ

محفلین
بھائیو۔۔۔ ایک دوسرے پر سیخ پا ہونے سے یہ ملکی مسئلہ حل نہیں ہونے کا۔۔۔۔
ایک ایک کپ چائے کافی اڑاؤ، اور سکون مارو۔۔۔
 
ظفری رہنے دو یار۔ یہاں لوگ محض فرضی ناموں سے یہی فرضی جہاد کرنے آتے ہیں۔ بحث کا بنیادی اصول ہے کہ ایک دوسرے کو جانا جائے، پھر ان سے بحث کی جائے۔ ہمیں تو ابھی یہ بھی نہیں پتہ کہ آیا یہ کوئی مرد ہے کہ عورت، انسان ہے کہ کمپیوٹر، کہ جس سے بات کی جا رہی ہے۔ ان کے پاس تو وقت ہوتا ہے ہی، تم کیوں خود کو پریشان کرتے ہو :)
آپ فرضی جہاد بھی تو نہیں کررہے ۔۔۔
خیر بحث کا بنیادی اصول آپ نے غلط بتایا میرے حساب سے ۔۔کیونکہ کہتے ہیں ، " یہ مت دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے ، بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے "
نام پتا جان کر کیا بحث کا رخ بدل جائے گا ؟؟؟
سرپھرا نام سے اگر آپ کے ذہن میں مؤنث کا تصور آتا ہے تو یہ آپ کو ہی پتا ہوگا کہ شائد کسی "سرپھری" نے سرپھرا دیا ہوگا ۔۔۔
ایک دوسرے کو تسلی دینے کا مطلب ہے کہ جواب ختم ہوچکا ہے
 
ایسے بہت سے کردار محفل پر آئے اور اپنے انجام کو پہنچے۔ آپ اس فہرست میں محض ایک نمبر ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
تو کیا پھر میں یہ سمجھو کہ آپ بھی اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ، فہرست میں آپکا شمار بھی نہیں ؟؟؟
2006 سے میں نے محفل جائن کی ہے۔ آپ کی تشریف آوری کب ہوئی؟ باقی بات برائے بات کرتے رہیئے۔ آپ کے پاس وقت فالتو ہے تو چند منٹ میں بھی نکال ہی لیتا ہوں
 
arifkarim

معطل
اوئے ہوئے ،،،، غصہ ہے کہ ختم ہوکے نہیں دے رہا ۔۔۔ ۔
:D:eek:
آپ جواب دے رہے ہیں یا جواب دینا چاہ رہے ہیں؟؟؟

مارے غصے کے اس بار آپکی آسمانی مقدس لنکس وکی لنکس کا حوالہ بھی نہ دیا آپ نے
غصہ؟ ہاہاہا۔غصہ آپ جیسے جہادیوں کو آتا ہے۔ اسبارہ میں وکی لنکس یہ رہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Soviet_war_in_Afghanistan#1980s:_Insurrection
 
چلے شکر ہے ہم جہادیوں میں تو آتے ہیں ، فسادیوں میں تو نہیں ۔۔۔
آسمانی مقدس لنکس میں کہیں آپ کا ذکر ہے ؟؟؟ وہ لنک بھیجے ، سب کو ہنسنے کا دل کررہا ہے
 
ساقی۔

محفلین
یہ سب مفادات کی جنگ ہے ۔ جب مفادات مشترک ہوں تو ہر شے حلال ہوجاتی ہے ۔ جب کام نکل جاتا ہےتو ہر کوئی اپنا ایک نیا قبلہ بناکر مذہب کی آڑ میں سیاست کا بازار گرم کرنے لگتا ہے ۔
واقعی روس کے خلاف امریکہ کا مفاد تھا تو سب مجاہدین تھے اور جب مفاد حاصل ہو گیا تو سبھی مجاہدین دشت گرد ، بنیاد پرست، ٹیررسٹ، اتنک وادی، گھس پیٹیے، اور قدامت پرست ہو گئے امریکہ کے لیے۔
دوغلی پالیسیاں تو طاغوت کا سب سے بڑا ہتھیار ہیں
 
Fawad -

محفلین
مجھے ٹی ٹی پی کےدھشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں۔۔ مگر کوئی یہ تو بتائے کہ امریکہ سے ڈر کر، امریکی ڈالرز لے کر ، امریکیوں کو اپنے ملک میں جگہ دے کر اور اپنے سینکڑوں پاکستانیوں کو انکے ہاتھوں مروا کر، اور انکی جنگ کو اپنا کر اپنے ہی لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگ کر یہ شہید کیسے ہو جاتے ہیں؟ پتا بھی ہے کہ شہید ہوتا کون ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

لفظ شہيد کے حوالے سے جاری مذہبی بحث سے قطع نظر کچھ رائے دہندگان کی آراء خاصی افسوس ناک اور حيران کن ہيں جو درحقيقت پاکستانی فوجيوں کی بے مثال قربانيوں کو کمتر ثابت کرنے کی سعی کرتے ہوئے ان بہادروں کی نيت کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہيں۔

بھانت بھانت کے دلائل اور جذبات کو "استعمال" کرنے کی کوئ بھی کوشش اس حقيقت کو پنہاں نہيں کر سکتی کہ دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنانا اور انھيں ہلاک کرنا کسی بھی زاويے سے کوئ مقدس يا قابل فخر عمل قرار نہيں ديا جا سکتا ہے، اور يہی ٹی ٹی پی اور اس کے قائدين کی سوچ ہے۔ انھوں نے بارہا اپنے الفاظ اور اعمال سے اسے ثابت بھی کيا ہے۔ جو کسی بھی اخلاقی اقدار سے عاری اپنی محدود سياسی سوچ کی ترويج کے ليے کھوکھلے دلائل کا سہارا لے رہے ہيں، وہ دراصل عوام کی عدالت ميں خود اپنی اصليت سب کے سامنے لا رہے ہيں۔ ان کی متضاد اور غير متوازی سوچ تاريخ کے کوڑے دان ميں غرق ہو جائے گی اور ان غير انسانی کاروائيوں کی حمايت کرنے والے اپنی عوامی حيثيت کھو بيٹھيں گے۔

پاکستان کی سرحدوں کے اندر افواج پاکستان کی کاروائيوں کا مقصد "امريکی آقاؤں" کو خوش کرنا ہرگز نہيں ہے۔ دنيا کی کوئ بھی فوج اپنے وسائل اور اپنے فوجيوں کی جان کی قربانی صرف اپنے عوام کے بہترين مفاد میں ہی صرف کرتی ہے۔ يہی اصول کسی بھی ملک کی منتخب حکومت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ پاکستان کی تمام فوجی اور سول قيادت اور عمومی طور پر سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔

پاکستان کی عسکری قيادت کی کاروائ پر تنقيد پاکستان کی افواج کی بے مثال قربانيوں اور ان ہزاروں بے گناہ شہريوں کی اموات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

اس بارے ميں کوئ ابہام نہيں رہنا چاہيے کہ دہشت گردی کے عفريت کے خلاف عالمی کوششوں کا مرکز ومحور صرف امريکی شہريوں کی حفاظت تک محدود نہيں ہے۔ ٹی ٹی پی اور ديگر دہشت گرد تنظيموں کی ناگزير شکست اور ٹوٹ پھوٹ سے جن ہزاروں شہریوں کی جانوں کو محفوظ کرنا ممکن ہو سکا ہے، ان ميں پاکستانی شہری بھی شامل ہيں۔ يقینی طور پر پاکستان فوج کے بہادر جوان، جنھوں نے اس عظيم مقصد کے حصول کے ليے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ان کو خراج تحسين پيش کيا جانا چاہيے۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کرنی چاہیے جو بلاتفريق پورے ملک ميں پاکستانيوں کو قتل کر رہے ہیں؟ کيا حکومت پاکستان کو ان مسلح گروپوں کو نظرانداز کر دينا چاہيے جو پاکستان کے قوانين اور اداروں کے وجود سے انکار کرتے ہیں؟

ميں يہ واضح کر دوں کہ پاکستانی فوجی اپنی جانوں کی قربانی اپنے ملک کے تحفظ اور اپنی عوام کی سلامتی کو يقينی بنانے کے لیے دے رہے ہيں، نہ کہ واشنگٹن ميں بيٹھے ہوئے امريکی افسران کی خوشنودی کے ليے۔
امريکی حکومت پاکستان ميں سياسی اور فوجی قيادت کے ساتھ مل کر اس عفريت کے خاتمے کے ليے جاری کوششوں ميں معاونت فراہم کر رہی ہے جس کی دہشت گردی کی بدولت بے شمار پاکستانی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں۔

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
ابن عادل

ویسے سچ یہ ہے کہ اس ساری بحث میں اب صحیح لطف آئے گا ۔ چونکہ اب امریکہ کا آفیشل نقطہ نظر ہمارے سامنے آگیا ہے ۔ لہذا ہم تمام لوگوں کے بیانات کو پرکھ سکتے ہیں ۔
یہاں ایک نقطہ ازراہ تفنن طبع ہمارے ذہن میں آیا کہ فوج اور ریاست کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔ اگر کوئی دوچار نکتے آئین میں مذہب کے ہیں بھی یار لوگ اس کو اپنے لیے عذاب سمجھتے ہیں اور اس سے بچنے کے لیے انہوں نے کئی حربے تیار کررکھے ہیں ۔ سود حرام ہے ۔یہاں حلال ہے کسی کو تکلیف نہیں ، بے حیائی یہاں درست ، اسلامی سزائیں یہاں ناقابل نفاذ تو پھر شہید کے چکر میں کیوں پڑنا ۔ مذہبی بحث ہے کوئی کچھ کہتا رہے ۔ ایک خالص مذہبی اصطلاح ۔ فوجی یا کوئی اور مرے یا شہید ہو فوج کو اس سے کیا ۔؟؟ لیکن آپ جب شہید کو محترم جانتے ہیں تو پھر سود ، اسلامی سزاوں اور دیگر احکامات کو بھی اتنا ہی محترم جانیں ۔
 
Top