مبارکباد منگنی مبارک ہو فہیم بھیا۔۔

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
آج تو صبح صبح اتنی اچھی خوشخبری ملی۔ خوش رہیں مقدس اور fahim آپ کے لئے بہت بہت مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں بھی۔ نئی جاب آپ کے لئے مبارک ثابت ہوئی :) اب اسی خوشی میں محفل پر اپنا نام ہی اردو میں تبدیل کروا لیں فہیم۔ ٹیگ کرنا ذرا آسان ہو جائے گا۔
وعلیکم السلام
یعنی آج کا دن اچھا اچھا جائنگ ماشاءاللہ :)
اور بہت بہت شکریہ آپی :)

نام کا چلیں ہم دیکھتے ہیں کیا کیا جاسکتا ہے :)
 

فہیم

لائبریرین
دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد قبول کیجئے فہیم بھائی۔
اب جلدی سے یہ بتادیں کہ یہ عام سی منگنی ہے یا ’’چٹ منگنی پٹ بیاہ‘‘ والی؟:)
شکریہ رانا بھائی :)
ویسے کتنی فٹ کی گہرائی ہے:ROFLMAO:

فہیم صاحب آپکو بہت بہت مبارک ہو ۔
اللہ اور خوشیاں دیکھائے آپکو آمین ثم آمین
شکریہ وجی بھائی :)
اللہ پاک آپ کی زبان مبارک کرے۔ آمین
 

فہیم

لائبریرین
ما شا اللہ ۔ ایک اور بندہ سنت رسول ادا کرنے جا رہا ہے ۔
اللہ پاک پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ وسیلہ سے خوشیاں عطا کرے ۔ آمین۔

بھئی اب شادی کی خوشخبری بھی جلدی سناؤ گے یا ابھی دیر ہے۔
شکریہ اشتیاق بھائی
اللہ پاک ان دعاؤں کو سب مسلمانوں کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین

اور شادی میں تو ابھی ٹائم ہے کافی ابھی تو منگنی ہی ہونے دیں :)
 

فہیم

لائبریرین
:) منگنی مبارک ہو فہیم بھائی۔۔ جیتے رہیں اور خوش و خرم رہیں سدا۔ آمین

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک لڑکے کے شادی نہیں ہورہی تھی۔ لڑکا بہت خوبصورت اور خوب سیرت تھا۔ نماز روزے کا پابند تھا۔
وہ کافی صبر کر رہا تھا۔ لیکن شادی ہوکے نہیں دے رہی تھی۔ کسی نے اُسے مشورہ دیا کہ تم صلوت حاجات پڑھو۔ تو اس نے یہ پڑھنا شروع کریا۔ کچھ عرصے بعد اس کی سنی گئی اور اللہ رب العزت کے کرم سے اس کی شادی ہوگئی۔۔۔
پھر کچھ عرصے بعد اس کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ صلوت توبہ پڑھتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگا۔ :)
یہ صرف مذاق ہے۔۔خوش رہیں۔
شکریہ کاشفی بھائی :)

اس لڑکے کا نام کہیں ک سے تو نہیں آتا ہے :)
 

فہیم

لائبریرین
ارے واہ!​
بہت بہت مبارک ہو بھیا!​
congratulations1.gif
اس خوبصورت کی مبارک باد کے لیے
بہت بہت شکریہ سسٹر :)
 

فہیم

لائبریرین
بہت مبارک ہو فہیم بھائی...
شکریہ سسٹر :)

بہت بہت مبارک ہو فہیم بھائی جلدی ہی ہماری برداری میں شامل ہو جاؤ گے
کہیں کوئی یہ خبر پاکستانی بھائی کو دے شائد کوئی علاج ہوجائے ابھی مرض دوا سے نہیں گیا :)
شکریہ پپو بھائی
اور پاکستانی بھائی کو کون سمجھائے بھلا :)
 

فہیم

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو فہیم آخر تمہارا رات رات بھر جاگناکام آگیا ۔ اب تو تمہارا جنون اور بڑھ جائے گا موبائل کے کارڈز پر ایک مہینے میں آنے والا خرچہ اور بڑھ جائے گا۔ بہانے بہانے سے تحفہ خرید رہے ہوگے بہانے بہانے سے ملنے جارہے ہوگے پر شادی کے بعد؟؟؟؟؟؟
تمہارے ایک شعر کی مناسبت سے کوئی واٹ شاٹ نہیں لگے گی بے فکر رہو سارے محفلین کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں

وہ اس لئے کہ انیس اور فہیم دونوں لیاقت آباد میں ہی رہتے ہیں ۔
ویسے مقدس مجھ میں دیکھ رہاہوں تم ایک ایک کرکے سب کو پھنساتی جارہی ہو۔ امین کہ بعد اب فہیم ۔ اگر یہ ہی سلسلہ چلتا رہا تو کچھ ہی عرصے میں سارے کنوارے محفلین مزمل اور مہدی سمیت منگنی کرکے اپنا چین گنوا بیٹھ چکے ہونگے

شکریہ انیس بھائی :)

لیکن ہائیں
کونسا جنون کونسا رات بھر جاگنا:eek:

اور یہ تو بڑی بڑی نئی نئی باتیں بتائیں آپ نے کیا منگنی کے بعد یہ سب ہونا ہے:ROFLMAO:
 

فہیم

لائبریرین
آہ۔ حق مغفرت کرے، عجب آزاد مرد تھا

حسرت ان اداؤں پہ ہے جو اپنا کام دکھا گئیں

کوئی بات نہیں۔ یہ بات بالکل بجا ہے جوڑے آسمانوں پر بنتے اور زمین پر ذلیل ہوتے ہیں۔ ہم تو شدہ شدہ ہیں۔ آپ تو محض شدہ کے درجے تک پہنچے ہیں ابھی۔ خیر پریشان مت ہوں۔ ہم اتنے سارے شدہ شدہ حضرات کے دکھی دلوں سے نکلنے والی دعائیں آپ کے ساتھ رہیں گی۔ اگرچہ اس کا فائدہ "ککھ" ہونا کہ یہ اپنے ہاتھوں اپنے گلے میں طوق لٹکانے والی بات ہے

مذاق برطرف، fahim بھائی، بہت بہت مبارک ہو۔ تاہم مٹھائی جو مقدس بہن نے بھیجی تھی، وہ میں اڑا کر ہڑپ کر چکا۔ اچھا ذائقہ تھا۔ اب اسی طرح کی مٹھائی کے دس پندرہ ڈبوں کا آرڈر میری طرف بھجوا دیں۔ پے منٹ تو مجھے پتہ ہے کہ آپ نے مجھے کرنے نہیں دینی۔ اب ذرا جلدی سے چہرہ کرائیں (اپنا)

لگتا ہے آپ کو اپنی پرانی یادیں یاد آئینگ :)

اور شکریہ قیصرانی بھائی:)

اتنا میٹھا ٹھیک نہیں ہے آپ کے لیے پہلے ہی وزن ترقی کی جانب گامزن ہے :)
 
Top