موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (4)

میم نون

محفلین
یہاں تو آج بھی نہیں نکلا، رات کو بہت دھند تھی، گیارہ بجے گاڑی میں گھر واپس آیا تو دس میٹر سے زیادہ آگے نظر نہیں آتا تھا۔
محکمہ موسمیات والوں نے کل اور جمعہ کے دن ممکنہ برف باری کی پیشین گوئی کی ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
اسلام آباد میں تو مطلع صاف ہے، دن کو کافی دھوپ تھی، شام میں اور صبح کافی ٹھنڈ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو آج بھی نہیں نکلا، رات کو بہت دھند تھی، گیارہ بجے گاڑی میں گھر واپس آیا تو دس میٹر سے زیادہ آگے نظر نہیں آتا تھا۔
محکمہ موسمیات والوں نے کل اور جمعہ کے دن ممکنہ برف باری کی پیشین گوئی کی ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

بھائی یہ برف باری اور بارشیں ادھر بھیج دیں۔
 

میم نون

محفلین
نا۔ ۔ ۔ ۔

برف کے مزے لینے ہیں تو آپ ہی یہاں آ جائیں :)
اگر برف آپ کے ہاں بھیج دی تو پھر ہم کیا کریں گے، میری بھتیجی تو بہت ہی انتظار کرتی ہے کہ برف پڑے اور پھر اس میں جا کے کھیلے :grin:
 

میم نون

محفلین
بھائی میں نے ساری تو نہیں مانگی، تھوڑی بہت ہی بھیج دیں۔

ہون ہوندی ای تھوڑی اے تے اودے وچوں کنی کلاں، پر ہلے تک تے کوئی نئیں پئی، ہو سکدا اے کہ اج رات نوں پے ای جائے برف :grin:

اگر زیادہ لینی ہے تو درویش بھائی سے بولیں، مری سے پانچ سات ٹرک بھیج دیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
او جی، ہمارے تو اس بار سردی پڑی ہی نہیں، کوئی ایک بار تو برف باری ہوئی ہے اور ان دنوں میں تو تیز دھوپ نکل رہی ہے، سویٹروں پہ سیل لگ گئی ہے، بارش ہو نہیں رہی ہے سیزن تو ختم ہی ہو گیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھنڈی ہوا تو ختم بھی ہو گئی۔ دوپہر بعد تو اچھی خاصی گرمی لگ رہی تھی۔ گاڑی میں شیشے بند ہوں تو اے سی لگانا پڑتا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
اندر کا موسم اچھا ہو تو باہر کا موسم خود ہی اچھا لگنا شروع ہو جاتا ہے۔۔
اس لیے یہاں موسم خاصا خوشگوار ہے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ نے ٹھیک کہا مقدس :)
پھر بھی مجھ پہ گرمی بہت اثر انداز ہوتی ہے:)
او ر آج ہمارے یہاں کافی گر می ہے۔۔۔۔۔
 
Top