موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (4)

مقدس

لائبریرین
ہماری طرف بھی آج موسم بہت اچھا ہے ۔۔۔۔۔۔بات پھر وہی آ جاتی ہے کہ دل کا موسم جو اچھا ہوا ۔۔ باہر کے موسم نے تو خود ہی اچھا ہو جانا تھا۔۔ الحمدللہ
 

وجی

لائبریرین
موسم گرم ہے ہوا چل رہی ہے مگر گرم ہوا ہے
اندر کا حال نہ پوچھیں
 

mfdarvesh

محفلین
اسلام آباد میں بھی آج بہت گرمی ہے، خوب گرم لو چل رہی ہے اور دھوپ میں نکلنا ناممکن نظر آرہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری طرف بھی آج موسم بہت اچھا ہے ۔۔۔۔۔۔بات پھر وہی آ جاتی ہے کہ دل کا موسم جو اچھا ہوا ۔۔ باہر کے موسم نے تو خود ہی اچھا ہو جانا تھا۔۔ الحمدللہ

آپ کے پیغام دیکھ کر مجھے اس محفل کی رکن خوشی آپا یاد آ رہی ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

آج اندر کا موسم کچھ اتنا اچھا نہیں تھا لیکن آج یہاں بارش ہو رہی ہے۔۔۔ اور اس بارش نے اندر کے موسم کو بھی خوشگوار کر کے رکھ دیا۔۔۔۔۔۔ تو ثابت ہوا کہ اندر یا باہر دونوں موسم ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔۔۔
الحمدللہ
 

mfdarvesh

محفلین
کیابات ہے، بارش
یہاں تو جلا دینے والی دھوپ ہے، بارش کو سن کے ہی دل باغ باغ ہوگیا ہے
 

مقدس

لائبریرین
آج اندر اور باہر کے دونوں موسم نہایت ہی خوبصورت ہیں۔۔ الحمدللہ
 

وجی

لائبریرین
سننے میں آرہا ہے بحرا عرب میں ایک طوفان بن رہا ہے جو چند دنوں میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا
اور طوفان کی وجہ سے جمعہ کو یا پھر ہفتے کو کراچی میں بارش متوقع ہے
باقی اللہ بہتر کریں ہم تو صبر کر رہے ہیں اور آگے بھی صبر ہی کرتے رہیں گے
 

میم نون

محفلین
پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، کبھی کبھار دھوپ نکل آتی ہے (اب بھی دھوپ ہے) لیکن پھر موسلہ دھار بارش شروع ہو جاتی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
بارش کا ذکر نہ کیا کریں کہ یہاں بارش کو ترس جاتے ہیں اور بارش نہیں ہوتی۔
 

ساجد

محفلین
لاہور میں اس وقت بارش ہو رہی ہے اور میں ونڈو کے ساتھ بیٹھا اس کی ٹھنڈی ہواؤں کا لطف لے رہا ہوں۔ پچھلے تین دن شدید گرمی رہی۔
 

مقدس

لائبریرین
آج بادل چھائے ہوئے ہیں۔۔۔ بارش کسی بھی لمحے آیا چاہتی ہے۔۔ اور اس نے دل کے موسم کو بھی خاصا خوشگوار کر دیا ہے۔۔۔ الحمدللہ
 

شمشاد

لائبریرین
سخت گرمی ہے، اے سی 24 گھنٹے چل رہے ہیں، باہر نکلنے کی بالکل بھی ہمت نہیں۔
 

پپو

محفلین
ادھر تو حسب سابق گرم موسم ہے بلکہ گرم ترین ہے اللہ بچائے ساتھ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
لوڈ شیڈنگ کا عذاب تو حکومت نے مسلط کیا ہوا ہے۔

بچوں کی ایک نظم سُنا کرتے تھے جس کا ایک شعر ہے :

اوپر پنکھا چلتا ہے
نیچے مُنا سوتا ہے

اب یہ کچھ اسطرح بدل گیا ہے :

اوپر پنکھا سوتا ہے
نیچے بندہ روتا ہے
 
Top