موسم کا حال!

حسن علوی

محفلین
کل رات سے ہی بارش ہو رہی ھے وقفے وقفے سے اور ہوا بھی چل رہی ھے لیکن دوپہر میں کچھ دیر کو دھوپ بھی نکلی، موسم اچھا ھے البتہ ہیٹنگ آن رکھنی پڑتی ھے۔ ایک ہی دن میں موسموں کے مختلف امتزاج دیکھنے کو ملے۔:)
 

حسن علوی

محفلین
صبح موسلادھار بارش ہو رہی تھی مگر اب دھوپ نکلی ہوئی ھے ہمممم :rolleyes:
مگر بہت ٹھنڈی ہوا بھی ساتھ میں چل رہی ھے۔
 

حسن علوی

محفلین
جی ہاں کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ھے مگر اس دن بڑی ٹینشن ہوتی ھے کہ بارش کیوں نہیں ہوئی:confused:
دراصل مانچسٹر یوکے کا شمالی حصہ ھے، پہاڑی علاقہ ھے اسلیئے بھی بارش کی بہتات ھے اور موسم قدرے سرد:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک وقت تھا کہ سلطنت برطانیہ میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا تھا اور اب یہ حال ہے کہ سلطنت برطانیہ میں سورج نکلتا ہی نہیں۔ :(
 

ماوراء

محفلین
ہماری طرف تو ایک مہینے سے سورج تقریباً نکلا ہی نہیں، اور اب ساری سردیاں امید بھی نہیں ہے۔
آج ٹھنڈ کم تھی۔9 درجہ حرارت تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی بھی بغیر اے سی کے گزر ہو رہی ہے، لیکن لگتا ہے اب تھوڑی دیر بعد اے سی چلانا ہی پڑے گا۔
 

ماوراء

محفلین
آج منفی ایک درجہ حرارت تھا۔ سخت سخت سردی۔ اوسلو میں پرسوں سے برفباری شروع ہو رہی ہے۔ اور کل ژالہ باری۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمہاری تو پھر قلفی جم جائے گی، خیال رکھنا۔ :grin:

یہاں تو ابھی بھی دن میں اے سی لگانا پڑتا ہے۔
 
Top