تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عاطف بٹ

محفلین
میں ان کی پوری ہسٹری سے واقف ہوں۔ اور میں خود بھی پشتون ہوں۔ پشتونوں اور پشتون کلچر کو جتنا ان لوگوں نے بدنام کیا اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہوگا۔
پشتون کلچر کو انہوں نے بدنام کیا ہے تو اسلام کا نام کہاں اونچا کیا ہے انہوں نے؟
 
سید ذیشان

محفلین
اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ وہ مدارس سے فارغ التحصیل تھے یا نہیں؟ بات قبائلی سوچ اور اس کے تحت قائم ہونے والے نظام کی ہورہی ہے۔ آپ پہلے بیٹھ کر ٹھنڈے دل سے ان کے نظام اور سوچ کا جائزہ لیں پھر آ کر بحث کرلیجئے گا!

بات شروع ہی مولیوں اور عورتوں کیساتھ سلوک سے ہوئی تھی۔ اور جو مدرسہ سے فارغ التحصیل ہو وہ مولوی کہلاتا ہے۔ طالبان کے اکثر لیڈران مولوی تھے اور انہوں نے عورتوں پر ظلم ڈھائے۔
I rest my case
 
اور اگر میں یہ کہوں کہ انہوں نے یہ سب پشتون ہونے کی وجہ سے کیا اور مولانا بجلی گھر کے شدید عورت مخالف نظریات بھی پشتون ہونے کی وجہ سے ہی تھے تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟
 
سید ذیشان

محفلین
بہرحال وہ آپکے جاہل تھے اپ ہی سنبھالتے :grin:

اس پر میں بحث نہیں کروں گا کہ کسطرح سے پشتون قوم کو ہماری ایسٹیبلیشمنٹ نے radicalise کیا اور اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ ظاہری بات ہے پشتون خود بھی کافی gullible تھے اس لئے باہر کے لوگوں پر اعتماد کیا اور اب اہی کچھ بھگت رہے ہیں۔
 
فرسان

محفلین
تم 33 بار بار کہہ رہے ہو میرا کیا کسی تین سے یا تیرہ سے میرے لیے مولوی کی بات سے زیادہ گلی کے شرابی کی بات معنے رکھتی ہے ۔ اور نا مناسب یا مناسب فیشن کا فیصلہ ملا کریں گے؟ ہر انسان کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کا حق ہے مرد ہو یا عورت ۔ اور میں کافر ہوں یاد رہے ۔

مجھے پہلےسے معلوم تھا اور جب معلوم هوا تھا تو افسوس بھي بهت هوا تھا۔
 
سید ذیشان

محفلین
اور اگر میں یہ کہوں کہ انہوں نے یہ سب پشتون ہونے کی وجہ سے کیا اور مولانا بجلی گھر کے شدید عورت مخالف نظریات بھی پشتون ہونے کی وجہ سے ہی تھے تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟

تو پھر میں آپ کو خیبر پختونخوا میں خواتین سکولوں، کالجوں اور خواتین ڈاکٹروں، انجنئرز کی فہرستیں دوں گا اور یہ کہوں گا کہ پشتون قوم جاہل قوم نہیں ہے اور وہ عورت کی تعلیم اور ترقی کے خلاف نہیں ہے۔
 
اور آپ هم سے خواتين كے مدارس كي لسٹ لے سكتے ہیں۔
 
عسکری

معطل
اصل میں ملائیت نے جو کچھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی پر کیونکہ ہم مذہب کا دفاع مقصود ہے تو اب کیا کہین؟
 
عاطف بٹ

محفلین
تو پھر میں آپ کو خیبر پختونخوا میں خواتین سکولوں، کالجوں اور خواتین ڈاکٹروں، انجنئرز کی فہرستیں دوں گا اور یہ کہوں گا کہ پشتون قوم جاہل قوم نہیں ہے اور وہ عورت کی تعلیم اور ترقی کے خلاف نہیں ہے۔
آپ کے ایسا کہنے سے کیا ہوتا ہے؟ مولانا بجلی گھر پشتون تھے۔ ان کے ہزاروں بلکہ شاید لاکھوں ماننے والے پشتون ہیں۔ ان کی لاکھوں کی تعداد میں کیسٹس پشتون خریدتے تھے۔ افغانستان میں حکومت قائم کرنے والے لوگوں کی اکثریت پشتونوں کی تھی۔ ان کے نظریات جن کا وہ نفاذ کررہے تھے پشتون قبائلی سوچ کا نتیجہ تھے۔
اب دیجئے جواب!
 
لیکن سٹیٹ اپنی زمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی تو یہ علاقے قوم سے سالوں پیچھے رہے جس کا انجام ہے یہ
 
سید ذیشان

محفلین
آپ کے ایسا کہنے سے کیا ہوتا ہے؟ مولانا بجلی گھر پشتون تھے۔ ان کے ہزاروں بلکہ شاید لاکھوں ماننے والے پشتون ہیں۔ ان کی لاکھوں کی تعداد میں کیسٹس پشتون خریدتے تھے۔ افغانستان میں حکومت قائم کرنے والے لوگوں کی اکثریت پشتونوں کی تھی۔ ان کے نظریات جن کا وہ نفاذ کررہے تھے پشتون قبائلی سوچ کا نتیجہ تھے۔
اب دیجئے جواب!

اور سعودی عرب کے مولوی بھی پشتون ہیں جو عورتوں کو ڈرائیونگ تک نہیں کرنے دیتے؟
 
عاطف بٹ

محفلین
اور سعودی عرب کے مولوی بھی پشتون ہیں جو عورتوں کو ڈرائیونگ تک نہیں کرنے دیتے؟
اب تو آپ بحث سے بھاگ رہے ہیں۔ پہلے آپ پاکستان سے نکل کر افغانستان گئے تھے اور اب وہاں سے فلائٹ پکڑ کر سیدھا سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ بہت کمال کی اڑان ہے آپ کی! :)
 
آپ نے ہی مولیوں کا نزلہ پشتونوں پر گرایہ تھا۔ اب شائد بات سمجھ میں آ گئی ہو گی۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top