جاسم محمد

محفلین
پرانے ادوار میں ملک آئی ایم ایف کے مکمل شکنجے میں نہیں تھا۔
اسی لئے تو آئی ایم ایف سے بار بار قرضے لینے کے باوجود ملک کی معیشت کو مضبوط نہیں کیا گیا۔ تاکہ کچھ سال دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے۔ اور اس غریب قوم پر مزید قرضے لاد کر ملک سے باہر عیاشیاں کی جائیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
گورنر سٹیٹ بینک کا آئی ایم ایف کا ملازم ہونا جو پاکستان کو بیل آؤٹ پیکچ دینے جا رہا ہے مفادات کا تصادم ہے، یہ واضح ہے کہ ان کی وفاداری پاکستان کے ساتھ نہیں ہو گی۔
آئی ایم ایف بار بار پاکستان جا کر قرضے لینے کی بھیک نہیں مانگتا۔ اگر اتنی قومی غیرت تھی تو ماضی میں 21 بار آئی ایم ایف کے پاس کشکول لے کر کیوں گئے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
آئی ایم ایف بار بار پاکستان جا کر قرضے لینے کی بھیک نہیں مانگتا۔ اگر اتنی قومی غیرت تھی تو ماضی میں 21 بار آئی ایم ایف کے پاس کشکول لے کر کیوں گئے؟
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف کے سابقہ عہدیدار کو ہٹائیں تو مانیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف کے سابقہ عہدیدار کو ہٹائیں تو مانیں۔
کیوں ہٹائیں؟ ملک کوڑی کوڑی کا مقروض ہے۔ آئی ایم ایف نے بار بار پاکستان کو مکمل دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو اور ہر 5 سال بعد دیوالیہ نکلنے کے قریب جا کر آئی ایم ایف کا دروازہ نہ کھٹکھٹائے۔
 
ڈالر کو 155 روپے تک پہنچا کر گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم کو شرح سود اور افراطِ زر کنٹرول کرنے کے معاملات پر بھی بریف کیا۔
:(:-(:):grin::biggrin::sad::cry:
 
جاسم محمد

محفلین
ملک کا تجارتی اور مالیاتی خسارہ چیک کریں۔ تجارتی خسارہ 37ارب ڈالر، جبکہ مالیاتی خسارہ 18 ارب ڈالر پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی ہے۔
8-1531335813.jpg

3-1532027175.jpg

سونے پہ سہاگا سا بق وزیر خزانہ اسحاق ڈالر 40 ارب ڈالر کے نئے قرضوں کا بوجھ اس غریب قوم پر لادھ کر، ان کی واپسی کا بوجھ نئی حکومت پر ڈال کر لندن مفرور ہو گئے ہیں۔ یہ انہی کی کارستانی ہے کہ اس وقت آپ کے قومی بجٹ کا 42 فیصد صرف ان کے دور میں لئے گئے مہنگے قرضوں کی واپسی کی مد میں جا رہا ہے۔
web-whatsapp-com-cd77ee2a-7124-4d15-a8b7-4f27002d1b68.jpg

web-whatsapp-com-e8ad852c-1ab5-4370-b341-6d3ad71f2f5f.jpg

ان تمام مالی بحرانوں اور ریکارڈ خساروں کو کنٹرول کرنے کیلئے جب نئی حکومت نے روپیہ کی قدر کو گرایا تو پوری قوم ان کی ایسی دشمن ہوئی جیسے یہاں اغیار آ کر قابض ہو گئے ہیں۔ جونام نہاد جمہوریے ملک کو کنگال کر کے لندن میں جا کر چھپ گئے ہیں وہ تو اس قوم کے اصل محسن اور وفادار تھے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرا کر تو گویا اس حکومت کو سرخاب کے پر لگ گئے ہیں۔
ناتجربہ کار ماہرین معیشت و سیاست نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ اس سے تو بہتر تھا کہ ٹیکنو کریٹس کی حکومت ہوتی جس میں ہر شعبہ کا وزیر اپنے شعبے کا ماہر تو ہوتا۔ کچھ چین سے ہی سبق سیکھ لیتی پاکستان تحریک انصاف۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرا کر تو گویا اس حکومت کو سرخاب کے پر لگ گئے ہیں۔
ڈالر کی قدر مصنوعی طور پر زیادہ رکھ کر پچھلی حکومت نے کونسا تیر مار لیا؟ اسحاق ڈالر نے جان بوجھ کر پاکستانی روپے کو گرنے نہیں دیا تاکہ عوام بے لگام امپورٹس کر کے تجارتی اور مالیاتی خساروں میں اضافہ کرتی رہے۔ اس نے کونسا اگلے 5 سال بعد حکومت میں رہنا تھا۔ اپنی انا کی خاطر ملک کو کوڑی کوڑی کا مقروض کر کے یہ جا وہ جا۔
https://tribune.com.pk/story/1691123/2-govt-injected-7b-keep-rupee-overvalued-recent-years/
The Dar-shaped curve - Newspaper - DAWN.COM
 
جاسم محمد

محفلین
ناتجربہ کار ماہرین معیشت و سیاست نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔
جو ایک تجربہ کار اور معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عاطف میاں حکومت نے رکھا تھا، اس پر لعن طعن کرکے نکالنے والے آپ ہی لوگ تھے۔ اب پچھتا کیوں رہے ہیں؟
 
الف نظامی

لائبریرین
جو ایک تجربہ کار اور معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عاطف میاں حکومت نے رکھا تھا، اس پر لعن طعن کرکے نکالنے والے آپ ہی لوگ تھے۔ اب پچھتا کیوں رہے ہیں؟
یعنی ایک اور آئی ایم ایف ایجنٹ کو ملکی معاملات میں دخیل کر دیتے؟ عاطف میاں اور رضا باقر دونوں پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنے والے مہرے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس سے تو بہتر تھا کہ ٹیکنو کریٹس کی حکومت ہوتی جس میں ہر شعبہ کا وزیر اپنے شعبے کا ماہر تو ہوتا۔ کچھ چین سے ہی سبق سیکھ لیتی پاکستان تحریک انصاف۔
حکومت بناتے ساتھ ہی تحریک انصاف نے معاشی ٹیکنوکریٹس رکھے تھے۔ وہ بھی قوم کو پسند نہیں آئے۔ اتنی تنقید کی کہ وہ خود ہی استعفے دے کر ملک سے باہر چلے گئے۔ ان میں سے ایک ہارڈ ورڈ کا پروفیسر ہے اور امریکی معیشت دانوں کو پڑھاتا ہے۔ دوسرا یورپی یونین میں معاشی پالیسی سازی کرتا ہے۔ اس قوم کے لئے اسحاق ڈالر جیسے ذہین لوگ ہی ٹھیک تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی ایک اور آئی ایم ایف ایجنٹ کو ملکی معاملات میں دخیل کر دیتے؟ عاطف میاں اور رضا باقر دونوں پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنے والے مہرے ہیں۔
چلیں پھر اسحاق ڈالر جیسے سچے، کھرے، حب الوطن کو واپس بلا لیں۔ وہ ڈالر دوبارہ 100 روپے کا کر دے گا ۔ قوم سستی امپورٹ پر عیاشی کر کے گی اور ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
چلیں پھر اسحاق ڈالر جیسے سچے، کھرے، حب الوطن کو واپس بلا لیں۔ وہ ڈالر دوبارہ 100 روپے کا کر دے گا ۔ قوم سستی امپورٹ پر عیاشی کر کے گی اور ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔
فی الحال تو مولانا آ رہا ہے ، اس کی چارج شیٹ کا سامنا کریں!
 
Top