الف نظامی

لائبریرین
ڈیل منظور کرنے والے سب سے بڑے منافق ہیں اور آزادی مارچ بھی فرینڈلی حکومت اور اپوزیشن کی اتفاقِ رائے سے ہو رہا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک برابر منافقانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان ایک طرف این آر او نہ دینے کی بات کرتا ہے دوسری طرف ٹریک ٹو ڈپلومیسی کےتحت ڈیل کامیاب کرو تحریک شروع کی ہے اور قوم کی توجہ ہٹانے کے لیے فرینڈلی حکومت و اپوزیشن آزادی مارچ کر رہی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
غلام احمد بلور نے اپنی تقریر کے اختتام میں یہ اشعار پڑھے:
خون حسین کی قسم دنیا ہے کربلا کا نام
لاکھوں یزید ہیں یہاں کلمہ حق اٹھا کے دیکھ
-
کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
کہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا
بلور فیملی پر خودکش حملوں کے باوجود غلام احمد بلور کا بردبار اور دلیر موقف قابل ستائش ہے۔ دلیر اور بردبار شخص کسی بھی جماعت میں ہو ، قابلِ رشک ہوتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یوں ہو جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ ہمارے ذہن میں موجود اندیشے غلط ثابت ہوں، خدا کرے! مالک سب کی خیر کرے، آمین!
حقیقت یہ ہے کہ ایک سال سے جو سیاسی کیفیت بنی ہوئی ہے اس کو کنارے لگانا ضروری ہے لیکن اس کے لیے قوم کو بیوقوف بنانا بھی ضروری ہے۔ لہذا
وزیر اعظم عمران خان ایک طرف این آر او نہ دینے کی بات کرتا ہے دوسری طرف ٹریک ٹو ڈپلومیسی کےتحت ڈیل کامیاب کرو تحریک شروع کی ہے اور قوم کی توجہ ہٹانے کے لیے فرینڈلی حکومت و اپوزیشن آزادی مارچ کر رہی ہے۔
عن قریب مولانا اور عمران خان کی ملاقات ہوگی اور انہیں مشیر مذہبی امور بنایا جائے گا۔
حکومت و اپوزیشن مشترکہ پیج
 
الف نظامی

لائبریرین
فارم 45 کیوں غائب ہوئے۔ اس کی ذمہ داری انتخابی اصلاحات اور نظام پر ہے۔
ہم نظام کے خلاف منظم ہیں کہ ہمیں بھی حصہ دو اور انتخابی اصلاحات کبھی نہیں کریں گے۔
منجانب: حکومت اپوزیشن متحدہ محاذ
 
جاسم محمد

محفلین
حقیقت یہ ہے کہ ایک سال سے جو سیاسی کیفیت بنی ہوئی ہے اس کو کنارے لگانا ضروری ہے
کرپٹ اپوزیشن کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ اسی طرح وہ باغی جرنیل جو جنرل باجوہ کے ایکسٹینشن کی مخالفت کر رہے ہیں جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کرپٹ اپوزیشن کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ اسی طرح وہ کرپٹ جرنیل جو جنرل باجوہ کے ایکسٹینشن کی مخالفت کر رہے ہیں جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
این آر او دینے کا فیصلہ ہو چکا اسی لیے پلیٹ لیٹ کم کروا کر ضمانتیں دی گئیں۔ جئے فرینڈلی حکومت و اپوزیشن:D
 
جاسم محمد

محفلین
فارم 45 کیوں غائب ہوئے۔ اس کی ذمہ داری انتخابی اصلاحات اور نظام پر ہے۔
ہم نظام کے خلاف منظم ہیں کہ ہمیں بھی حصہ دو اور انتخابی اصلاحات کبھی نہیں کریں گے۔
منجانب: حکومت اپوزیشن متحدہ محاذ
تحریک انصاف نے بھی انتخابی دھاندلی کے خلاف ۱۲۶ دن کا دھرنا دیا تھا۔ کیا نتیجہ نکلا؟ اس وقت یہی اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات کے خلاف تھی۔ اب کیا تکلیف ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
تحریک انصاف نے بھی انتخابی دھاندلی کے خلاف ۱۲۶ دن کا دھرنا دیا تھا۔ کیا نتیجہ نکلا؟ اس وقت یہی اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات کے خلاف تھی۔ اب کیا تکلیف ہے؟
انتخابی اصلاحات تحریک انصاف نے کیوں نہیں کیں؟ اب کیا تکلیف ہے؟
ثابت ہوا یہاں نظام کی بہتری میں کوئی سنجیدہ نہیں صرف اقتدار سے پہلے آئیڈیل باتیں کرتے ہیں ورنہ سب پریگمیٹزم کو پسند کرتے ہیں
 
انتخابی اصلاحات کیلئے دیگر جماعتیں پارلیمان میں آن بورڈ نہیں ہیں۔ یعنی ان کو خود پرواہ نہیں ہے۔ اور باہر دھرنے میں ڈرامے کر رہے ہیں۔
 
Top